سردی کے موسم میں مولی کے پراٹھے آپ کی صحت کے لیۓ کس طرح مفید ثابت ہو سکتے ہیں

Reading Time: 2 minutes

سردی کے موسم میں اس موسم کی شدت کو برداشت کرنے کے لیۓ ایسی غذاؤں کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو جسم کو گرم رکھ سکے یہی وجہ ہے کہ سردی کے موسم میں لوگ طرح طرح کے کھانے بنا کر کھاتے ہیں ،تاکہ جسم کو وہ طاقت مل سکے ان کھانوں میں مولی کے گرما گرم پراٹھے بھی شامل ہیں جو کہ سردی کے موسم کی ایک خاص ڈش ہے جس کو ہر کوئی کھانا پسند کرتے ہیں جن کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے

نزلہ زکام کے خلاف لڑنے کی طاقت دیتی ہے –

مولی کے پراٹھے
سردی کے موسم کی اہم غذا

مولی کے اندر یہ خاصیت موجودہ ہوتی ہے کہ یہ نزلہ زکام کے سبب ہونے والے بلغم کے اخراج کا باعث بنتا ہے۔ جس سے سانس لینے کے عمل مین آسانی ہوتی ہے اور رات کو سونے سے قبل مولی کھانے سے نہ صرف سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے ،بلکہ گلے اور سینے پر موجود بلغم صاف ہو جاتی ہے

قوت مدافعت میں اضافہ کرتی ہے –

یہ  وٹامن اے ، سی ،ای اور بی 6 سے بھر پور غذا ہے۔ اس کے علاوہ وہ اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہوتی ہے جو کہ دل کے دورے کے خطرات کو کم کرتی ہے ۔اور اس کا مستقل استعمال انسانی جسم کو سردی برداشت کرنے کی طاقت فراہم کرتی ہے

مولی کے پراٹھےبلڈ پریشر کو کنٹرول کرتے  ہیں –

اس  کے اندر پوٹاشیم موجود ہوتا ہے ۔جو کہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے مین بہت مددگار ثابت ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ سردی کے موسم مین مولی کے پراٹھے اور اس سے بنی اشیا خوب دل بھر کر کھاتے ہیں تاکہ ان کا بلڈ پریشر کنٹرول میں رہ سکے

مولی کے پراٹھے جلد کی حفاظت کے لیۓ –

مولی کے پراٹھے
سردی میں جلد کی حفاظت

سردی کے موسم میں عام طور پر جلد خشک اور بے رونق ہو جاتی ہے جب کہ مولی کے اندر وٹامن کے ساتھ ساتھ فاسفورس اور زنک بھی موجود ہوتے ہیں جن کا استعمال جلد کو قدرتی نمی فراہم کرتی ہے اس کے علاوہ سردی کے باعث ہونے والی خارش اور ایکنی سے بھی نجات دلاتی ہے یہ جسم میں سے پانی کی کمی کو بھی دور کرتی ہے اور جلد کو صاف اور چمکدار بناتی ہے

ہاضمے کے عمل کر بہتر بناۓ –

مولی  کے پراٹھے فائبر سے بھر پور ہوتے ہیں ۔ اس وجہ سے یہ ہاضمے کے عمل کو تیز کرتے ہیں  اس کے علاوہ اس کا سلاد میں بھی استعمال ہاضمے کے لیۓ بہت مفید ہوتا ہے ۔اس کے علاوہ ایسے افراد جو قبض کے مسائل کا سامنا کر رہے ہوتے ہیں ان کے لیۓ بھی مولی کا استعمال ان کے ہاضمے کو درست رکھنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا

اگر ان تکالیف سے افاقہ نہ ہو تو اس صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں آن لائن اپائنٹمنٹ کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کی ایپ انسٹال کریں  یا پھر 03111222398  پر رابطہ کریں

The following two tabs change content below.
Ambreen Sethi

Ambreen Sethi

Ambreen Sethi is a passionate writer with around four years of experience as a medical researcher. She is a mother of three and loves to read books in her spare time.

Leave a Comment