سردی میں کن چیزوں کو نہار منہ کھانا جسم کو اندر سے مضبوط بناتا ہے سردیوں کے موسم میں ہمارا نظام ہضم سست ہو جاتا ہے اور ماہرین کے مطابق ہمارا ایمیون سسٹم کا 80 فیصد تعلق نظام ہضم سے ہوتا ہے اسکے علاوہ سردی میں ہم پانی کم پیتے ہیں جس سے جسم میں پانی کی کمی ہونے لگتی ہے ایسی حالت میں بیمار پڑنے کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں۔
سردی میں نہار منہ صحت بخش غذائیں کھانا جسم کو اندر سے مضبوط بناتا ہے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سردیوں میں خالی پیٹ کچھ چیزیں کھانے سے نہ صرف بیماریاں دور رہتی ہیں بلکہ آپ دن بھر توانائی سے بھرپور رہتے ہیں اس لیے ہمیں سردیوں میں ان چیزوں کا باقاعدگی سے خالی پیٹ استعمال کرنا چاہیے۔ ان غذاؤں سے متعلق معلومات اور ماہر ڈاکٹر سے مشورے کے لیے مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں۔
سردی میں نہار منہ کھانے والی غذائیں
سردیوں کے موسم میں لوگ طرح طرح کی چیزیں کھانا پسند کرتے ہیں۔ اس موسم میں کئی طرح کے پکوان بنائے جاتے ہیں جن کے کھانے کا اپنا ہی مزہ ہوتا ہے۔ اس دوران تلی ہوئی چیزوں کا استعمال نہ چاہتے ہوئے بھی بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا نظام ہاضمہ سست پڑ سکتا ہے۔ سردیوں کے موسم میں اپنی خوراک کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔
دن شروع کرنے کے لیے، آپ کو نہار منہ موسم سرما کے کچھ خاص کھانے شامل کرنے چاہئیں۔ ایسا کرنا چاہیے، جس سے آپ کی صحت اچھی رہے گی، ساتھ ہی آپ کئی بیماریوں سے بھی بچ سکتے ہیں۔ جانئے سردیوں میں خالی پیٹ کونسی چیزیں کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔
پپیتا کا استعمال
پپیتا ہماری آنتوں کے لیے اچھا سمجھا جاتا ہے یہ پیٹ کے بہت سے مسائل کو دور کرتا ہے جو لوگ سردی میں نہار منہ کھاتے ہیں ان کے لیے پپیتا ایک سپر فوڈ ہے پپیتا ہر موسم اور ہر جگہ پایا جاتا ہے آپ اسے آسانی سے اپنے ناشتے میں شامل کر سکتے ہیں یہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے دل کے امراض کو دور کرتا ہے اور وزن کم کرنے کی ساتھ ساتھ صحت کو کئی اور فائدے پہنچاتا ہے اور سردیوں میں اسے خالی پیٹ کھانا نظام ہضم کی تقویت کا باعث بنتا ہے۔
شہد اور نیم گرم پانی
سردی میں اپنے دن کی شروعات نیم گرم پانی اور شہد سے کریں شہد معدنیات، وٹامنز، فلیوونائڈز اور انزائمز سے بھرپور ہوتا ہے جو آنتوں کو بھی صاف رکھتا ہے شہد کو نیم گرم پانی میں ملا کر پینے سے تمام زہریلے مادے جسم سے باہر نکل جاتے ہیں اور خون صاف ہوتا ہے جس سے سارے جسم کی صحت پر اچھے اثرات پڑتے ہیں اس کے علاوہ یہ وزن کم کرنے میں بھی بہت کارآمد سمجھا جاتا ہے کیونکہ بڑھا ہوا وزن کئی خطرناک بیماریوں کو بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔
دلیا
سردی میں نہار منہ جو کے دلیے سے بہترین ناشتہ کوئی نہیں ہو سکتا اگر آپ کم کیلوریز والی اور غذائیت سے بھرپور کوئی چیز کھانا چاہتے ہیں تو دلیا کھائیں، سردی میں نہار میں کھانے سے یہ جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرتا ہے اور آنتوں کو صحت مند رکھتا ہے دلیا کھانے سے زیادہ دیر تک بھوک نہیں لگتی اور وزن کنٹرول میں رہتا ہے اور سردیوں میں ناشتے کی ابتداء اس سے کرنا ایمیون سسٹم کو مضبوط بنانے کا باعث بنتا ہے۔
