اسکن وائٹننگ علاج کے ذریعے ہر کوئی گوری رنگت حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہے چاہے وہ گھریلو ٹوٹکے ہوں یا طبی علاج۔ ہر انسان کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی جلد صاف شفاف ، داغوں سے پاک ، خوبصورت ہو ۔زیادہ تر لوگ اس کے لئے گھریلو ٹوٹکوں کا سہارا لیتے ہیں لیکن یہ کافی سست طریقہ کار ہو سکتا ہے اسکن وائٹننگ علاج سےاب کم وقت میں صاف شفاف ، بے داغ جلد پانا اور بھی آسان ہے صرف چند اسکن وائٹننگ ٹپس اپنا کر آپ اپنا خواب پورا کر سکتے ہیں۔

oliva skin & hair clinic
Table of Content
اسکن وائٹننگ کا علاج
اسکن وائٹننگ جسے جلد کی سفیدی بھی کہا جاتا ہے جلد کو ہلکا کرنے یا جلد میں میلانین کے ارتکاز کو یکساں رنگ فراہم کرنے کے لئے کیمیائی مادوں کی مدد لی جاتی ہے ۔ اسکن وائٹننگ کا علاج مختلف طریقوں سے کیا جاتا ہے جن میں سرجری اور لیزر ٹریٹمنٹ بھی شامل ہے لیکن ہم یہاں چند آسان اور کم خرچ طریقوں کا ذکر کریں گے جن کو آزما کر آپ گوری رنگت آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔
مائیکرو ڈرما بریشن
اگر آپ ایک ایسے علاج کی تلاش میں ہیں جو آپ کو بدصورت سیاہ دھبوں سے نجات دلا سکے تو مائیکروڈرما بریشن ایک اچھا انتخاب ہو سکتا ہے اس کے لئے آپ کو ایک ماہر ڈرماٹالوجسٹ کے پاس جانے کی ضرورت ہے ۔وہ اسکربنگ کے ذریعے آپ کی جلد کے مردہ خلیوں کو ہٹائے گا جس سے آپ کو صحت مند دھبوں سے پاک جلد حاصل ہو سکے گی

MedicineNet
سفید کرنے والا سیرم
سفید کرنے والے سیرم میںمیں فعال اجزاء کی مقدار زیادہ ہوتی ہےجو جلگ کی گہرائی تک جا کر فائدہ پہنچاتی ہے ۔ چونکہ اس میں غذائی اجزاءکی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لئے یہ تیل کی پیداوار کو منظم بنا کر جلد کی نمی اور لکچ کو بحال کرنے میں مدد کرتے ہیں ۔ رنگ گورا کرنے والی کریموں کے مقابلے ان مین فعال اجزاء کی مقدار 70 فیصد تک ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہائیڈریشن، چمک اور مہاسوں کی روک تھام میں اضافہ ہوتا ہے۔

Beautifulhameshablog.com
ڈرمابریشن
مائیکرو ڈرمابریشن کے براکس ڈرمابریشن میں ایک خاص قسم کے آلے کا استعمال کرتے ہوئے جلد کی اوپری تہوں کو رگڑا جاتا ہے یہ کام کاسمولوجسٹ انجام دیتا ہے ۔ یہ طبی طریقہ کار مہاسوں کے گہرے نشانات اور بھورے دھبوں کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے ۔عام طور پر جلد کی بےقاعدگیوں کے کناروں کو نرم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اس علاج سے جلد خوبصورت اور چکنی ہو جاتی ہے۔
Arbutin Bearberry
جو لوگ سفید جلد حاصل کرنا چاہتے ہیں اور کیمیائی اجزاء کے استعمال سے ڈرتے ہیں ان کے لئے اس پودے کا رس ہے ، جو جلد کو سفید کرنے کے ساتھ ساتھ پگمنٹیشن سے بھی نجات دلاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پودا سنبرن اور میلانین کی پیداوار کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہےاس کے علاوہ یہ کسی بھی قسم کے کیمیکل سے پاک ایک قدرتی ذریعہ ہے اسکن وائٹننگ کا۔

