شدید بخار اور جسم میں درد انفلوئنزا یا فلو کی عام علامت ہوسکتی ہے۔سر درد اور تھکاوٹ اکثر بخار اور جسم کے درد کے ساتھ ہوتا ہے، خاص طور پر اگر کوئی فلو میں مبتلا ہو تو ایسا ہوتا ہے۔بخار، جسم کے درد اور فلو کی دیگر علامات سے بچنے کا بہترین طریقہ اپنے آپ کو اندرونی طور پہ مضبوط بنانا ہے۔یہ خاص طور پر بچوں، بوڑھوں اور کسی بھی ایسے شخص کے لیے درست ہے جن کا مدافعتی نظام کمزور ہے۔
جسم میں درد عام ہے۔وہ تھکاوٹ یا ورزش کے نتیجے میں بھی ہو سکتے ہیں، لیکن یہ ایک بنیادی حالت کی علامت بھی ہو سکتی ہیں۔جو پریشانی کا باعث ہیں۔کیونکہ اس حالت کی وجہ سے سکول، کالجز اور آفس میں حاضری کی شرح میں کمی واقع ہورہی ہے اور کاروبار بھی متاثر ہورہا ہے۔
پاکستان میں گردش کرتی خبریں افواہ یا حقیقت ہے کہ ہر دوسرے شخص کو شدید بخار اور جسم درد ہے،اور یہ حقیقت ہے۔ اس کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہورہی ہے۔کوئی ایسی وجوہات ہیں جو سامنے نہیں آرہی ہیں۔ جس کی وجہ سے شدید بخار ہو رہا ہے بس آپ سب احتیاط کے ذریعے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔اپنی صحت کے حوالے سے انتہائی محتاط رہیں۔
ایسی حالت میں مبتلا ایک مریض کا کہنا ہے کہ، میں 12 دن سے اسی حالت میں ہوں، میں نے ڈینگی، ملیریا ٹائیفائیڈ وغیرہ کے ٹیسٹ بھی کروالیے مگر اس میں کچھ پوزیٹو نہیں آیا ہے، میں ہسپتال میں ایڈمٹ ہوں اور اب میں بہت تھکا ہوا اور ٹوٹا ہوا محسوس کررہا ہوں۔
اسی طرح کم از کم 6 لوگ مزید اسی مسئلے سے دوچار ہیں۔میری طرح ان کی بھی ہسپتال میں کوئی تشخیص نہیں ہوئی ہے، ہر کوئی اس بات سے بے خبر ہے .براہ کرم اپنا خیال رکھیں .جب اپنے آپ کو کمزور محسوس کریں تو جلد از جلد ڈاکٹر سے رجوع کریں.براہ کرم سب کے لیے دعا بھی کریں۔
صورتحال اس حقیقت سے اور بھی بدتر ہوسکتی ہے کہ ملک کو کچھ ناموافق موسمی حالات کا سامنا ہے اورنتیجہ یہ ہے کہ یہاں کے لوگ عام بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں مگر کچھ احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ آسانی سے اس پہ قابو پایا جاسکتا ہے۔
دو سب سے عام وجوہات کیا ہیں؟
اگر آپ کو شدید بخار نہیں ہے لیکن آپ کو جسم میں درد ہو رہا ہے، تو اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ آپ کو یا تو زکام ہے یا فلو ہے ۔اگرچہ بچوں کو اکثر نزلہ زکام کے ساتھ کم درجے کا بخار ہوتا ہے، لیکن زیادہ تر بالغوں کو سردی کے ساتھ بخار نہیں ہوتا ہے۔فلو عام طور پر بخار کے ساتھ ساتھ جسم میں درد کے ساتھ بھی ہوتا ہے، حالانکہ یہ حالت ہر معاملے میں درست نہیں ہے۔بروقت علاج بہت ضروری ہے۔آپ کو فوری مفید مشورہ حاصل کرنے کے لیے مرہم کی سائٹ پہ مطلوبہ ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیئے یا 03111222398 پہ کال کرسکتے ہیں۔
شدید بخار میں اپنا خیال رکھیں۔
جسم کا درجہ حرارت نارمل کریں۔
اپنے ماتھے، بازوؤں یا ٹانگوں پر نم واش کلاتھ رکھیں۔
تھوڑا سا گرم (زیادہ گرم نہیں) پانی سے غسل کریں۔
دونوں چیزیں آپ کے بخار کو کم کرنے میں مدد کر سکتی ہیں۔
جسم کو زیادہ گرم نہ کریں۔
اگر آپ کو گرمی لگ رہی ہے تو اضافی کپڑے اور کمبل اتار دیں۔
زیادہ ڈھاپنے سے آپ کے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے، جس سے طبیعت مزید خراب ہو جاتی ہے۔
صحت مند غذائیں کھائیں۔
میٹھے نمکین اور مشروبات آپ کی صحت یابی کو سست کر سکتے ہیں۔
غذائیت سے بھرپور انتخاب آپ کے جسم میں قوقت مدافعت کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔
ڈاکٹر سے کب ملیں۔
نزلہ زکام عام طور پر خود ہی چلا جاتا ہے۔لیکن اگر آپ کو 101 سے زیادہ شدید بخار ہو، الٹی ہو، آپ کے جسم یا سر میں درد ہو، گلے میں شدید خراش ہو، یا کھانسی ہو جو دور نہیں ہوتی ہے تو فوری ڈاکٹرکو کال کریں۔
Dania Irfan is a distinguished Urdu writer with a prolific portfolio of blogs and articles that delve into the intricacies of language and culture. With years of experience in the field, her expertise is sought after by readers and institutions alike.