باسی کھانا نہ صرف ذائقے میں بدل جاتا ہے بلکہ یہ آپ کی صحت کے لئے بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ اگر آپ باسی کھانے کا استعمال کرتے ہیں تو آپ اپنے لئے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔ کیونکہ تازہ کھانا صحت کی ضمانت ہے۔آجکل مصروفیات اور تیز ترین دور کی وجہ سے سب نے اپنا لایف سٹایل ویسا بنا لیا ہے۔
زیادہ تر گھرانوں میں بچا ہوا کھانا رواج ہوگیا ہے۔ یہ سوچے بغیر کہ یہ کھانا باسی ہوگیا ہے اضافی سالن اور چاول بنا کر رکھ لیے جاتے ہیں کہ اگلے دن بھی اس کا استعمال ہوگا۔ جنک فوڈ کے علاوہ پرانا یا باسی کھانا بھی آپ کا معدہ خراب کر سکتا ہے۔کیونکہ باسی کھانا باربار گرم کرنا ٹھیک نہیں ہے۔
اگر آپ بھی باسی کھانے کا استعمال کرتے ہیں تو جان لیں اس کے کیا نقصانات ہو سکتے ہیں۔
باسی کھانا کھانے کے نقصانات
کیا آپ بچا ہوا کھانا اگلے دن استعمال کرتے ہیں ؟ آئیے اس کے نقصانات جانتے ہیں۔
بیکٹریا
کھانا پکانے کے بعد جب ہم اسے ٹھنڈا ہونے پر فریج میں سٹور کر لیتے ہیں تو یہ آپ کے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ بیکٹریا جراثیموں کو جنم دیتا ہے جس وجہ سے ہمیں صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کی وجہ سے ہم بیماریوں میں بھی مبتلا ہو سکتے ہیں۔
فوڈ پوائزننگ
ہم اس کی وجہ سے معدے کے مسائل کا شکار ہوتے ہیں۔ جب ہم کھانا بنا کر فریج میں رکھ دیتے ہیں خاص طور پر گرمیوں کے موسم میں تو اس میں بیکٹریا جمع ہونے کی وجہ سے کھانا خراب ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے فوڈ پوائزننگ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
ہم بہت سے مواقع پر جنک فوڈ کو مسائل کا سبب سمجھتے ہیں لیکن پرانا کھانا بھی آپ کی صحت پر منفی اثر چھوڑ سکتا ہے۔اس لئے آپ تازہ کھانے کا استعمال زیادہ کریں۔
غذائی اجزا کا نہ ہونا
جب ہم کھانا کھاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ ہم اس سے غذائی اجزا حاصل کریں لیکن جب ہم تازہ کھانے کا استعمال نہیں کرتے تو ہمیں کھانے میں سے پروٹین اور دیگر غذائی اجزا حاصل نہیں ہوتے جس وجہ سے ہماری صحت کو فائدہ نہیں پہنچتا۔ اس وجہ سے ہمارا معدہ خراب ہوسکتا ہے۔
آپ سلاد کا استعمال کرنے سے پہلے اسے کاٹ لیں تاکہ آپ اس سے غذائی اجزا حاصل کر سکیں۔ دیر بعد استعمال کئے گئے سلاد میں غذائی اجزا نہیں رہتے۔
پیٹ کے مسائل
جب ہم باسی کھانے کا استعمال کرتے ہیں تو یہ گرمیوں کے موسم میں ہمارے لئے مشکلات کا سبب بن سکتے ہیں۔ کیونکہ گرمیوں کے موسم میں الٹی،اسہال جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔ جب کھانا 4 سے 5 گھنٹے فریج میں رکھا جاتا ہے تو یہ باسی ہوجاتا ہے۔ جس وجہ سے بار بار گرم کرنے سے اس کی غذائیت ختم ہو جاتی ہے۔
باسی کھانے میں موجود بیکٹریا تیزابیت کا باعث بنتے ہیں۔ جس وجہ سے ہمیں پیٹ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لئے زیادہ سے زیادہ تازہ کھانوں کا استعمال کریں۔
پانی کی کمی
ہم پانی کی کمی کی وجہ سے بہت سی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔ اس لئے اپنے جسم میں ہمیں پانی کی کمی کو پورا رکھنا چاہیے اور صحت مند زندگی کے لئے کوشاں رہنا چاہیے۔ جب ہم فریج میں رکھے ہوئے کھانے کا استعمال کرتے ہیں تو اسہال کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اسہال کی وجہ سے پانی کی کمی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور یہ ہماری صحت کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے۔
جگر کے مسائل
ہمارے جسم میں موجود تمام اعضاء کا صحت مند ہونا بہت ضروری ہے کسی بھی اعضاء کا خراب ہونا ہمیں مسائل میں مبتلا کر سکتا ہے۔ دل ہو یا جگر دونوں کی صحت کا اچھا ہونا ضروری ہے۔ اگر آپ سمجھ جائیں کہ بچا ہوا کھانا آپ کے لئے کیسے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے تو شاید آپ اس کا استعمال نہ کریں۔
جو کھانا بیکٹریا سے بھر جاتا ہے اسے ہضم کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اس لئے یہ جگر کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے۔اگر آپ صحت کے تمام مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو تازہ کھانے کا استعمال ضروری ہے۔
بہت سے افراد جگر کے مسائل کے لئے پریشان ہونگے اگرآپ جاننا چاہتے ہیں کہ جگر کی صحت کو کیسے بخال رکھا جائے تو آپ ڈاکٹر کی رائے بھی لے سکتے ہیں۔آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈآکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
تازہ کھانے کی اہمیت
ہم تازہ کھانے سے نہ صرف غذائی اجزا حاصل کرتے ہیں بلکہ یہ ذائقے دار بھی ہوتا ہے۔ اس لئے ہمیں آج کے مصروف دور میں اپنی صحت کی خاطر وقت نکال کر تازہ کھانا ہی استعمال کرنا چاہیے کیونکہ ہماری صحت اچھی ہوگی تب ہی ہم زندگی کے دوسرے میدان میں آگے بڑھ سکیں گے۔
تازہ پھل اور سبزیوں کا باقاعدگی سے استعمال آپ کو دوائیوں سے دور رکھتا ہے۔