سونف اور شہد کے فائدے،سونف پیلے رنگ کے پھولوں والی جڑی بوٹی ہوتی ہے۔ اس کے خشک بیج کھانے میں استعمال ہوتے ہیں۔ خشک بیج کے علاوہ سونف کا تیل بھی بطور دوا استعمال کیا جاتا ہے۔ سونف پوری دنیا میں باآسانی پائی جاتی ہے۔ یہ دوا کے طور پر بھی استعمال ہوتی ہے، یہ بڑی آنت کی تکلیف کو کم کرتی ہے۔
اس میں ایک جزو ہے جو جسم میں ایسٹروجن کی طرح کام کر سکتا ہے۔ کھانوں میں اس کا استعمال ایک مصالے کے طور پر ہوتا ہے۔ خواتین ماہواری کے درد کے لیے سونف کا استعمال کرتی ہیں۔ یہ نوزائیدہ بچوں میں (کولک)، بدہضمی، کے علاج کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔
شہد کے فائدے
شہد کے فائدے بے شمار ہیں، شہد ایک گاڑھا، میٹھا سیال ہوتا ہے جو شہد کی مکھیاں پودوں کے امرت سے تیار کرتی ہیں ۔ یہ عام طور پر کھانے میں میٹھے کے طور پر استعمال ہوتا ہے، لیکن شیر خوار بچوں کو اس سے پرہیز کرنا چاہیے۔
شہد میں موجود کیمیکل بعض بیکٹیریا اور فنگس کو مار سکتے ہیں۔ جلد پر لگانے پر، شہد نمی میں رکاوٹ کا کام کر سکتا ہے اور جلد کو زخموں کے ڈریسنگ سے چپکنے سے روک سکتا ہے۔ یہ غذائی اجزاء اور کیمیکلز بھی فراہم کر سکتا ہے جو زخم کے بھرنے کو تیز کرتے ہیں۔ لیکن پیداوار کے دوران شہد جراثیم سے آلودہ ہو سکتا ہے۔ ، اس لئے شیر خوار بچوں کو شہد دینے سے منع کیا جاتا ہے۔
لوگ عام طور پر جلنے، زخم بھرنے، منہ کے اندر سوجن اور زخموں اور کھانسی کے لیے شہد کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ بہت سی دوسری شرائط کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے لیکن ان میں سے زیادہ تر دیگر استعمال کی حمایت کرنے کے لیے کوئی اچھا سائنسی ثبوت نہیں ہے۔
سونف اور شہد کے فائدے ان دونوں کو ملا کر کھانا بیشمار بیماریوں میں شفاء
سونف اور شہد کے فائدے ملا کر استعمال سے اور بڑھ جاتے ہیں کیونکہ یہ دونوں ہی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔ ان دونوں کے استعمال سے کئی قسم کی بیماریاں آپ سے دور رہتی ہیں اور جب ان دونوں کو ایک ساتھ استعمال کیا جاتا ہے تو ان کی افادیت میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ جسم کو کئی طریقوں فائدہ پہنچاتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں سونف اور شہد کے فائدے کو ملا کر استعمال کرنے کے فوائد بتائے جائینگے تاکہ آپ بھی ان دونوں کے استعمال سے اپنی صحت کو بہتر بنا سکیں۔
نزلہ ، زکام، کھانسی اور بخار کے حوالے سے سونف اور شہد کے فائدے
نزلہ و زکام وغیرہ گرمی اور سردی دونوں موسموں میں انسان کو متاثر کرتے ہیں اور ان کے پیدا ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں بڑی وجہ فضائی آلودگی اور موسم کی شدت ہوسکتی ہے جس کیوجہ سے ایمیون سسٹم کمزور ہو جاتا ہے لیکن ایسے موقع پر اگر آپ گھر میں سونف کے پاوڈر کو شہد میں ملا کر روزانہ استعمال کریں تو یہ بیماریاں آپ کے قریب بھی نہیں آئیں گی۔
