بہت سے لوگوں کو اپنی زندگی کے کسی موقع پر غیر واضح سنسناہٹ یا نے حسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن سر یا چہرے میں ہونے والی سنسناہٹ تشویش کا باعث ہو سکتی ہیں، خاص طور پر اگر آپ نے یہ پہلی بار محسوس کیا ہے۔
سنسناہٹ کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جس میں بےچینی سے لیکر سکلیروسیس کی مختلف حالتیں شامل ہو سکتی ہیں ۔ بہتر یہی ہے کہ آپ اس کا علاج گھر پر کرنے کے بجائے ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ اس سلسلے میں آپ کے لئے اس کے بارے میں مزید جاننا ضروری ہے۔
سر اور چہرے میں سنسناہٹ کی ممکنہ وجوہات
سر اور چہرے میں سنسناہٹ کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جس کے لئے آپ کو ڈاکٹر سے فوری طور پر رابطہ کرنے کی ضرورت ہے
بے چینی یا گھبراہٹ کا حملہ
ممکن ہے کہ آپ پہلے سے ہی اضطراب کی کیفیت سے واقف ہوں یہ پرانے جسمانی مسائل کی بھی جڑ ہو سکتی ہے ۔ مثال کے طور پر جسم میں سنسناہٹ یا بے حسی اس بات کی بھی علامت ہو سکتی ہے کہ آپ کو گھبراہٹ کا دورہ پڑ رہا ہے اس کے علاوہ دیگر جسمانی علامات میں شامل ہیں بے ترتیب سانس، دل کی بے ترتیب دھڑکن، سینے میں درد یا دباؤ، متلی، کپکپاہٹ وغیرہ۔ یعنی سر اور چہرے میں ہونے والی سنسناہٹ کی ایک وجہ اضطراب ہو سکتا ہے
اس کے علاج کے لئے آپ کو دماغی صحت کے ماہر سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے جس کے علاج کے اختیارات میں شامل ہو سکتے ہیں اینٹی ڈپریسنٹ دوائیں یا سائیکو تھراپی اس کے علاوہ گیر معمولی معاملات میں بیٹا بلاکرز یا اینٹی انزایئٹی دوائیں بھی ایک آپشن ہو سکتی ہیں
وٹامن بی 12 کی کمی
وٹامن کی کمی کا پتہ لگانا مشکل ہوتا ہے اور اس کی علامات اکثر بتدریج سامنے آتی ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ شدت اختیار کر سکتی ہیں۔ لیگیانہ جیگل، وائلڈ کرافٹ فیملی کی مالکہ کہتی ہیں کہ وٹامن بی 12 کی کمی اکثر ہاتھوں اور پیروں میں سنسناہٹ کی وجہ بنتی ہیں اور بعض لوگوں میں یہ چہرے اور سر میں بھی سنسناہٹ کا باعث بنتی ہے اس کے علاوہ وٹامن بی 12 کی دیگر علامات میں شامل ہیں: چلنے یا توازن میں کمی، سوجی ہوئی زبان ، سوچنے میں پریشانی، یاداشت کھونا، پٹھوں کی کمزوری وغیرہ
اگر آپ کو ان میں سے کچھ علامات کے ساتھ سر اور چہرے میں سنسناہٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں اس کے علاوہ وٹامن بی 12 سے بھرپور غذائیں اور سپلیمینٹس کا استعمال کر سکتے ہیں
درد شقیقہ
درد شقیقہ کی سب سے عام علامت سر کے ایک حصے میں شدید دھڑکنے والا درد ہے لیکن درد شقیقہ سر اور چہرے میں سنسناہٹ اور جھنجھلاہٹ کا باعث بن سکتا ہے اس کے علاوہ درد شقیقہ کی دیگر علامات میں شامل ہو سکتے ہیں تناؤ، بےچینی،ہارمونل تبدیلیاں، روشنی کے دھندلکے، نیند میں کمی یا کم کھانا، بے حسی یا بینائی میں تبدیلی، چہرے کے ایک طرف بے حسی یا جھنجھلاہٹ، بولنے میں دشواری، پٹھوں کی کمزوری، چکر، دھندلا دکھائی دینا وغیرہ
اگر چہ درد شقیقہ کا علاج گھر پر کیا جا سکتا ہے لیکن اگر آپ کو کسی بھی قسم کی غیر معمولی علامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں تاکہ ممکنہ طور پر خطرناک حالات سے بچا جا سکتے
اعصابی نقصان
آپ کے چہرے میں بے حسی یا جھنجھلاہٹ اعصابی نقصان کا مؤجب ہو سکتی ہیں ۔ اپنے اعصابی نظام میں بے حسی یا جھنجھلاہٹ کو ایک رکاوٹ سمجھیں۔ اعصاب پر مستقل دباؤآپ کے اعصابی نظام کی برقی تحریکوں کو حرکت دینے سے روک سکتا ہے جو بے حسی کا باعث بن سکتے ہے
اگر آپ کو کارپل ٹنل سنڈروم یا ذیابیطس نیوروپیتی ہے، تو سر یا چہرے میں سنسناہٹ کے لئے فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں اس کے علاج کے لئے آپ کا ڈاکٹر جسمانی تھراپی تجویز کر سکتا ہے اور اینٹی ڈپریسنٹس دواؤں کے ذریعے علاج کر سکتا ہے
بیل کا فالج
بیل کا فالج چہرے کے پٹھوں کی کمزوری یا فالج ہے اس سلسلے میں بے حسی کا احساس ہو سکتا ہے جو اچانک شروع ہوتا ہے اور 48 گھنٹوں کے دوران بگڑ جاتا ہےاور چہرے کا فالج بن جاتا ہے۔ اس کی علامات میں شامل ہیں چہرے کے ایک جانب بے حسی،خراب ذائقہ،آنکھیں بند کرنے میں پریشانی ، متاثرہ کان میں سننے میں تکلیف
اگر آپ کو چہرے کی شدید کمزوری ہو تو آپ کو فوری طورپر ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہئے
فالج
چہرے اور سر میں جھنجھلاہٹ بعض اوقات فالج کی نشانی ہوتی ہے اس کے لئے اپ کو چہرے بازؤں اور ٹانگوں میں بے حسی محسوس ہو سکتی ہے اس کی دیگر علامات میں شامل ہیں چہرہ جھک جانا ، بازو کی کمزوری تقریر میں دشواری، دھندلا دکھائی دینا ،توازن کے مسائل وغیرہ۔عام طور پر فالج کسی انتباہ کے بغیر ہوتی ہیں اس لئے اگر آپ کو درج بالا علامات کا سامنا کرنا پڑے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں
ایک سے زیادہ سکلیروسیس
ایک سے زیادہ سکلیروسیس (ملٹیپل سکلیروسیس) دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کی ممکنہ طور پر معذوری ہے اس کی علامات کچھ افراد میں شدید ہوتی ہیں جبکہ بعض میں کم ۔ اس کی علامات میں شامل ہیں بے حسی یا جھنجھلاہٹ، پٹھوں کی کمزوری، سختی، تھکاوٹ، درد،موڈ میں خرابی، سوچنے میں دشواری، جنسی کمزوری،مثانے کی خرابی آنتوں کے مسائل بولنے یا نگلنے میں دشواری
اس کے علاج کے لئے ابھی تک کوئی دوا موجود نہیں ہے البتہ بے حسی کے ادوار وقت کے ساتھ خود ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں لیکن بار بار ایسا ہو تو ڈاکٹر سے رابطہ ضروری ہے
ہائی بلڈ پریشر
بعض اوقات ہائی بلد پریشر سر، چہرے یا اعضا میں بے حسی یا جھنجھلاہٹ کا باعث بنتا ہے یہ اس بات کی نشانی ہوتا ہے کہ آپ کا بلڈ پریشر بہت زیادہ ہائی ہے اور آپ کے جسم کو نقصان پہنچنے والا ہے اس کی دیگر علامات میں شامل ہیں سر درد، چکر آنا، سانس میں کمی، سینے میں درد، قے،بصارت میں تبدیلی، ۔ اگر ان علامات کے ساتھ چہرے اور سر میں سنسناہٹ کا سامنا بھی کرنا پڑے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں
اس کے علاج کے لئے ڈاکٹر آپ کے بلڈ پریشر کو فوری طور پر کنٹرول کرنے کی کوشش کریگا اور دوائیں تجویز کرنے کے ساتھ طرز زندگی میں تبدیلی لانے کو کہے گا
چہرے اور سر میں بار بار ہونے والی سنسناہٹ کو ہلکا نہ لیں اور اگر اس کے ساتھ مزید کچھ علامات ہون تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں یہ کسی بڑی بیماری کی نشانی ہو سکتی ہے
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |