شادی سے 3 ماہ قبل ان غذاؤں کا استعمال مردوں کو بڑی مشکلات سے بچا سکتا ہےشادی کا موقع جہاں لڑکی کے لیے اس حوالے سے اہمیت کا حامل ہوتا ہے کہ اس نے ایک نۓ گھر میں ، ایک نۓ ماحول میں خود کو منوانا ہوتا ہے تو اسی طرح مردوں کے لیۓ یہ موقع لڑکی کے مقابلے میں زيادہ اہمیت اور ذہنی دباؤ کا باعث ہوتا ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں ازدواجی زندگی کے آغاز کی تمام تر ذمہ داری مردوں کے کاندھوں پر ہوتی ہے۔
اگر صحت کے مسائل جاری رہیں تو اس صورت میں کسی ماہر ڈاکٹر سے لازمی رابطہ کریں۔ رابطے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں
شادی کے قبل مناسب غذا کی اہمیت
آج کل کے دور میں جب کہ انٹرنیٹ اور موبائل فون کے سبب بہت سارے نوجوان شادی سے قبل ہی اپنی توانائی کو ایسی جگہوں پر ضائع کر چکے ہوتے ہیں کہ شادی کا نام سنتے ہی ان کو پسینہ آنا شروع ہو جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ آج کل کے دور میں غیر معیاری غذائی عادات اور غیر صحت مند طرز زندگی بھی عام طور پر نوجوانوں کو جوانی میں ہی بوڑھا کر دیتے ہیں۔ ان تمام مسائل کا حل ایک جانب تو صحت مند طرز زندگی ہے اور دوسری جانب متوازن اور صحت مند غذا ہے جس کے ذریعے نوجوان خود کو شرمندگی سے بچا سکتے ہیں۔
جنسی صحت کو بہتر بنانے والی غذائیں
مردوں کی جنسی صحت کو بہتر بنانے کے لیۓ جن غذاؤں کا استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہے اس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے۔
اخروٹ
اخروٹ کا استعمال مردانہ اسپرم کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیۓ اکسیر سمجھا جاتا ہے یہ نہ صرف اسپرم کی شکل اس کی استعداد اور اس کی قوت حرکت میں اضافے کا باعث ہوتے ہیں اس وجہ سے اگر آپ شادی کرنے جا رہے ہیں تو اس کا استعمال کرنا شروع کردیں ہر روز ایک یا دو اخروٹ کھانے سے آپ کے اسپرم طاقتور ہو سکتے ہیں۔
اسٹرابیری اور رس بھری
ان دونوں پھلوں کو بیچ سمیت کھایا جاتا ہے اور ان کے بیچوں کے اندر بری مقدار میں زنک موجود ہوتا ہے زنک مردانہ ہارمون ٹیسٹیرون کے لیول کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کر تا ہے۔ ان پھلوں کےاستعمال سے ٹیسٹیرون کے افراز میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ مردانہ طاقت بڑھانے کے لیۓ بہت ضروری ہوتا ہے۔
تربوز
تربوز مردانہ کمزوری کا خاتمہ کر کے اس کی طاقت میں اضافہ کرتا ہے اس وجہ سے شادی سے قبل مردوں کے لیے اس کا استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہے تربوز میں ایک کیمیکل سٹریولائن ہوتا ہے۔ جو امائنو ایسڈ اور ارجنائن کا افراز کرتا ہے یہ پٹھوں کی طاقت اور مضبوطی کے لیۓ بہت اہم ہوتے ہیں۔
بادام
باداموں کے اندر ارجنائن موجود ہوتا ہے جو دوران خون کو بہتر بنا کر خون کی نالیوں اور اعصاب کو پرسکون کرتا ہے اس کے علاوہ مردانہ طاقت میں بھی اضافہ کرتا ہے ۔ اس وجہ سے شادی سے پہلے ہر رات سونے سے قبل سات دانے بھیگے ہوۓ بادام دودھ کے ساتھ لازمی کھانے چاہیے۔
چاکلیٹ
چاکلیٹ کے اندرسیروٹونن اور اینڈورفن ہوتے ہیں جو کہ براہ راست تو مردانہ کمزوری کو ختم نہیں کرتے مگر ان کے استعمال سے ایک جانب تو موڈ بہتر ہوتا ہے اور دوسری جانب انسان خوشی محسوس کرتا ہے جس کا براہ راست اثر انسان کی جنسی استعداد پر بھی پڑتا ہے اس وجہ سے شادی سے قبل خوش رہنے کے لیۓ چاکلیٹ ضرور کھائیں۔
انڈے
انڈے کھانے ویسے بھی انسان کی صحت کے لیۓ بہت مفید ہوتے ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ انڈوں میں امائنو ایسڈ اور ارجنائن بھی موجود ہوتا ہے جو مردانہ کمزوری کا خاتمہ کرتا ہے اس وجہ سے اگر آپ مردانہ کمزوری کا شکار ہیں تو باقاعدگی سے انڈے کھائيں۔
آڑو
آڑو میں بڑی مقدار میں وٹامن سی موجود ہوتا ہے جس کی بدولت ایک جانب تو اسپرم کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے اس کے علاوہ مردانہ کمزوری کی صورت میں بھی اس کا استعمال فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
غذا کے علاوہ کیۓ جانے والے کام
صحت مند غذا کے ساتھ ساتھ صحت مند طرز زندگی اپنانا شادی سے قبل بہت ضروری ہے اس وجہ سے کچھ اقدامات شادی سے قبل لازمی کر لینے چاہیے ہیں۔
باقاعدگی سے ورزش کریں
ہر روز دن بھر میں سےکم از کم آدھا گھنٹہ ورزش کے لیۓ ضرور نکالیں تاکہ آپ کا اسٹیمنا بڑھ سکے۔ خوش رہیں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ جسم ہائیڈریٹ رہے۔
تمباکو نوشی ترک کر دیں
تمباکو نوشی اور کسی بھی قسم کا نشہ مردوں میں بانجھ پن کا سبب ہو سکتا ہے اس وجہ سے شادی سے قبل اس کو ترک کرنے کی کوشش کریں۔
رات کو سونے کے اوقات مقرر کریں
ایک ٹائم ٹیبل کے مطابق زندگی گزارنے سے انسان بری عادات سے محفوظ رہ سکتا ہے اور صحت مند زندگی کی طرف لوٹ سکتا ہے۔
مثبت طرز فکر اپنائیں
ڈپریشن بھی انسان کی جنسی صلاحیتوں کو متاثر کرنے کا سبب بن سکتا ہے اس وجہ سے خود کو ڈپریشن سے بچانے کی کوشش شادی سے قبل ہی کرنی شروع کر لینی چاہیے