نظام ہضم کے حوالے سے سونف اور شہد کے فائدے
ہماری قوت مدافعت کا 80 فیصد تعلق ہمارے نظام انہظام سے ہوتا ہے اور اگر یہ نظام ٹھیک کام کر رہا ہو تو صحت متاثر نہیں ہوتی اور انسان کو کھائی جانے والی غذا سے توانائی ملتی رہتی ہے لیکن اس نظام کی خرابی سارے جسم کی صحت کو برباد کرنے کے لیے کافی ہوتی ہے۔
سونف میں قدرت نے ایسی خویباں رکھی ہیں جو اسے نظام انہضام کے لیے انتہائی مفید بنا دیتی ہیں اور اگر سونف کو شہد کے ساتھ استعمال کیا جائے تو یہ بد ہضمی، قبض، گیس، معدے میں تیزابیت، پیٹ کا پھولنا، اور بھوک کی کمی وغیرہ جیسے مسائل کا خاتمہ کر دیتی ہے۔
شہد سے جلد توانا ہوتی ہے
بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ سونف اور شہد کا مرکب جلد کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ دونوں کا ایک ساتھ استعمال آپ کی جلد کو چمکدار، بے داغ اور خوبصورت بناسکتا ہے۔
قوت مدافعت کے حوالے سے شہد کے فائدے
شہد ایک سُپر فوڈ ہے اور اس میں اینٹی آکسائیڈینٹ، اینٹی بیکٹریل خوبیاں اسے ہماری قوت مدافعت کے لیے انتہائی مفید بنا دیتی ہیں اور شہد میں سونف کے استعمال سے جہاں پیٹ کی جملہ بیماریاں ختم ہوتی ہیں وہاں قوت مدافعت اتنی مضبوط ہو جاتی ہے کہ عام وائرل بیماریاں جسم کو نقصان پہنچانے میں ناکام ہو جاتی ہیں۔
سوزش کے حوالے سے سونف اور شہد کے فائدے
جسم کے اندرونی اعضا کی سوزش گو کے دیکھائی نہیں دیتی لیکن یہ جسم کو اندر ہی اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہے اور اندرونی اعضا کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہے اور بہت سی دائمی بیماریوں جن میں ذیابطیس، بلڈ پریشر اور دل کی بیماریاں شامل ہیں کو دعوت دیتی ہے۔
سوزش اگر جوڑوں میں ہو جائے تو انتہائی تکلیف دہ بیماری بن جاتی ہے اور انسان کو معذور بنا دیتی ہے۔ شہد اور سونف کا باقاعدہ استعمال جسم سے سوزش کا خاتمہ کرتا ہے کیونکہ ان دونوں میں اینٹی انفلامیٹری خوبیاں شامل ہیں جو سوزش کو ختم کرتی ہیں۔
میٹابولزم تیز ہوتا ہے
میٹابولیزم جسم میں 3 اہم کام سرانجام دیتا ہے۔ یہ خوراک سے توانائی کو جسم میں جذب کرنے میں مدد دیتا ہے، یہ خوراک میں موجود پروٹین، لیپڈز، اور نیوکلیک ایسڈز کو بلڈینگ بلاک میں تبدیل کرتا ہے اور میٹابولک ویسٹ کو ختم کرتا ہے۔ ہمارے جسم کا میٹابولیزم جتنا اچھا کام کر رہا ہو گا ہماری صحت اتنی ہی بہتر ہو گی
اور جب یہ سست ہو جائے تو موٹاپا اور دیگر بیماریاں جسم پر حملہ آور ہوتی ہیں اور صحت کو برباد کر دیتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد اور سونف کو ملا کر استعمال کرنے سے جسم کا میٹابولیزم تیز ہوتا ہے اور موٹاپا پیدا نہیں ہوتا۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() |
![]() |