رات کی نیند کا انسانی صحت پر براہ راست اثر پڑتا ہے ۔ بے آرام نیند کے ساتھ صبح جاگنے والا فرد نہ صرف سستی کا شکار ہو جاتا ہے بلکہ وہ دن بھر کے کام بھی ٹھیک سے انجام نہیں دے سکتا۔ یہ سلسلہ اگر جاری رہے تو اس کا اثر صحت کی عمومی صورتحال پر بھی پڑتا ہے
رات کی نیند کے بارے میں سوالات
سوال 1: آپ ہر رات کتنے گھنٹے اوسط سوتے ہیں
چار سے پانچ گھنٹے
پانچ سے چھ گھنٹے
سات یا اس سے زیادہ گھنٹے
سوال 2: سات گھنٹوں سے کم سونے سے آپ موٹاپے ، دل کے امراض ، ڈپریشن اور ذیابطیس کا شکار ہو سکتے ہیں
صحیح
غلط
سوال 3: کیا آپ کو رات میں آرام سے وقت پر نیند آجاتی ہے ؟
ہمیشہ
زیادہ تر
بہت کم ایسا ہوتا ہے
سوال 4: ان میں سے کون سی چیزیں بہتر نیند کا سبب بن سکتی ہیں ؟
سونے سے پہلے مطالعہ کرنے اور موسیقی سننے کی عادت
سونے کی جگہ کا مناسب اور آرام دہ ہونا
سونے کا وقت مقرر ہونا
یہ سب بہتر نیند کے لیۓ ضروری ہیں
سوال 5: رات میں بار بار نیند کا ٹوٹنا فکر مندی کی بات نہیں ہے
صحیح
غلط
سوال 6: آپ کا موبائل فون آپ کی نیند کے ٹوٹنے کا سبب نہیں بنتا
صحیح
غلط
رات کی نیند کے بارے میں جوابات
جواب 1
صحیح جواب ہے سات یا اس سے زيادہ گھنٹے سونا اگر آپ سات کا اس سے زیادہ گھنٹے سوتے ہیں تو آپ ایک صحت مند انسان ہیں ۔ ماہرین کے نزدیک 16 سال سے 80 سال کی عمر کے افراد کے لیۓ ،دن کے چوبیس گھنٹوں میں سات سے آٹھ گھنٹوں تک سونا ضروری ہوتا ہے ۔ کم نیند لینے والے افراد کو اپنی نیند کی عادت کو بہتر بنانا چاہیۓ ہے
جواب 2
یہ بات بالکل صحیح ہے کہ سات گھنٹوں سے کم روزانہ کی بنیاد میں سونا ماہرین کے مطابق آپ کو صحت کے بڑے مسائل سے دوچار کر سکتی ہے ۔ جس سے جسم میں درد کی شکایت ہو سکتی ہے اس کے علاوہ قوت مدافعت میں بھی کمی واقع ہو سکتی ہے۔ کئی بیماریاں آسانی سے حملہ آور ہو سکتی ہیں
جواب 3
اگر آپ کا جواب ہمیشہ ہے تو آپ ایک خوش قسمت انسان ہیں ۔کیفین والے مشروبات اور دیگر نشہ آور اشیا کا استعمال سونے میں مشکلات کا باعث ہوتے ہیں ۔یہی وجہ سے یہ کوشش کرنی چاہیۓ کہ سونے سے قبل ان کا استعمال نہ کیا جاۓ
جواب 4
درست جواب ہے کہ اچھی نیند کے لیۓ یہ تمام اشیا ضروری ہوتی ہیں ۔ سونے سے قبل سونے کی تیاری کرنی ضروری ہوتی ہے ۔ جس کے لیۓ ذہنی سکون آرام دہ جگہ اور مقررہ وقت سب ہی یکساں اہمیت کے حامل ہوتے ہیں
جواب 5
بار بار نیند کا ٹوٹنا ایک اچھی علامت نہیں ہے ۔ کیوں کہ ایک بار نیند سے جاگنے کے بعد دوبارہ نیند کا آنا ایک مشکل کام ہوتا ہے. لہذا اگر آپ کی بار بار آنکھ کسی بھی وجہ سے کھل رہی ہے تو یہ بے آرامی صحت کے لیۓ بہتر نہیں ہوتی ہے
جواب 6
موبائل فون کا سونے سے قبل استعمال رات کی نیند کے لیۓ کسی بھی طرح بہتر نہیں ہوتا ہے ۔ فون کی روشنی اور اس کی اسکرین کو دیکھنے کے سبب انسان کا اندرونی کلاک بگڑ سکتا ہے. اور نیند میں خرابی واقع ہو سکتی ہے
یاد رکھیں رات کی نیند کا پرسکون ہونا صحت کے لیۓ بہت ضروری ہے. اس میں ہونے والی کسی بھی خرابی کی صورت میں ڈاکٹر سے اس کی وجوہات جاننے کے لیۓ رابطہ لازمی ہے ۔ آن لائن ڈاکٹر سے رابطے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا پھر 03111222398 پر براہ راست رابطہ کریں