اگر چہ ہم میں سے بہت سے لوگ سوشل میڈیا سے جڑے رہنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں، لیکن اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال پریشانی ، افسردگی اور تنہائی کے جذبات کو ہوا دیتا ہے اس کا سب سے برا اثر نوجاوان نسل پر پڑ رہا ہے جو اضطراب، نیند کے مسائل، اعتماد میں کمی اور کھانے کے خدشات کے ساتھ ساتھ خود کشی کا بھی شکار ہوتے جا رہے ہیں۔
Table of Content
سوشل میڈیا سے کیا مراد ہے؟
سوشل میڈیا درحقیقت ویب سائٹس اور ایپلیکیشنز کے لئے استعمال کی جانے والی ایک اصطلاح ہے جسے لوگ دوستوں، خاندان اور مختلف کمیونیٹیز کے ساتھ رابطے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ مخلتف قسم کی معلومات بھی سوشل میڈیا پر حاصل کی جا سکتی ہے ۔ بہت سی کمپنیز اسے کاروباری مقاصد کے لئے بھی استعمال کرتی ہیں جبکہ کچھ لوگ اس کا غلط استعمال بھی کرتے ہیں۔

english quote
سوشل میڈیا کے مثبت پہلو
اگر چہ سوشل میڈیا پر بات چیت کرنے کا مزہ اور اطمینان آمنے سامنے گفتگو کرنے جیسا نہیں ہے لیکن پھر بھی یہ کافی مفید اور کارگر ثابت ہوتا ہے۔ سب سے پہلا فائدہ تو اس کا یہ ہے کہ یہ فاصلوں کو سمیٹ کر آپ کے پیاروں کو آپ کے روبرو لے آتا ہے۔اس کے علاوہ آپ دنیا کے کسی بھی ٹاپک کی معلوموت گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں ، دوست بنا سکتے ہیں، مشکل میں مدد لے سکتے ہیں، معاشرتی مسئل کے لئے بیداری پیدا کر سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا کے منفی پہلو
اگرچہ اس کے نقصانات کے متعلق ابھی کم مطالعات موجود ہیں لیکن حقئق و شواہد کی روشنی میں سوشل میڈیا کے چند منفی پہلو سامنے آئے ہیں۔ جیسے یہ کسی کی بھی ظاہری شناخت کے لئے ناکافی ہے کوئی بھی جھوٹی شناخت کے ساتھ آپ سے رابطہ کر سکتا ہے، جھوٹی شان و شوکت دکھا کر آپ کی عز ت نفس کو مجروح کر سکتا ہے یا دھوکا دے سکتا ہے ، اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال آپ کو تنہائی کا شکار بنا دیتا ہے، آج کل سائبر دھونس عام ہوتی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے خودکشی کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔

Myschoolr
آپ سوشل میڈیا کیوں استعمال کر رہے ہیں؟
یہ بات جاننا بےحد ضروری ہے کہ آپ کن مقاصد کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا دور رہنے والوں کے رابطے کو آسان بناتا ہے، دوستوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا ذریعہ ہے ۔لیکن کیا آپ سوشل میڈیا کا استعمال درست طور پر کرتے ہیں کیا آپ کی پڑھائی یا نوکری کی ضرورت ہے یا آپ صرف وقت گزاری کے لئے اسے استعمال کرتے ہیں ۔ آپ کسی غلط مقصد کے لئے تو اسے استعمال نہیں کرتے یا کسی بری علت کا شکار تو نہیں ہوتے جا رہے، یا کسی کو دھمکانے کے لئے یا کسی ابدؤ میں تو سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کر رہے؟
سوشل میڈیا کا سماجی و معاشرتی نقصان
سوشل میڈیا کی ابتداء تو اس سوچ کے ساتھ کی گئی تھی کہ یہ معاشرے کو فائدہ پہنچائے گا لیکن دن بہ دن کے مطالعات کی روشنی میں یہ معاشرتی اور سماجی معاملات میں نقصان دہ ثابت ہوتا جا رہا ہے۔
جذباتی تعلق کا فقدان
سوشل میڈیا کے زریعے کئے جانے والے ضزباتی اظہار کی کوئی حقیقی شکل نہیں ہوتی آپ اس بات سے ناواقف ہوتے ہیں کہ سامنے والا جو آپ سے محبت یا ھمدردی کا اظہار کر رہا ہے درحقیقت وہ کیا سوچ رہا ہے یا اگر کوئی آپ سے معافی طلب کر رہا ہے تو اصل میں اس کے کیا جذبات ہیں؟
خوداعتمادی کی کمی
سوشل میڈیا پر گفتگو کرنے والے انسان میں مجلس میں یا محفل میں بیٹھ کر یا مجمع کے سامنے بات کرنے کا اعتماد نہیں رہتا وہ اس بات کے لئے عادی ہو چکا ہوتا ہے کہ بورڈ کے پیچھے بیٹھ کر نپے تلے الفاظ میں اپنی رائے کا اظہار کرے اس میں کھل کر یا سب کے سامنے اپنی رائے کا اظہار کرنے کی ھمت اور قابلیت ختم ہو جاتی ہے۔
تفہیم اور تدبر کی کمی
جب تک سوشل میڈیا کا آغاز نہیں ہوا تھا لوگ رابطے کے لئے ایک دوسرے کو خط لکھا کرتے تھے جس سے ان کا رسم الخط تو اچھا ہوتا ہھ تھا اس کے ساتھ ساتھ الفاظ کے استعمال کا گر بھی آتا تھا آجکل تو سوشل میڈیا کے استعمال نے انسان کی سوچ کو سلب کر کے رکھ دیا ہے وہ اس پر استعمال ہونے والے چند گنے چنے جملوں سے آگے سوچ ہی نہیں سکتا اور نہ ہی لکھ سکتا ہے۔
خاندانی تعلقات کو منقطع کرنے کی وجہ
سوشل میڈیا کا استعمال اس قدر عام ہو گیا ہے کہ فیملی لائف برباد ہو کر رہ گئی ہے ایک ہی گھر کے افراد ایک ساتھ رہتے ہوئے بھی اکھٹے نہیں ہوتے ایک کمرے میں بیٹھ کر بھی وہ آپس میں بات کرنے کے بجائے اپنے اپنے موبائلز میں ہی مصروف ہوتے ہیں ۔ اس طرح ایک ہی خاندان کے لوگ ایک دوسرے سے ناواقف ہوتے جا رہے ہیں۔

healthline
سوشل میڈیا کے صحت پر اثرات
سوشل میڈیا کا استعمال نہ صرف نوجوان نسل کو بلکہ ہر نسل کو متاثر کر رہا ہے اس کے استعمال سے معاشرتی مسائل کے ساتھ ساتھ صحت کے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں
سستی کا مؤجب
نیا سماجی طور پر فعل دور سستی اور کاہلی کا دور بنتا جا رہا ہے ایک ہی جگہ پر بیٹھ کر گیجٹس کا استعمال صحت کے لئے مسئلے کا باعث بنتا جا رہا ہے۔ اس کی بدولت آپ جسمانی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے پاتے ، ورزش نہیں کرتے ، کھانا صحیح طور پر ہضم نہیں ہوتا اور موٹاپے کا باعث بنتا ہےجو کہ نہ صرف خود ایک بیماری ہے بلکہ بہت سی بیماریوں کا پیش خیمہ ہے جیسے ذیابیطس، بلڈ پریشر، دل کے امراض وغیرہ
تنہائی کا شکار
بحیثیت انسان یہ ہمارے لئے اہم ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے اور ذاتی روابط استوار کرنے کے قابل ہوں تاہم ایسا کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے کیوں کہ ہم نے خود کو مستطیل اسکرینوں کے پیچھے چھپا لیا ہے۔ اس کی وجہ سے سوشل میڈیا دور کا انسان تنہائی کا شکار ہوتا جا رہا ہے اسے جب کسی ساتھی یا دوست کی ضرورت ہوتی ہے تب بھی وہ سوشل میڈیا کو ہی اپنا ساتھی جانتا ہے اس کی وجہ سے وہ بہت سے نفسیاتی مسائل کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔

BGR India
نیند کی کمی
صحت مند رہنے کے لئے کافی نیند لینا ضروری ہے جبکہ سوشل میڈیا کے استعمال کی بدولت نیند کا قت کم ہوتا جا رہا ہے ۔ دیر رات تک جاگنے اور کم نیند کی بدولت اضطرابی کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر ہونے والی کچھ باتیں بھی نیند میں خلل کا سبب بنتی ہیں اور انسانی نفسیات پر مضر اثرات مرتب کرتی ہیں
یاداشت
سوشل میڈیا کا استعمال انسانی یاداشت کو کمزور بناتا جا رہا ہے ۔ چونکہ آپ ہر وقت سوشل میڈیا میں مصروف رہتے ہیں اور اس کے مطابق ہی خود کو ڈھالنے میں مصروف رہتے ہیں جس کی بدولت حقیقی دنیا سے ہمارا رابطہ منقطع ہوتا جا رہا ہے اس وجہ سے ہم حقیقی دنیا کے حالات و واقعات کو بھلاتے جا رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ چیزوں کو یاد رکھنے والی قابلیت کو کھوتے جا رہے ہیں۔

Wallstreet magazine
اعتماد میں کمی
سوشل میڈیا کے استعمال کی بدولت ہم اپنی بات کہنے اور منوانے کے گر کو بھولتے جا رہے ہیں ۔ایسا زیادہ تر نوجوان طبقے میں دیکھا جا رہا ہے جن میں اپنی بات کو ڈھنگ سے پیش کرنے کا طریقہ ناپید ہوتا جا رہا ہے۔
خودکشی
حالیہ مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سوشل میڈیا کا بے جا استعمال نوجوان طبقے میں خودکشی کے رحجان کو بڑھا رہا ہے ۔ اس کے پیچھے وجہ چاہے سوشل میڈیا بلنگ ہو، بلیک میلنگ ہو ، احساس کمتری ہو، یا کوئی بھی گیم۔
سوشل میڈیا کا بےجا استعمال انسان کو نفسیاتی طور پر غیر مستحکم بناتا جا رہا ہے، معاشرے کی بقا کے لئے اس کے بےجا استعمال کو روکنے اور کم کرنے کی ضرورت ہے