غذا دل کی صحت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور آپ کے دل کی بیماری کے خطرے کو متاثر بھی کر سکتی ہے۔ صحت مند دل ہر انسان کی ضرورت ہے، لیکن خود کو صحت مند رکھنے کے لیے بہت کوشش کرنی پڑتی ہے اور اپنے دل کے لیے صحت بخش غذائیں کھانی پڑتی ہیں۔ اس طرح آپ خود کو مختلف بیماریوں جیسے ہائی کولیسٹرول، بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر سے بچاسکتے ہیں۔
موٹاپا آپ کے دل کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے کیونکہ یہ آپ کی خون کی نالیوں میں کولیسٹرول بڑھا کے ان کو بلاک کردیتا ہے جس کے نتیجے میں دل کی مختلف بیماریوں کا آغاز ہوتا ہے۔ اگر آپ صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو اپنے دل کی صحت کے لیے فکر کریں اور ان تمام کھانوں کو اپنی روٹین سے دور رکھیں، بلکہ صحت مند دل اور صحت مند طرز زندگی کے لیے ان کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔
۔ 1 دل کی صحت کے لیے پرہیز کرنے والی غذائیں
دل کی بیماری سے دنیا بھر میں ہونے والی اموات کا تقریباً ایک تہائی حصہ ہے۔ جب آپ اپنی روزانہ کی خوراک کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں تو اس میں صحت بخش غذاؤں کو شامل کریں کیونکہ، بعض غذائیں بلڈ پریشر، ٹرائگلیسرائڈز، کولیسٹرول کی سطح اور سوزش کو متاثر کر سکتی ہیں، یہ سب دل کی بیماری کے خطرے کے خطرناک عوامل ہیں۔ یہاں ایسی غذائیں ہیں جن کو اپنے دل کی صحت برقرار رکھنے کے لیے نہیں کھانا چاہیے۔
۔ 1 پراسیس شدہ گوشت
پراسیس شدہ گوشت بہت خطرناک ہوتا ہے کیونکہ ان میں ہر چیز شامل ہوتی ہے ان میں نمک کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے ان تمام ساسیجز اور فروزن کھانوں سے پرہیز کریں۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ پراسیس شدہ گوشت دل کی صحت کے لیے بدترین قسم کا کھانا ہے۔
۔ 2 نشاستہ والی غذائیں
نشاستہ جو عام طور پر آلو میں پایا جاتا ہے نقصان دہ ہے لیکن پورے اناج سے دل کے دورے اور امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ یہ وزن کم کرنے اور بلڈ پریشر کو کم کرنے اور بھوک کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔
۔ 3 سفید روٹی اور سفید چاول
سفید روٹی اور سفید چاول میں کاربوہائیڈریٹس ہوتے ہیں جو ہمارے دل کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔ جب کھانے کو پروسیسنگ کے عمل سے گزرا جاتا ہے تو اس سے بہت سے صحت مند اجزاء جیسے فیٹی ایسڈز، فائبر اور معدنیات کو نکال دیا جاتا ہے۔ جو صحت مند غذاؤں کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں۔
۔ 4 سوڈیم اور شوگر والی غذائیں
وہ غذائیں نہ کھائیں جن میں سوڈیم اور شوگر زیادہ ہو۔ کچھ کھانوں میں استعمال ہونے والی شکر جگر کی چربی میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ بس انہیں روزانہ نہیں کبھی کبھار کھالیں۔ اس طرح آپ کے کھانے سے سوڈیم کم ہوجائے گا اور خون میں کولیسٹرول خود بخود کم ہوتا جائے گا۔ نمک ایک اہم جز ہے جو کھانے میں ذائقہ کے لیے استعمال ہوتا ہے لیکن دل کے لیے اتنا اچھا نہیں ہوتا اس لیے جب آپ کھانا پکا رہے ہوں تو کھانے میں آخر میں نمک ڈالیں تاکہ اس کی مقدار زیادہ نہ ہو۔
۔ 5 میٹھے مشروبات اور سوڈا
میٹھے مشروبات اور سوڈا سے پرہیز کریں جو آپ کے وزن میں زیادہ سے زیادہ کیلوریز کا اضافہ کرتے ہیں یہاں تک کہ ڈائٹ یا شوگر فری ڈرنکس کا مشورہ ڈاکٹرز نہیں دیتے ہیں کیونکہ ان میں کوئی غذائیت نہیں ہوتی ہے۔
۔ 6 بیکری کی بنی ہوئی چیزیں
کوکیز، کیک، اور مفنز دیکھنے اور کھانے میں بہت اچھے لگتے ہیں۔ انھیں عام طور پر زیادہ چینی کے استعمال سے تیار کیا جاتا ہے، جو وزن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ اس میں اعلی ٹرایگلیسرائڈ کی سطح بھی موجود ہوتی ہے، جو کہ دل کی بیماری کا باعث بن سکتا ہے۔
بیکری آئٹم میں بنیادی اجزاء عام طور پر سفید آٹا یا میدہ ہوتا ہے، جو آپ کے بلڈ شوگر کو بڑھا سکتا ہے۔ صحت بخش غذائیں کھائیں سفید آٹے کے بجائے پورے گندم کا آٹا استعمال کریں، چینی سے پرہیز کریں، اور مکھن کے بجائے ویجیٹیبل آئل کا استعمال کریں۔
۔ 7 مکھن
بہت زیادہ مکھن، کریم اور میو سے پرہیز کریں، یہ سیچوریٹڈ فیٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو خراب کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتے ہیں۔مکھن میں چکنائی بہت زیادہ ہوتی ہے، جو دل کی بیماری کا زیادہ امکان بنا سکتی ہے۔ بہتر ہے کہ آپ مکھن کے بجائے زیتون کے تیل یا سبزیوں کے تیل کا استعمال کریں، جس میں دل کے لیے صحت مند مونو اور پولی ان سیچوریٹڈ چکنائی ہوتی ہے۔ جس کا باقاعدگی سے استعمال آپ کے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔
۔ 8 آلو کے چپس
ریستورانوں اور فاسٹ فوڈ میں آلوؤں میں بہت زیادہ چکنائی اور نمک ہوتا ہے، جو آپ کے دل کے لیے بالکل بھی اچھا نہیں ہے۔ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ ہفتے میں 2 سے 3 بار فرنچ فرائز کھاتے ہیں ان کے کولیسٹرول بڑھنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ اس سے بھی بہتر ہے کہ دل کے لیے صحت مند زیتون کے تیل سے فرائز بنائیں اور پورشن سائز کم کردیں۔
۔ 9 فرائیڈ چکن
ڈیپ فرائینگ چکن صحت مند کھانے میں کیلوریز، چکنائی اور سوڈیم کا بھرپور اضافہ کرتا ہے۔ تلی ہوئی غذائیں ٹائپ 2 ذیابیطس، موٹاپا اور ہائی بلڈ پریشر بڑھاتی ہیں یہ سب آپ کے دل کی صحت کو بری طرح متاثر کرتی ہیں۔دل کی صحت کے لیے تلنے کے بجائے بیک، سٹیم یا باربی کیو کرکے کھائیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|