سر پر مساج کرنے سے انسان کے اعصاب پر سکون ہونے کے بارے میں اور سر کے درد کے ختم ہونے کے بارے میں تو ہم سب ہی جانتے ہوں گے مگر ایک خاص طریقے سے سر پر مساج کے ذریعے چہرے پر سے بڑھتی عمر کے اثرات کو ختم کرنا ایک نئي بات ہے
انسان کے سر پر ایسے بہت سارے پریشر پوائنٹ موجود ہوتے ہیں جن کو خاص انداز میں دبانے اور ان کا مساج کرنے سے نہ صرف اس جگہ کی جلد ایکٹو ہوتی ہے بلکہ وہاں موجود خون کے دوران میں بھی بہتری آتی ہے جس سے چہرے کے مختلف حصوں میں خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور اس جگہ کی جلد پر سے جھریوں کا خاتمہ ہوتا ہے
Table of Content
سر پر مساج کے اثرات
سر پر مساج کرنے سے جو فوائد حاصل ہوتے ہیں وہ کچھ اس طرح سے ہو سکتے ہیں
سر پر مساج کی صورت میں جالوں کی جڑوں تک غذائیت پہنچتی ہے جس سے بالوں کی نمو بہتر ہوتی ہے
دوران خون بہتر ہوتا ہے اور شریانوں میں موجود رکاوٹ دور ہوتی ہے
دل کے افعال میں بہتری آتی ہے
سر درد میں کمی واقع ہوتی ہے
چہرے پر موجود سوجن کا خاتمہ ہوتا ہے
چہرے کی خون کی نالیوں میں دوران خون بہتر ہوتا ہے جس سے چہرے پر موجود جھریاں بننے کا عمل سست ہو جاتا ہے اور پہلے سے موجود جھریوں کا خاتمہ ہوتا ہے
سر پر مساج کا طریقہ اور جھریوں کا خاتمہ
سر پر خاص طریقے سے مساج کر کے اس کو چہرے کی جھریوں کو ختم کرنے کے لیۓ استعمال کر سکتے ہیں اس کے لیۓ کن پریشر پوائنٹ کو خاص طور پر دبایا جاۓ اس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائين گے
سائڈ گرپ

دونوں کانوں سے ایک انچ اوپر کی جگہ پر وہ پوائنٹ موجود ہوتا ہے جو جھریوں کو ختم ہونے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں اس طریقے کے مطابق دونوں کانوں سے ایک انچ اوپر کی جگہ پر ہاتھوں سے وہاں کے بالوں کو اوپر کی طرف اٹھا کر اس جگہ پر انگلیوں کی مدد سے کلاک وائز دائرے میں گردش دیں اور یہ عمل 30 سے 40 سیکنڈ تک کریں ۔ اس کے بعد اس کو روک دیں یہ عمل ہر روز کریں
کان کے پیچھے کے پوائنٹ

کان کے پیچھے ان حصے میں جہاں بال موجود ہوں وہاں کے بالوں کے نیچے والی جگہ پر دونوں ہاتھوں کے انگوٹھوں سے دباؤ ڈالیں اور دائرے کی صورت میں کلاک وائز انگوٹھوں کو حرکت دیں یہ عمل 30 سے 40 سیکنڈ تک جاری رکھیں اس کے بعد اس کو روک دیں
ماتھے اور سر کے پیچھے کی جانب مساج

ایک ہاتھ سے پیشانی کے اس حصے کو جہاں سے بال شروع ہوتے ہیں اور دوسرے ہاتھ سے سر کے پیچھے والی جانب کو تھام لیں ۔ اور اس کےبعد اپنی انگلیوں کی مدد سے ان جگہوں کا مساج دائرے کی صورت میں کریں یہ مساج کلاک وائز ہونا چاہیے ہے یہ عمل 30 سے 40 سیکنڈ تک جاری رکھیں
ماتھے سے اوپر سر پر مساج

دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو ماتھے پر رکھ دیں اس کے بعد ان کو دباتے ہوۓ دائرے میں حرکت دیتے ہوۓ اوپر کی طرف جائيں جس حصے میں درد محسوس ہو اس جگہ پر خصوصی دباؤ ڈالیں اور مساج کریں
یہ عمل بھی کلاک وائز انگلیوں کی حرکت سے 30 سے 40 سیکنڈ تک جاری رکھیں
سر پر مساج کے دوران پچھلی جانب دباؤ

سر کی پچھلی جانب دونوں ہاتھوں کی انگلیوں کو رکھ کر دباؤ ڈالیں اور اس کے بعد انگلیوں کو دائرے میں حرکت دیتے ہوۓ نیچے کی جانب لے کر آئیں اس کے بعد دوبارہ سے یہ عمل دہرائیں یہ عمل 30 سے 40 سیکنڈ تک کئی بار دہرائيں گردن کے قریب جس جگہ پر درد محسوس ہو اس جگہ پر زيادہ دیر تک مساج کریں
کھوپڑی کی نچلی ہڈيوں کا مساج

مٹھی بند کر کے سر کی کھوپڑی کی دونوں جانب کی نچلی ہڈیوں پر رکھ لیں اور بند مٹھی سے ان جگہوں کا دائرے کی شکل مین مساج کریں اس مساج کے دوران مٹھی بند کر کے ہاتھوں کا دباؤ کھوپڑی کے ان نچلے حصوں پر ڈالیں
اس عمل کو بھی 30 سے 40 سیکنڈ تک دہراتے رہیں
سر پر مساج کا بہترین وقت
سر پر اس مساج کے لیۓ یاد رکھیں کسی قسم کے تیل وغیرہ کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اس مساج کو آپ اپنے ہاتھوں سےکر سکتے ہیں
اس کے علاوہ ویسے تو پانچ منٹ کا یہ مساج دن کے کسی بھی وقت مین کیا جا سکتا ہے مگر اس کے بہترین ترین نتائج کے حصول کے لیۓ سب سے بہتر وقت صبح کا وقت ہوتا ہے اور جاگنےکے فورا بعد بستر پر بیٹھے بیٹھے یا پھر کھڑے ہو کر سر پر مساج کیا جا سکتا ہے جس سے جلد تر و تازہ ہو جاتی ہے اور چہرے پر پڑنے والے عمر کے اثرات اور جھریوں کا دوران خون میں بہتری کے سبب خاتمہ ہو جاتا ہے
عام طور پر وقت سے پہلے پڑنے والے عمر کے اثرات کا سبب کوئی نہ کوئی اندرونی بیماری یا جلد کے مسائل ہوتے ہیں جن کے بارے میں ڈاکٹر سے رجوع کر کے پتہ کیا جا سکتا ہے ماہر جلد سے رابطے کےلیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں