سوڈاڈرنکس بازارمیں آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں۔سوڈے والے مشربات کا استعمال آجکل کے اس دور میں بہت عام ہوگیا ہے۔کہیں کوئی دعوت ہو یا کوئی بھی موقع ہو ان کے بغیر دسترخوان سب کو ادھورا لگتا ہے۔جیسے کہ آپ سب جانتے ہیں عید قرباں نزدیک ہے جس پر اپنے پیارے پیارے جانور اللہ کی راہ میں قربان کیے جاتے ہیں۔اور ہرگھر میں دسترخوان سجتے ہیں۔
عیدکے موقع پر جب دسترخوان سجتے ہیں تو سوڈے والے مشروبات کا استعمال عام ہوتا ہے۔لیکن کیاآپ جانتے ہیں کہ گوشت کے ساتھ ان مشروبات کا استعمال صحت کے کونسے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔سوڈے والے مشروبات ہماری صحت کو نقصان دیتے ہیں۔اگرآپ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کے استعمال سے کونسی بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں تو یہ جاننے کے لئے یہ بلاگ لازمی پڑھئیں۔
Table of Content
سوڈا ڈرنکس کے نقصانات-
ہم میں سے اکثر لوگ گوشت کھانے کے بعد سوڈاڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں تاکہ کھانا ہضم کرنے میں آسانی ہو لیکن یہ ہماری صحت پر منفی اثرات ڈالتے ہیں ان کے استعمال سے ہمیں کونسے صحت کے مسائل پیش آتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
گردوں کا فیل ہونا-
ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جولوگ سوڈاڈرنکس کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کو گردوں کے مسائل ہوتے ہیں۔جاپان میں اوساکا یونیورسٹی گریجویٹ اسکول آف میڈیسن میں مطالعہ کیا گیااس ریسرچ سے ثابت ہوا جو لوگ زیادہ سوڈاڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں ان میں گردے کی پتھری کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
ان کے زیادہ استعمال کی وجہ سے پروٹین فلٹر نہیں ہو پاتی جس کی وجہ سے گردے کی دائمی بیماری ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔اس لئے اس کو گوشت کے ساتھ پینے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
ذیابیطس کا خطرہ-
سوڈاڈرنکس کے استعمال سے ٹائپ 2 ذیابیطس کے ہائی ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔کیونکہ یہ میٹھے مشروبات ہوتے ہیں۔امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں ہونےوالی ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوڈا ڈرنکس کےاستعمال سے ٹایپ 2ذیا بیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اس لئے جو لوگ پہلے سے ہی شوگر کے مریض ہو ان کو ایسے مشروبات پینے سے پرہیز کرنا چاہیے تاکہ وہ مزیدصحت کے مسائل سے بچ سکیں۔
وزن میں اضافہ-
آپ جانتے ہیں کہ وزن میں اضافہ یا موٹاپا بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ان مشروبات میں چینی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو موٹاپا کی وجہ بنتی ہے۔اس لئے صحت مند وزن حاصل کرنے کے ان کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔بہت سے لوگ کھانا ہضم کرنے کے لئے ان کا استعمال کرتے ہیں خلانکہ یہ غلط ہے۔
گوشت کو ہضم کرنے کے لئے کن چیزوں کا استعمال کرنا چاہیے اگرجاننا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔
کینسر کے امکانات-
جب ہم گوشت کے ساتھ سوڈاڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں تو کینسر کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ان مشروبات میں چینی کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے جو دل کی بیماری کے ساتھ ساتھ کینسر کی بیماری کے بھی امکانات پیدا کرتی ہے۔
دانتوں کے مسائل-
سوڈا ڈرنکس میں چینی کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے جو ہمارے دانتوں کے لئے نقصان دہ ہے۔سوڈا میں فاسفورک ایسڈ اور کاربنک ایسڈ جیسے کیمکلز موجود ہوتے ہیں جو ہمارے لئے نقصان دہ ہیں۔اس لئے گوشت کے ساتھ ان کا استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ تیزابیت بھی پیدا کرتے ہیں۔
دل کی صحت-
ہمارے لئے دل کی صحت بہت معنے رکھتی ہے۔کیونکہ ہمارے جسم میں زندہ رہنے کے لئے دل کا ہونا بہت ضروری ہے۔اس لئے اسکا خیال بھی بہت اہم ہے۔ جو افراد کھانے کے ساتھ سوڈا ڈرنکس کا استعمال کرتے ہیں ان میں ہارٹ اٹیک ہونے کے زیادہ چانسز ہوتے ہیں اس لئے ہمیں گوشت کے استعمال کے ساتھ ان ڈرنکس کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
یہ مشروبات دل کی بیماری کا باعث بنتے ہیں۔
حاملہ نہ ہونا-
ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ جو خواتین سوڈاڈرنکس کا زیادہ استعمال کرتی ہیں،ان کی تولیدی صحت کو بہت نقصان ہوتے ہیں۔ان میں زرخیزی کم ہوتی ہےاور حاملہ ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔اس لئے ان ڈرنکس کی بجائے قدرتی مشروبات کا استعمال کرنا چاہیے۔گو شت کے ساتھ ان کا استعمال زیادہ نقصان دے سکتا ہے۔
سوڈاڈرنکس کے زیاہ استعمال کی وجہ سے یاداشت بھی متاثر ہوتی ہے۔اس لئے دماغی صحت کے لئے ضروری ہے کہ ان کا کم استعمال کیاجائے۔
گوشت ہضم کرنے کے لئے کیا کریں؟-
ہمیں چاہیے کہ ہم گوشت کو ہضم کرنے کے لئے ان سوڈا ڈرنکس کی بجائے ان مشروبات کا استعمال کریں جو ہماری مجموعی صحت کے لئے بھی اچھے ہوں جیسے؛
ہمیں گوشت کو ہضم کرنے کے لئے وٹامن سی سے بھرپور غذاوں کا استعمال کرنا چاہیے۔-
گوشت کے ساتھ دہی اور سلاد کا استعمال لازمی کیاجائے۔-
زیادہ فائبر کا استعمال بھی گوشت ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔-
زیادہ گوشت کا استعمال نہ کیا جائے،کھانا کھانے کے بعد 30 منٹ ورزش کی جائے پھر سونے کی تیاری کی جائے۔-
ہم ان سوڈاڈرنکس کاا ستعمال ترک کرکے اپنی صحت کو اچھا کرسکتے ہیں،لیکن اگر خدانحوستہ آپ کوکوئی بھی صحت سے متعلق مسئلہ درپیش ہے تو آپ گھر بیٹھے مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ماہر غذائیت سے پوچھ سکتے ہیں کہ آپ کو غذا میں کیاکھانا چاہیے۔آپ ڈاکٹر کی اپائنمنٹ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