پیروں کی بدبو کا بنیادی سبب وہ بیکٹیریا ہوتے ہیں جو زیادہ پسینہ آنے کے باعث یا کسی انفیکشن کی وجہ سے ہمارے پیروں میں گھر بنا لیتے ہیں اور ان کی موجودگی پیروں میں انتہائی ناخوشگوار بو کاباعث بنتی ہے ۔ جس کے باعث اکثر افراد کو سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے
Table of Content
پیروں کی بدبو سے نجات پانے کے آسان طریقے
پیروں سے آنے والی بدبو عام طور پرجوتے اتارنے کے بعد زیادہ آتی ہے یا پھر موزوں کے اتارنے کے بعد بہت شدت سے آتی ہے ۔ جس کا سبب ماہرین کے مطابق بیکٹیریا کی نمو ہوتی ہے جو پیروں کے مختلف حصوں میں نمو ہوتی ہے جن کو ان طریقوں سے روکا جا سکتا ہے جس کے بعد بیکٹیریا نہ ہونے کے سبب پیروں کی بدبو بھی ختم ہو جاتی ہے
پیروں میں بیکٹیریا کی نمو کی جگہ کی صفائی

عام طور میں پیروں میں بدبو کا سبب بنے والے بیکٹیریا یا تو ناخنوں کی تہہ میں بسیرا کر لیتے ہیں یا پھر ایڑیوں کی سخت جلد ان کا ٹھکانہ ہوتی ہے اور یہ ان جگہوں پر گھر بنا کر بدبو کا سبب بنتے ہیں ۔ اس وجہ سے باقاعدگی سے ناخن کاٹ کر اور نہاتے ہوۓ ایڑیوں کی رگڑ کر صفائی سے پیروں کی بدبو کو ختم کیا جا سکتا ہے
انگلیوں کی درمیانی جگہ کی صفائی

پوڈو لوجسٹ یا پیروں کے امراض کے ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ صرف پیروں کو دھونے سے پیروں کی بدبو سے نہیں بچا جا سکتا ہے بلکہ نہانے کے بعد خشک تولیۓ سے انگلیوں کی درمیانی جگہوں کو اچھی طرح سے صاف کرنا بھی ضروری ہوتا ہے
اگر ان کو صاف نہ کیا جاۓ تو نمی کے سبب ان انگلیوں کی درمیانی جگہوں میں بیکٹیریا بسیرا کر لیتے ہیں اور بدبو کا باعث بنتے ہیں
سیب کے سرکہ کا استعمال

سیب کے سرکہ کا استعمال بھی پیروں کی بدبو دور کرنے کا باعث بن سکتا ہے جس کے لیۓ آدھا لیٹر سیب کا سرکہ لے لیں اور اس میں 200 ملی لیٹر پانی شامل کر لیں اس آمیزے کو کسی بوتل میں محفوظ کر لیں
اس کے بعد ململ کے کپڑے کو اس آمیزے میں بھگو کر پیروں پر اچھی طرح مل لیں اوریہ عمل بیس منٹ تک کرتے رہیں ۔ اس کے بعد جلد کو قدرتی طور پر خشک ہونے دیں ۔ اس عمل کے کرنے سے بدبو بھاگ جاتی ہے
سوتی موزوں کا استعمال کریں

سوتی موزوں کا استعمال پیروں کی بدبو دور کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں کیوں کہ یہ پیروں میں آنے والے پسینے کو جزب کر لیتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ موزوں کو روزانہ دھونا بھی ضروری ہوتا ہے اور ان کو دھونے کے دوران ان کو الٹی طرف سے بھی اچھی طرح دھونا ضروری ہوتا ہے تاکہ کسی بھی بدبو پیدا کرنے والے بیکٹیریا ان موزوں میں نمو نہ پا سکیں
فرش پر چلتے ہوۓ موزےے اتار دیں

عام طور پر جب قرش پر چلتے ہیں تو مختلف قسم کے بیکٹیریا موزوں میں چھپ جاتے ہیں اور جو بعد میں پیروں میں بدبو کا سبب بنتے ہیں اس وجہ سے فرش پر جلتے ہوۓ موزوں کو اتار دینا چاہیۓ اور ننگے پاؤں چلنا چاہیۓ
پیروں پر اینٹی پریسپیرنٹ کا استعمال

اگر پیروں پر پسینہ زیادہ آتا ہوتو وہ نمی کی وجہ سے بیکٹریا کی افزائش کا ایک بڑا سبب بن سکتے ہیں اس وجہ سے نہانے کے بعد پیروں کو خشک کرنےکے بعد پیروں پر اینٹی پریسپرنٹ کا استعمال کرنا چاہیۓ اس کے لیۓ خزشبودار ٹیلکم پاوڈر کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے جو پسینہ آنے سے روکتا ہے اور بدبو بھی دور کرتا ہے
جوتوں کو ڈس انفیکٹ کریں

اگر زیادہ عرصے تک ایک ہی جوتے کو استعمال کیا جاۓ تو اس میں بیکٹیریا گھر بنا لیتے ہیں جو کہ پھر پیروں میں بدبو کا باعث بنتے ہیں اس وجہ سے جوتوں کو پہننے سے قبل کسی بھی ڈس انفیکٹ سے صاف کر لینا ضروری ہے تاکہ بدبو سے بچا جا سکے
جوتوں کے ایک سے زیادہ جوڑے کا استعمال

گیلے جوتوں کے استعمال سے پرہیز کریں اور جوتے کے جوڑے کو ایک بار پہننے کے بعد اتنا ٹائم دیں کہ وہ سوکھ جاۓ تب تک دوسرا جوتے کا جوڑا استعمال کرین اور اگر آپ کے پاس ایک ہی جوتوں کا جوڑا ہو تو اس کو استعمال کے بعد کسی بھی خشک کپڑے یا پھر پرانے اخبار سے اجھی طرح خشک کر لیں تاکہ اس میں سے بیکٹیریا ختم ہو سکیں
ڈاکٹر سے کب رجوع کرنا چاہیۓ
اگر پیروں میں بدبو کے ساتھ ساتھ کھجلی چبھن اور سرخی بھی ہو تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ پیروں کی بدبو کے ساتھ ساتھ انفیکشن بھی ہو رہا ہے اور یہ رنگ وارم ، انفیکشن کا باعث ہے اور اس کا فوری علاج ضروری ہے ورنہ یہ مرض بڑھ کر پورے پیر میں پھیل سکتا ہے ۔