(Slow Your Aging Speed) ان 5 مشوروں پر عمل کریں اور بڑھاپے کی رفتار سست کریں۔

Healthy Lifestyle
Slow Your Aging Speed
Reading Time: 3 minutes
بڑھاپا ناگزیر ہے۔ فطری عمل ہے۔ اسے روکا نہیں جا سکتا۔ بڑھاپا جسم پر کئی طرح سے اثر انداز ہوتا ہے اور زندگی گزارنے کا ڈھنگ بدل کر رہ جاتا ہے۔ وزن میں کمی، نیند نہ آنا، بھوک کی کمی، سستی اور دانتوں کی کمزوری سے انسان پریشان ہو جاتا ہے۔ لیکن یہ سلسلہ جوں جوں بڑھتا ہی جاتا ہے، بوڑھوں کا دل کم مقدار میں خون دھکیلتا یے، ہڈیوں میں کیلسیئم کم ہو جاتا ہے، بینائی میں بھی خرابی آجاتی ہے۔ قوت سماعت اور ذہانت میں کمی بڑھاپے کا ٹریڈ مارک سمجھا جاتا ہے۔ بڑھاپے کے یہ عوامل انسانی جسم کے اعضأ میں آنے والی تبدیلیوں کا اظہار ہوتے ہیں۔ یہ اندازہ لگانا تو مشکل ہے کہ اس کی رفتار کس طرح تیز ہو جاتی ہے، لیکن اگر ہم بڑھاپے کے اثرات کو کم کرنا یا لمبے عرصے تک ان سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو ذیل کی تدابیر پیش نظر رکھی جائیں۔

متوازن غذا

غذائی کمی سے اعضأ میں کمزوری آ جاتی ہے ، جو بڑھتی جاتی ہے۔ اگر ہم اپنی روزانہ کی غذا پر توجہ دیں تو صحت مند اور توانا رہ کر بڑھاپے کا بہتر طور پر مقابلہ کر سکتے ہیں۔ غذائی کمی دور کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم متوازن غذا کھائیں اور غذا کے بنیادی عناصر کو مدنظر رکھیں، یعنی لحمیات(پروٹین)، نشاستے دار اشیأ، دودھ، دہی، مکھن، پنیر، پھل، سبزیاں، اناج اور روغنیات جو حیوانات اور نباتات دونوں سے ملتے ہیں۔

۔ خوراک میں حیاتین(وٹامنز) اور نمکیات (منرلز) کا توازن جسم کو لازمی اور ضروری غذائی اجزأ فراہم کرتا ہے جس سے جسم غذائی کمی کا شکار نہیں ہوتا۔

۔ اناج سے تیار شدہ غذا ، مثلاً روٹی اور دلیا، جس میں بھوسی شامل ہوتی ہے، کھانے اور ان کے ساتھ تازہ پھل سبزیاں استعمال کرنے سے آنتوں کی صحت معمول پر رہتی ہے اور قبض جیسے مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔

۔ کیلسیئم مناسب مقدار میں کھاتے رہنے سے ہڈیاں بھربھری نہیں ہوتی ۔

۔ متوازن غذا کی عادت سے خون میں شکر اور کولیسٹرول کی سطح ٹھیک رہتی ہے جو شوگر اور دل کی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے۔

Related: بڑھتی عمر کے اثرات سے دماغ کو بچائیے۔ یہ 3 عادات اپنائیے

حیاتین (وٹامنز) کی اہمیت

انسانی جسم میں حیاتین کی کمی کئی مسائل پیدا کر سکتی ہے۔ وہ افراد جو متوازن غذا کھاتے ہیں ، وہ نہ صرف موذی امراض سے محفوظ رہتے ہیں بلکہ حیاتین کی کمی ہونے والے دیگر امراض سے بھی بچ جاتے ہیں۔ حیاتین غذا کے وہ اجزأ ہیں ، جن کی کمی سے جسمانی نشونما رک جاتی ہے۔ حیاتین کا ذیادہ مقدار میں کھانا مضر صحت ہو سکتا ہے۔ہر فرد کی ضرورت الگ ہوتی ہے تا ہم متوازن غذا کھانے سے حیاتین کی کمی نہیں ہوتی۔

