موسم گرما میں جھلسا دینے والی گرمی بہت اذیت ناک ہوتی ہے۔ اس شدید گرمی میں پیاس بڑی شدت سے لگتی ہے اور منہ خشک رہتا ہے، کیونکہ جسم سے پانی پسینے کے ذریعے بہت بہ جاتا ہے۔ ایسی شدید گرمی میں ہر فرد پریشان ہو جاتا ہے۔ شدید گرم موسم میں مشروبات پینے سے نہ صرف گرمی کا اثر کم ہو جاتا ہے، بلکہ جسم کی توانائی بھی بحال ہو جاتی ہے،اس لئے کہ مشروبات میں مٹھاس ہوتی ہے۔
اس موسم میں لیموں پانی میں حسب ضرورت شکر،نمک اور برف کے چھوٹے ٹکڑے اور پودینے کے پتے شامل کرکے ایک مشروب تیار کرلیا جاتا ہے،جسے سکنجبین کہتے ہیں۔یہ مشروب چند منٹ میں ہر فرد تیار کر سکتا ہے۔اگر آپ اس کے بارے میں مزید فائدے حاصل کرنا چاہتے ہیں یا کسی بھی پریشانی کا شکار ہیں تو ابھی مرہم کی سائٹ پہ ڈاکٹر سے رجوع کریں یا 03111222398 پر ڈائل کریں
نہار منہ سکنجبین پینے کی وجوہات
اس شدید گرمی میں پسینہ خشک ہونے کا نام نہیں لیتا۔دل گھبرانے اور ڈوبنے لگتا ہے۔ ہضم کا نظام کمزور ہو جاتا ہے۔ اس موسم میں سکنجبین پینے سے نہ صرف گرمی کی شدت کم ہو جاتی ہے،بلکہ لذت بھی برقرار رہتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ برسوں سے موسم گرما اور موسم برسات میں ہمارے ملک میں لوگ سکنجبین بڑے ذوق و شوق سے پیتے ہیں۔ مصنوعی ذائقوں والے مشروبات کے مقابلے میں یہ قدرتی مشروب صحت پر بہت اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔
تحقیق کے مطابق۔۔۔
امریکہ کے کلیو لینڈ کلینک کی جانب سے چند وجوہات بتائی گئی ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ نہار منہ اس مشروب کا استعمال کتنا فائدہ مند ہے۔
نظامِ ہاضمہ کے لیے مفید
تیزابی سیال جسم کے اندر غذا کو گھلانے میں مدد فراہم کرتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے معدے میں تیزاب کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔لیموں میں موجود تیزابیت معدے میں تیزاب کی سطح میں اضافے کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے، جس میں عمر بڑھنے سے کمی آنے لگتی ہے۔ لیموں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ، اینٹی بیکٹیریل، اور اینٹی مائیکروبائیل خصوصیات آپ کی جلد کو روزانہ کی پریشانیوں سے بچانے کےلئے ا سے طاقتور بناتی ہیں۔
لیموں کے فوائد
لیموں ایک انتہائی ترش اور کھٹاس والا پھل ہے یہ اکیلے استعمال نہیں ہوتا بلکہ اس کا استعمال تمام مشروبات میں ہوتا ہے مشروبات میں اس کو شامل کرنے سے لطف دوبالا ہوجاتا ہے زمانہ قدیم سے ا س کا استعمال جلد کی صفائی کے لیئے کیا جاتا ہے۔
کیل مہاسوں کا علاج
لیموں میں سائٹرک ایسڈ کے خشک ہونے کے اثرات ہوتے ہیں جو سیبم کی پیداوار کو کنٹرول کرنے میں مددکرتے ہیں اور سیبم کی کم پیداوار کم مہاسوں کا باعث بنتی ہے اس میں اینٹی سیپٹک اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی ہوتی ہیں۔
جلد صاف رکھتا ہے
لیموں میں سائٹرک ایسڈ اے ایچ اے (الفا ہائیڈروکسی ایسڈ) کی ایک قسم ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ مردہ خلیوں کو توڑنے میں مدد کرتا ہے اس سے آپ کی جلد کو بلیک ہیڈز، وائٹ ہیڈز، یا جلد کے کسی بھی دوسرے مسائل سے صاف رہنے میں مدد ملتی ہے جو جلد کے مردہ خلیات کے جمع ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔
لیموں سے جلد چمکدار
جلد کی رنگت کو ہلکا کرنے کے لیئےلیموں کا رس بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ گرمیوں میں جلد پسینےدھول اور مٹی سے خراب ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے جلد پر دانے نمودار ہوجا تے ہیں یہ وٹامن سی کا ایک بھرپور اور صحت مند ذریعہ ہے۔ وٹامن بطور اینٹی آکسیڈنٹ جلد کو ڈیٹاکسیفائی کرنے میں مدد کرتا ہے اس عمل میں جلد بہت صاف اور شفاف ہوجاتی ہے۔
لیموں ہائپر پیگمنٹیشن میں مدد کرتا ہے
سورج، آلودگی اور دیگر ماحولیات کی زیادہ نمائش جلد میں بعض مقامات پر میلینن کی زیادہ پیداوار کا باعث بنتی ہے، بالآخر ہائپر پیگمنٹیشن کا باعث بنتی ہے ہائپر پیگمنٹیشن اکثر ناہموار جلد اور سیاہ دھبوں سے نشان زد ہ ہوتی ہے۔ لیموں میں وٹامن سی میلنین کی زیادہ پیداوار کو کنٹرول کرتا ہے اور اس کی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے ساتھ ہائپر پیگمنٹیشن سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔
تیل والی جلد سے چھٹکارا
اس کے عرق میں سخت خصوصیات ہوتی ہیں جو مساموں اور ایپی ڈرمس سے گندگی اور مہاسوں کو اور گندگی کو دور کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ یہی خصوصیات مساموں کو کم سے کم کرنے اور سیبم کی پیداوار کو متوازن کرنے میں بھی مدد کرتی ہیں اور آپ کی جلد کو نکھار دیتی ہے۔