VitaMondo
(وٹامن اے) Retinol
وٹامن اے کی سب سے اہم قدرتی شکل ریٹینول(وٹامن اے الکوحل)ہے جو اسکن وائٹننگ میں استعمال کیا جانے والا بنیادی وٹامن ہے جو جلد میں موجود خلیوں کو متحرک کرکے جلد کی تجدید کرتا ہے اس کے علاوہ یہ جلد میں کولیجن کی پیداوار کو بڑھا کر مائوٹک سرگرمی کو متحرک کرتا ہے جس کی وجہ سے جھریوں سے پاک ، صاف شفاف جلد حاصل ہوتی ہے۔
Chemical Peels
یہ اسکن وائٹننگ کا ایک ایسا طریقہ کار ہے جس میں جلد کی اوپری تہوں کو ہٹانے کے لئے جلد پر کیمیائی محلول جیسے الفا ہائیڈروکسی ایسڈ لگایا جاتا ہے تاکہ سیاہ رنگت والی جلد کو صاف کی جاسکے یہ چہرے کے داغ دھبوں، جلد کی نا ہموار رنگت اور جھریوں کے علاج میں مؤثر ہیں یہ جلد کی رنگت کو صاف کرکے چہرے کو چمکدار بناتا ہے۔

Dermatology comsultants of short hill
اگر آپ بھی اسکن وائٹننگ ٹریٹمنٹ سے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو مرہم کی ویب سائٹ
ہر وزٹ کریں یا کسی بھی جلد کے ماہر ڈاکٹر سے رابطہ کے لئے اس نمبر پر کال کریں03111222398marham.pk
وٹامن سی
اسکن وائٹننگ کے لئے اپنائے جانے والے تکلیف دہ اور کیمیائی طریقہ کار کے مقابلے میں وٹامن سی کا استعمال کارگر اور محفوظ ثابت ہو سکتا ہے صاف شفاف اور دلکش جلد پانے کے لئےا چاہے تو آپ وٹمن سی کھائیں یا چہرے پر لگائیں یہ دونوں طریقوں سے کارآمد ثابت ہوگا یہ جلد کو قدرتی طور پر چمکدار، خوبصورت اور لچکدار بنانے میں مدد کرتا ہے۔
اسکن وائٹننگ کریمیں
اسکن وائٹننگ کریموں کا باقاعدہ استعمال آپ کو صاٖف شفاف ، بے داغ جلد حاصل کرنے کے مقصد میں کامیابی دلا سکتا ہے لیکن ان کریموں کا انتخاب کرتے ہوئے آپ کو ایک بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ ان میں کریموں میں ہائیڈروکوئنون یا مرکری شامل نہ ہوں کیونکہ یہ اپ کی جلد کو نقصان پہنچاتے ہیں اور جلد کی خشکی اور جھریوں کا باعث بنتے ہیں۔
اس کے علاوہ مستقل بنیادوں پر گوری رنگت حاصل کرنے کے لئے آپ سرجری یا پھر لیزر ٹریٹمنٹ کا سہارا بھی لے سکتے ہیں لیکن یہ کچھ مہنگا اور پیچیدہ عمل ہو سکتا ہے۔
اسکن وائٹننگ کے فوائد
سکن وائٹننگ کے علاج کے بہت سے فائدے ہیں جیسے
بہتر جلد کا حصول، داغ دھبوں سے پاک جلد، فوری سفید جلد، جھریوں سے پاک جلد
اسکن وائٹننگ ٹریٹمنٹ کے نقصانات
جلد کو سفید کرنے کے علاج سے وابستہ خطرات میں شامل ہیں
ہلکی سوجن، خشک جلد، سکن ریشز،جلسد کی حساسیت، جلد پر داغ، دو رنگوں والی جلد لیکن یہ علامات بہت کم ہوتی ہیں۔ اس قسم کی پیچیدگیوں کا سامنا صرف حساس جلد والے لوگوں کو کرنا پڑ سکتا ہے ۔ ایسی کسی بھی صورتحال کا سامنا ہونے پر فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
۔