ناقص غذا کے ہماری صحت پر بہت سے نقصانات ہوسکتے ہیں۔جب ہم ایسی غذا کا استعمال کرتے ہیں جن کا ہماری صحت کے لئے کوئی فائدہ نہیں ہے تو وہ ہمیں نقصان دے سکتی ہے۔آجکل کے زمانے میں فاسٹ فوڈ کی طرف لوگوں کا رجحان بہت بڑھ گیا ہےجوان کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔
حفظانِ صحت کے اصول کے تحت جب ہم پھلوں اور سبزیون کا استعمال کرتے ہیں تو ہمیں صحت مند فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ہم صحت مند غذا کی بدولت مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر بیماریوں سےدفاع حاصل کرسکتے ہیں۔کیونکہ ناقص غذا ہماری صحت کو خراب کرکے ہمیں بیمار کرسکتی ہے۔
ناقص غذا کیسے ہمیں بیمارکرسکتی ہے ہم وہ جانتے ہیں؛
ناقص غذا کیا ہے؟-
ہماری روزمرہ کی زندگی میں صحت مند کھانے کا شامل نہ ہونا،اس خوارک کا زیادہ استعمال جس میں فائبر کی مقدار کم ہو ،فیٹ زیادہ ہو یا چینی اور نمک کی مقدار زیادہ پائی جائےوہ ناقص غذا میں شامل ہے۔اس کے علاوہ فاسٹ فوڈ میں بھی سوڈیم کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے جو ہماری صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔
ناقص غذا کے نقصانات-
ایسی غذا جو ہمیں فائدہ نہیں دیتی اس کے ہماری صحت پر کیا نقصانات ہوسکتے ہیں؛
جلد کے مسائل-
جب ہم اپنی غذا میں پھلوں اور سبزیوں کوشامل نہیں کرتے تو ہم شفاف اور صاف جلد سے محروم ہوسکتے ہیں۔تلی ہوئی اشیاءاور فاسٹ فوڈ ہمارے چہرے پر کیل مہاسوں کا باعث بن سکتی ہے۔اس کے برعکس پھل اور سبزیاں منرلز اور وٹامنز سے بھرپور ہوتی ہیں جو ہماری صحت کے لئے بھی مفید ہے۔فاسٹ فوڈ اور ناقص غذا ہماری جلد سے چمک کو کم کردیتی ہیں۔
موٹاپا-
پانی کی کمی کی وجہ سے بھی انسان موٹاپے کا شکار ہوتاہے۔فاسٹ فوڈ میں پانی کی کم مقدار اور اعلی کیلوری پائی جاتی ہے جو موٹاپے کا باعث بنتی ہے۔اس کے علاوہ ان میں غذائی ریشہ بھی کم ہوتا ہے۔امریکن کالج آف جرنل کے مطابق جو لوگ دو روز فاسٹ فوڈ کا استعمال کرتے ہیں وہ موٹاپے کا شکارہوتے ہیں۔اس کے علاوہ فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال دائمی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔
قبض-
یہ ایک ایسی بیماری ہے جو بہت سی بیماریوں کی وجہ بنتی ہے۔یہ خطرناک صورت بھی اختیار کرسکتی ہے۔جب ہم پانی کا کم استعمال کرتے ہیں یا فائبر کی کم مقدار والا کھانا کھاتے ہیں تو اس بیماری میں مبتلاکرسکتی ہے۔غذائی ریشہ کی زیادہ مقدار پھلوں،سبزیوں اور گری دار میووں میں پائی جاتی ہے۔
فائبر ہمارے ہاضمے کو اچھا کرتا ہےیہ نظامِ انہظام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔فاسٹ فوڈ میں فائبر کی مقدار نہیں پائی جاتی جس وجہ سے ہم قبض جیسی بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔
دانتوں کا خراب ہونا-
ہمارے دانتوں کے لئے آئرن ایک بہترین وٹامن ہے۔اس کی کمی کی وجہ سے ہمارے دانت خراب ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ جب ہم سافٹ ڈرنک اور فاسٹ فوڈ کااستعمال کرتے ہیں تو اس نتیجے میں ہمارے دانت گلنا شروع ہوجاتے ہیں۔جب ہم میٹھے کا بھی زیادہ استعمال کرتے ہیں تو ہم اپنے دانتوں کی صحت کو کھو دیتے ہیں۔
ذہنی صحت-
ہماری جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت بھی بہت ضروری ہے۔اس لئے ذہنی صحت اور اچھی یاداشت کے لئے ہمیں وٹامنز سے بھرپور خوراک کا استعمال کرنا چاہیے۔ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان میں افسردگی اور ڈپرشن کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔
گردوں کے مسائل-
ہم فاسٹ فوڈ اور ناقص غذا کے استعمال کی وجہ سے معدے کے مسائل میں بھی مبتلا ہوتے ہیں۔فاسٹ فوڈ میں سوڈیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے۔جو ہائی بلڈ پریشر اور دل کی بیماری کا بھی باعث بن سکتی ہے۔ہاروڈ اسکول کی تحقیق کے مطابق پتہ چلاہے کہ سوڈیم کی زیادہ مقدار گردے کی پتھری کا باعث بنتی ہے۔اس کے علاوہ یہ گردون کی بیماریوں میں بھی اضافہ کرسکتی ہے۔
کمزور ہڈیاں-
ہماری جسمانی صحت کے لئے مضبوط ہڈیاں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔فاسٹ فود میں سوڈیم کی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے۔جو ہماری ہڈیوں کی بیماریوں آسٹوپروسس کا باعث بن سکتی ہے۔
دل کی بیماری-
فاسٹ فوڈ میں چربی کی زیادہ مقدار موجود ہوتی ہےاس کے علاوہ اس میں کولیسٹرول کی بھی اچھی خاصی مقدار پائی جاتی ہے جو دل کی بیماری کا باعث بنتی ہے۔دل کی صحت کے کے لئے ضروری ہے کہ کم کیلوری والا کھانا استعمال کیا جائے تاکہ ہم دل کی صحت کو برقرار رکھ سکیں۔
جب ہم فاسٹ فوڈ کا استعمال کرتے ہیں تو سوزش میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
اس کے استعمال کی وجہ سے کینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔
ہماری یادداشت میں بھی کمی آتی ہے۔
ناقص غذا کے استعمال کی وجہ سے ہم بہت سی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔اس لئے جسمانی اور دماغی صحت کے لئے ضروری ہے کہ ہم متوازن غذا کا استعمال کریں۔ناقص غذا کے استعمال کی وجہ اگرآپ کسی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں تو مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کریں۔
اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