سیڑھیاں چڑھتے وقت سانس پھولنے کو ڈسپنیا بھی کہا جاتا ہے۔ یہ تکلیف سانس کی بیماریوں، جیسے سی او پی ڈی یا دمہ کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ دل کی تکالیف بھی سانس پھولنے اور دل کی دھڑکن کی تیزی کا سبب ہوسکتی ہیں۔
اگر آپ کسی بھی قابل ڈاکٹر کی راہنمائی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ابھی مرہم ڈاٹ پی کے وزٹ کریں اور 16000 سے زائد تصدیق شدہ ڈاکٹروں کی رہنمائی حاصل کریں یا اس نمبر03111222398 پر کال کریں
سیڑھیاں چڑھتے وقت سانس پھولنے کی علامات
سیڑھیاں چڑھنے کے بعد سانس پھولنا اکثر محض تھکاوٹ کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ تاہم یہ کسی ممکنہ خطرناک بیماری کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس پھولنا یا ڈسپنیا دراصل سانس لینے میں تکلیف ہے۔ بعض لوگوں کو سینے میں جکڑن یا دشواری محسوس ہوتی ہے۔ جبکہ کچھ لوگوں کو سانس لینے کیلئے ہوا ناکافی محسوس ہوتی ہے۔ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس پھولنا خطرناک ہو سکتا ہے کیونکہ یہ اکثر سینے میں درد یا جکڑن، بخار یا پسینہ آنا، کھانسی، اعضاء میں سوجن خاص طور پر نچلی ٹانگوں، پیروں یا ٹخنوں میں، خارش، چکر آنا یا تھکاوٹ جیسی علامات سے جڑا ہوتا ہے۔
بعض اوقات سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس پھولنا ایک عام جسمانی ردعمل ہو سکتا ہے۔ مثلا شدید جسمانی ورزش کے ردعمل کے طور پر کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے، آکسیجن کو اندر کھینچنے اور دوران خون برقرار رکھنے کیلئے جسم کے سانس لینے کی شرح بڑھنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ تاہم، اگرآپ ماضی میں بغیر کسی دشواری کے سیڑھیاں چڑھ سکتے تھے، دیگر جسمانی سرگرمیاں انجام دے سکتے تھے اور اب آپ کو دقت محسوس ہوتی ہے اور آپ کی سانس پھولتی ہے تو آپ کو اپنے معالج سے مشورہ کرنا چاہئے۔ حتی کہ اگر آپکو جسمانی سرگرمی کے بغیر بھی سانس پھولنے کی شکایت ہے تب بھی معالج سے مشورہ کیجئے۔
سیڑھیاں چڑھتے وقت سانس پھولنے کے اسباب
سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس پھولنے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں۔ یہ وجوہات یا وقتی ہو سکتی ہیں، یا کسی خطرناک بیماری کی علامت ہو سکتی ہیں حتی کہ جان لیوا بھی ہو سکتی ہیں۔
سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس پھولنے کی پلمونری وجوہات
ہمارے نظام تنفس ( ریسپیریٹری سسٹم ) کو جسم سے کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرنے اور خون کو آکسیجن فراہم کرنے کے لیے پھیپھڑوں، دماغ اور سینے کے پٹھوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ کوئی بھی عمل جو اس نظام میں خلل ڈالتا ہے یا اسے نقصان پہنچاتا ہے جس کے نتیجے میں ڈسپنیا یا سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس پھول سکتی ہے۔
رکاوٹ ( آبسٹرکشن)
اگر پھیپھڑے یا برانچنگ ونڈ پائپس (برونچی) اور خون کی نالیوں کے نظام، میں بلڈ کلاٹس یا کسی بیرونی شے کی وجہ سے رکاوٹ بن جائے تو اس سے فوری یا شدید ڈسپنیا ہو سکتا ہے۔
سوزش (ان فلیمیشن)
اگر پھیپھڑوں میں انفیکشن، الرجین یا دمہ جیسی خطرناک بیماری کی وجہ سے سوزش ہو جائے تو یہ بھی سیڑھیاں چڑھنے کے دوران سانس پھولنے یا ڈسپنیا کا سبب بن سکتا ہے۔ علاوہ ازیں نمونیا سے ہوا کی نالیوں میں سوزش ہوتی ہے اور پھیپھڑوں کی ہوا کی تھیلیوں میں پانی بھرنے کی وجہ سے آکسیجن کی آمدورفت متاثر ہوتی ہے۔
کرانک اوبسٹریکٹیو پلمونری ڈیزیز اور سیگریٹ نوشی کی وجہ سے وقت گزرنے کیساتھ ہوا کی نالیاں خراب ہو سکتی ہیں جو بعد ازاں ڈسپنیا کی وجہ بن سکتی ہیں۔ سیڑھیاں چڑھتے وقت سانس پھولنے کے قلبی اسباب قلبی نظام پھیپھڑوں سے جسم کے تمام ٹشوز تک آکسیجنیٹڈ بلڈ پہنچانے کا ذمہ دار ہے۔ اگر اس نظام میں خلل آ جائے تو سیڑھیاں چڑھتے وقت سانس پھول سکتی ہے۔
رکاوٹ
دل کو خون کی فراہمی کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ باقی جسم کو خون پمپ کیا جا سکے۔ دل کو خون، آکسیجن اور غذائی اجزاء شریانیں فراہم کرتی ہیں۔ بعض حالات میں جیسے ایتھروسکلروسیس ( شریانوں کا سخت اور تنگ ہونا) میں یہ شریانیں بند ہو کر دل میں دوران خون کو محدود کر سکتی ہیں۔ خون کا بہاو کم ہونے کی وجہ سے دل کے عضلات زخمی ہو سکتے ہیں۔ نتیجتا دل کا دورہ پڑنے سکتا ہے۔ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے سیڑھیاں چڑھنے سے سانس پھولنا یا ڈسپنیا ہو سکتا ہے کیونکہ دل خون کو صحیح طریقے سے پھیپھڑوں یا باقی جسم میں پمپ نہیں کر پاتا۔
ماحولیاتی وجوہات
ماحولیاتی اسباب کا تعلق زندگی گزارنے کی عادات یا بعض واقعات سے ہو سکتا ہے۔
ڈی کنڈیشننگ
روزمرہ زندگی میں کاہلی اور جسمانی سرگرمی نہ ہونے کی وجہ سے بھی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے سانس پھول سکتی ہے۔ کیونکہ دل زیادہ حرکت کا عادی نہیں رہتا لہذا اکثر یہ اپنی مکمل صلاحیت سے کم کام کرتا ہے۔ جب آپ سیڑھیاں چڑھتے ہیں تو دل کو معمول سے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے تاکہ پٹھوں اور باقی جسم کو سرگرمیوں کیلئے ضروری خون اور آکسیجن پہنچایا جا سکے۔
اگر آپ بغیر ورزش کئے اپنا وزن گھٹانا چاہتے ہیں اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتنے ہیں تو اس لنک پر کلک کریں اور ہمارے ڈائٹیشن سے رہنمائی حاصل کریں ۔
وزن
وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے بھی ڈی کنڈیشننگ سے متعلق ڈیسپنیا کا شکار ہو سکتے ہیں۔ لیکن حمل سے بھی وزن میں اضافہ سانس پھولنے کا باعث بن سکتا ہے۔ بڑھتے ہوئے جنین کی وجہ سے حمل کے دوران، خون اور سانس کا نظام تبدیل ہو جاتا ہے۔
مرہم ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |