صحت مند غذا مجموعی طور پر انسانوں کے لئے حقیقی دولت ہے تاہم اس دولت کو مناسب دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو آپ کو صحت مند غذا کی عادات اور صحت مند طرز زندگی کے ذریعے فراہم کرسکتے ہیں، آپ اپنی صحت کے لئے غذا کی اہمیت کو آسانی سے اس حقیقت کے ساتھ سمجھ سکتے ہیں کہ جسم میں غذائی اجزاء کی ضروری مقدار کی کمی آپ کو بیماریوں میں مبتلہ کرسکتی ہیں۔
صحت مند غذا۔
سردیوں کے لئے آپ چپڑی اور تلی ہوئی غذائیں کھانا چاہیں گے لیکن کیا آپ نے کبھی ایسی چیز آزمانے کا سوچا ہے، جو فائدہ مند بھی ہو اور صحت مند بھی ہو؟ ہر کوئی صحت مند رہنا چاہتا ہے لیکن اس کے لئے اپنے ذائقے کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا ہے۔
لیکن آپ کے پاس ایک ایسی چیز بھی ہے جو نہ صرف ذائقے میں حیرت انگیز ہے بلکہ اس کے بہت سے فوائد بھی ہیں جی ہاں! ہم مکئی کی روٹی اور سرسوں کے ساگ کے بارے میں بات کر رہے ہیں، اگرچہ یہ ڈش پورے ہندوستان اور پاکستان میں پسند کی جاتی ہے، لیکن یہ پنجاب میں سب سے زیادہ مقبول ہے ہر کوئی اس کے ذائقے دار ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ کھاتا ہے۔
اس ڈش میں بہت سے غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو صحت کے لئے بہت فائدہ مند ہیں اس کی گرم تاثیر آپ کو زکام اور کھانسی سے محفوظ رکھ سکتا ہے مکئی کی روٹی اور سرسوں کے ساگ کی ایک پلیٹ میں نہ صرف ذائقہ شامل ہے بلکہ بہت سے غذائی فائدے بھی موجود ہیںاس قسم کی مزید معلومات کے لیے آپ مرہم ڈاٹ پی کے پہ غذائی ماہرین سے رابطہ کریں یا پھر 03111222398 کال کریں۔
سرسوں کے ساگ کی غذائی پروفائل۔
سرسوں کا ساگ سب سے زیادہ غذائیت سے بھرپور غذا میں سے ایک ہے جو آپ کھا سکتے ہیں کیونکہ ان میں کیلوری کم ہوتی ہے لیکن فائبر اور مائیکرو نیوٹرنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔
ایک کپ (56 گرام) کٹی ہوئی کچی سرسوں کا ساگ فراہم کرتا ہے۔
کیلوری: 15
پروٹین: 2 گرام
چربی: 1 گرام سے بھی کم
کاربس: 3 گرام
فائبر: 2 گرام
چینی: 1 گرام
وٹامن اے: روزانہ کی قدر کا 9٪ (ڈی وی)
وٹامن بی 6 (پائریڈوکسین): ڈی وی کا 6 فیصد
وٹامن سی: ڈی وی کا ٪44
وٹامن ای: ڈی وی کا ٪8
وٹامن کے: ڈی وی کا ٪120
تانبا: ڈی وی کا ٪10
مکئی کی روٹی کی غذائی پروفائل۔
یہ غذائیت کی معلومات مکئی کی روٹی کے ایک ٹکڑے کے لئے ہے جو (60 گرام) کا ہوتا ہے
کیلوری: 198
چربی: 5.8 گرام
سوڈیم: 359 ملی گرام
کاربوہائیڈریٹ: 32.7 گرام
فائبر: 1.4 گرام
شکر: 9.63 گرام
پروٹین: 4 گرام
کیلشیم: 209 ملی گرام
آئرن: 1.1 ملی گرام
سرسوں کے ساگ اور مکئی کی روٹی کے صحت کے فوائد۔
اس وقت سرسوں کا ساگ کھانے کے مخصوص فوائد پر محدود تحقیق ہے اس کے باوجود سرسوں کے ساگ اور مکئی کی روٹی کھانے کے بہت سے صحت کے فوائد ہیں۔
دمہ کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے
دمہ کے شکار افراد میں ہسٹامین کی پیداوار زیادہ ہوتی ہے جو سوزش کا سبب بنتی ہے۔ سرسوں کے ساگ میں وٹامن سی ہوتا ہے جو ہسٹامین کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اس کے علاوہ ساتھ مکئی کی روٹی کے بھی ذائقے کے ساتھ کئی صحت کے فائدے ہیں یہ بیماری موسم کی تبدیلی کی وجہ سے بڑھ سکتی ہے۔ بروقت مشورہ اور علاج اس کو بڑھنے سے روک سکتا ہے۔