ورزش

متوازن غذا کھانے سے جسم کا وزن معمول پر رہتا ہے، تا ہم وزن کو بڑھنے سے روکنے کے لیے ورزش کو معمول بنائیں۔

۔ ورزش ہر جسم کی ضرورت کے مطابق الگ الگ ہوتی ہے۔ صبح اور شام کی سیر کو معمول بنا لینا کافی ہے۔

۔ ورزش سے دوران خون درست رہے گا جس سے مٹاپے، ہائی بلڈ پریشر، ریاح اور ذیابطیس سے محفوظ رہنے میں مدد ملے گی۔

۔ ورزش کر کے انسان تیس سے ستر سال کے دوران اپنی اسی فیصد صلاحیتیں برقرار رکھ سکتا ہے۔

۔ اسکے علاوہ پیدل چلنے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں ، اعصاب اور ذہنی صلاحیتیں برقرار رہتی ہیں۔

مشاغل

بڑھاپے میں دماغی صحت اہم خیال کی جاتی ہے۔ یہ دولت مفید مشاغل اختیار کرنے سے مفت حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ بڑھاپے سے پہلے ان کی منصوبہ بندی کر لی جائے۔

۔ دوستوں کا حلقہ بڑھا کر مراسم کا دائرہ وسیع کریں۔

۔ سماجی مصروفیات میں وقت اچھی طرح گزر جاتا ہے اور انسان اپنی جسمانی کمزوری کے خیالات میں غرق نہیں رہتا۔

حیاتین ھ یعنی وٹامن ای

ماہرین طب و صحت کہتے ہیں کہ بڑھاپے کی تاخیری تدابیر میں حیاتین ھ اہم ہے۔ خلیوں کی تبدیلیوں سے جلد بڑھاپا آجاتا ہے۔ جب خلیے مرتے ہیں اور خامرے (انزائمز) اپنا عمل درست نہیں رکھ پاتے تو توانائی پیدا کرنے کی رفتار کم ہو جاتی ہے اور جسم کی قوت مدافعت کم ہو کرامراض حاوی ہو جاتے ہیں۔ حیاتین ھ اس عمل کو روکتی ہے اور توانا رکھتی ہے۔

۔ حیاتین ھ یعنی جوانی کا یہ جوہر آٹے کی بھوسی میں وافر ہوتا ہے،جسے ہم چوکر کہتے ہیں۔

۔ جب سے آٹا پیسنے کے نئے طریقے رائج ہوئے ہیں چوکر غائب ہو گیا ہے، جس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ بڑھاپے کی رفتار تیز ہو گئی ہے۔

۔ اس صورت حال سے ہم یہ اندازہ لگاتے ہیں کہ تمام تر ترقی کے باوجود ہمیں فطرت کے قریب رہ کر زندگی گزارنی چاہیئے تاکہ بڑھاپے میں تاخیر کی جا سکے۔

 

Now you can find best Nutritionists/Dietitians in all major cities of Pakistan.

Find Best Nutritionists/Dietitians in Lahore
Find Best Nutritionists/Dietitians in Karachi
Find Best Nutritionists/Dietitians in Faisalabad
Find Best Nutritionists/Dietitians in Islamabad

Share This:

The following two tabs change content below.
Sehrish
She is pharmacist by profession and has worked with several health care setups.She began her career as health and lifestyle writer.She is adept in writing and editing informative articles for both consumer and scientific audiences,as well as patient education materials.

4 Comments to (Slow Your Aging Speed) ان 5 مشوروں پر عمل کریں اور بڑھاپے کی رفتار سست کریں۔