بھیگے ہوئے بادام
بادام میگنیز، وٹامن ای، پروٹین، فائبر، اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتے ہیں بادام ہمیشہ رات کو بھگو کر صبح کھائیں بادام کی سکن میں ایک خاص عنصر ہوتا ہے جو جسم میں غذائی اجزاء کے جذب کو روکتا ہےاس لیے ڈاکٹرز بادام کو بھگونے کے بعد ان کی کھال اتار کر کھانے کا مشورہ دیتے ہیں اور سردیوں میں بادام کھانا جسم و دماغ کو قوت دیتا ہے اور سکن کو موسم کی سختی سے بچاتا ہے۔
اخروٹ بھگو کر کھانا
سردی میں نہار منہ بھیگے ہوئے اخروٹ کو بادام کی طرح کھانا زیادہ فائدہ مند ہے اپنے دن کی شروعات رات کو بھگوئے اخروٹ کھا کر کریں۔ بھیگے ہوئے اخروٹ میں غذائی اجزاء زیادہ ہوتے ہیں 2-5 اخروٹ رات کو بھگو دیں اور صبح اٹھ کر خالی پیٹ کھائیں یہ آپ کے جسم کو حیرت انگیز توانائی مہیا کرے گا اور آپ کی قوت مدافعت کو مضبوط بنا کر آپ کے جسم کو وائرل بیماریوں سے بچانے کا باعث بنے گا۔
ڈرائی فروٹس
ناشتے سے پہلے مٹھی بھر خشک میوہ جات کھانے سے معدہ درست رہتا ہے یہ نہ صرف ہاضمے کو بہتر کرتا ہے بلکہ معدے کے پی ایچ لیول کو نارمل کرنے میں بھی مدد کرتا ہے اپنی روزمرہ کی خوراک میں کشمش، بادام اور پستے کو شامل کریں خیال رہے کہ انہیں زیادہ نہ کھائیں ورنہ نقصان دہ ثابت ہوں گے۔
کشمش
باورچی خانوں میں پایا جانے والا ایک چھوٹا سا خشک میوہ جات کشمش عام طور پر میٹھے پکوانوں کی آرائش اور بعض دیگر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے تاہم اکثر لوگ اس کے صحت بخش فوائد اور رازوں پر توجہ نہیں دیتے، ماہرین کے مطابق سردی میں کشمش کو رات میں ایک گلاس پانی میں بھگو کر اگلی صبح خالی پیٹ کھا لینا کشمش صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
کشمش کی کتنی مقدار کھائی جاسکتی ہے
سردی میں نہار منہ 2 کھانے کے چمچ کشمش کھانے سے جسم کو کافی فائدہ ہوتا ہے اس میں 15 گرام کاربوہائیڈریٹس ہوتی ہے تو ایک یا آدھا چمچ کھانے سے بلڈشوگر لیول پر کچھ زیادہ اثرات مرتب نہیں ہوتے مگر کھانے سے پہلے اگر ڈاکٹر سے بھی مشورہ کرلیں تو بہتر ہے۔ ذیابیطس کی بیماری کے لیے ماہر امراض ذیابیطس سے رابطہ ضرور کریں۔ ۔
کھجور کا استعمال
سردی میں نہار منہ کھجور کا استعمال جسم کے لیے فائدہ مند ہے یہ جسم کو طاقت دیتا ہے اور پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرتا ہے اور اعصاب کو مضبوط بناتا ہے۔
صبح اٹھنے کے بعد ایک گلاس نیم گرم پانی پینا بہتر ہے۔ یہ معدے کے نظام کو درست رکھے گا۔ اس کے بعد ایسی غذاؤں کا انتخاب کرنا عقلمندی ہے جو معدے کی صحت اور حفاظت کے لیے مفید ہوتے ہوں اور آسانی سے ہضم ہوتے ہوں۔ سردیوں کی خوراک میں تھوڑی سی غلطی آپ کو بیمار کر سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سردیوں میں مدافعتی نظام بھی کمزور ہوتا ہے، اس کو بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ سردیوں میں نہار منہ صحت بخش خوراک لی جائے، کیونکہ سردی کی وجہ سے آپ کا ہاضمہ اور میٹابولزم سست ہوجاتا ہے، اس لیے کوشش کریں غذائی ماہر کے مشورے کے بعد ان کو استعمال کرنا شروع کریں۔