ذیابیطس سے بچاتا ہے۔
فائیٹو نیوٹرنٹس سرسوں کے ساگ میں پائے جاتے ہیں فائیٹو نیوٹرنٹس پودوں کی غذا میں پائے جانے والے قدرتی کیمیکل ہیں یہ کیمیکل پودوں کو پھپھوندی کیڑوں اور دیگر خطرات سے بچانے میں مدد کرتے ہیں لیکن انسانی جسم کے لئے بھی فائدہ مند ہیں یہ ذیابیطس اور موٹاپے کو روکنے میں بھی مدد کرتی ہے، اگر ساتھ میں مکئی کی روٹی کھائی جائے تو اس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ اس میں موجود فائبر خون میں شکر کی سطح کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ اسے کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
حمل میں صحت کے فوائد۔
سرسوں کا ساگ کے ساتھ مکئی کی روٹی حاملہ خواتین کے لئے بہت فائدہ مند ہے کیونکہ سرسوں کے ساگ میں وٹامن کے بہت زیادہ ہوتا ہےجو حاملہ خواتین میں قے اور متلی کو روکتا ہے اکثر وٹامن کے کی کمی کی وجہ سے یہ حالت ہوتی ہے ساتھ میں مکئی کی روٹی آپ کی خون کی کمی کو پورا کرتی ہے کیونکہ اس میں موجود آئرن کی خاص مقدار حاملہ خواتین کے لیے فائدہ مند ہے
سوزش کے لئے سرسوں کے ساگ کے فوائد۔
سرسوں کے ساگ میں موجود وٹامن کے اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈ میں سوزش کی خصوصیات ہوتی ہیں جو سوزش کو کم کر سکتی ہیں اور کینسر دل کی بیماری گٹھیا جیسی بیماریوں کے خطرے کو کم کر سکتی ہیں اسی طرح مکئی کی روٹی ساتھ میں کھانے سے بیماری کے خطرات کو روکا جا سکتا ہے کیونکہ اس میں موجود غذائی اجزاء کھانے کو ہضم کرنے میں مدد کرتے ہیں جس سے پیٹ میں کسی بھی قسم کی بیماری سے بچاجاسکتا ہے۔
کینسر کو دور رکھنے کے لئے ان کا استعمال۔
سرسوں کا ساگ کی اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات کی وجہ سے کینسر کی روک تھام میں بھی مدد کرتا ہے سرسوں کا ساگ مثانے کولون چھاتی پھیپھڑوں پروسٹیٹ اور اوویری کے کینسر کی روک تھام میں مفید ہے، اس کے ساتھ مکئی کی روٹی بھی فائدہ مند ہے اس میں موجود غذائی اجزاء ساتھ میں کھانے سے موذی مرض کو بڑھنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
دل کے لئے اس کے فوائد۔
سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی دل کو مختلف طریقوں سے صحت مند رکھنے میں مدد کرتی ہے یہ جسم سے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اس کے غذائی اجزاء خون میں کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں جس سے بلڈ پریشر بھی نارمل رہتا ہے خون میں کولیسٹرول کو بڑھنے نہ دیں مشورے کے لیے ابھی مرہم ڈاٹ پی کے پہ ماہر کارڈیالوجسٹ سے رجوع کریں
سرسوں کے ساگ میں خاص طور پر وٹامن کے وٹامن سی اور بہت سے غذائی اجزاء ہیں جو صحت کے حوالے سے فائدے مند ہیں اسی طرح مکئی کی روٹی میں شامل پروٹین کیلشیئم اور آئرن جیسی غذائی اجزاء موجود ہیں جو آپ کے اور ہمارے لیے ذائقے کے ساتھ ساتھ صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہیں اپنی غذا میں سرسوں کے ساگ اور مکئی کی روٹی کو شامل کریں یہ سردیوں کی بہترین سوغات ہے۔
مرہم کی سائٹ پہ جانے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|