جب آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو ان چیزوں کو ترک کرنا چاہیئے جو وزن بڑھائے ،بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ سونے سے پہلے کھانے سے آپ کا وزن بڑھ سکتا ہے ۔ سونے سے پہلے کھانا کھانا صحیح ہے یا غلط اس کا کوئی سیاہ یا سفید جواب نہیں ہے یہ سب کھانے کی قسم اور اس کے حصے پر منحصر ہے یہاں آپ کے جسم کے ساتھ کیا ہوتا ہے جب آپ سونے سے پہلے کھانا کھاتے ہیں۔
سونے سے پہلے اپنا رات کا کھانا اس خیال سے نا کھائیں کہ آپ کو آئنسٹائن کے آئی کیو کی ضرورت ہےسونے سے پہلے آپ کھانا نہ کھائیں اس سے آپ اپنی صحت کو خراب کریں گے آئيں کچھ منفی اثرات کا ذکر کرتے ہیں۔ اپنے وزن کو برقرار رکھنے کے لیے آپ مرہم پہ تجربہ کار ڈائیٹیشن سے مشورے کے لیے سائٹ پہ کلک کرسکتے ہیں یا 03111222398 پہ کال کریں
وزن کا بڑھنا
اینڈوکرائن سوسائٹی کے جرنل آف کلینیکل اینڈوکرائنولوجی اینڈمیٹابولزم میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق دیر سے رات کا کھانا عام طور پر وزن میں اضافے اور خون میں شکر کی زیادہ سطح کا بڑھنا ہے ،کیونکہ رات کے وقت جسم کا میٹابولزم سست ہو جاتا ہے اور یہاں کھانے کے انتخاب اور ان کی مقدار انتہائی اہم ہے ۔رات کا کھانا کھانے اور سونے کے درمیان ایک وقفہ ہونا چاہیئے ،کیونکہ جسم کو کھانے کو ٹھیک سے ہضم کرنے اور میٹابولیس کرنے کے لئے وقت چاہیئے ہوتا ہے۔
وزن کم کرنے کے حوالے سے متعلقہ ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔
تیزاب ریفلکس ہاضمہ اور اس سے متعلقہ مسائل۔
دیر سے کھانے کا ایک اور مسئلہ تیزاب ریفلکس ہے سونے سے کچھ دیر پہلے مرغن کھانے تیزاب کے ریفلکس ہاضمے کے مسائل دانتوں کے مسائل اور سینے میں جلن کا سبب بن سکتے ہیں۔ آپ کے جسم کو کھانا ہضم کرنے کے لئے وقت چاہیئے ہوتا ہے اور تیزاب ریفلکس سونے سے پہلے کھانا کھانے سب سے اہم نتیجہ ہے ۔امریکن جرنل آف گیسٹرو اینٹرولوجی کے ایک مطالعے کے مطابق اگر آپ کو تیزاب ریفلکس ہےتو بستر پر لیٹنے سے پہلے کم از کم 3 گھنٹے تک کچھ بھی کھانے سے گریز کرنا چاہیئے۔
معدے کے ڈاکٹر سے بات کرنے کے لیے ابھی مرہم پہ کلک کریں۔
نیند کا معیار۔
سونے سے کچھ دیر پہلے بھاری کھانا نیند کی خرابی کا سبب بن سکتا ہے۔ لیکن جسم کو سونے کے دوران بھی کام کرنے کے لئے توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ لہذا زیادہ اور مضر صحت کھانے کے انتخاب سے آپ کی صحت پر برا اثر پڑتا ہے ۔غذائیت سے بھرپور غذاؤں کے ذریعے کافی کیلوری کا استعمال کرنا واقعی آپ کی نیند کے معیار اور دورانیے کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
کھانے اور سونے کے وقت کے درمیان ایک بڑا فرق ہونا بھی مناسب نہیں ہے کیونکہ جسم کو توانائی کی ضرورت ہوتی ہے ۔کھانا ایسا ٹائم پہ کھائیں جو سونے سے پہلے ہضم ہوجائے اور بھرپور نیند دے۔
صحت کی پیچییدگیاں۔
صحت کے بہت سے خطرات جیسے موٹاپا دل کی بیماریاں اور ذیابیطس دیر سے رات کا کھانا کھانے سے وابستہ ہیں سونے سے کچھ دیر پہلے بھاری کھانا کھانے سے کولیسٹرول کے ساتھ شریانوں کو جما سکتا ہے اور آپ کے جگر میں چربی جمع ہوسکتی ہے۔ اس سے آپ کو صحت کی پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں ۔جو آپ کی صحت پر اثر انداز ہوتی ہیں۔
صبح کی بلڈ شوگر۔
صبح کے وقت آپ کا جگر اضافی گلوکوز پیدا کرنا شروع کرتا ہے ۔جو آپ کو وہ توانائی فراہم کرتا ہے ۔جس کی آپ کو دن شروع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ عمل ذیابیطس کے بغیر لوگوں کے لئے بلڈ شوگر میں شاید ہی کوئی تبدیلی کا سبب بنتا ہے ،لیکن ذیابیطس کے شکار کچھ افراد خون سے اضافی گلوکوز کی وجہ سے کافی انسولین پیدا نہیں کر سکتے ہیں۔ذیابیطس کے ڈاکٹر سے مشورے کے لیے کلک کریں۔
ذیابیطس کے شکار افراد صبح ہائی بلڈ شوگر کے ساتھ جاگ سکتے ہیں ،چاہے انہوں نے رات سے کچھ نہیں کھایا ہو دوسرے لوگوں کو رات کے دوران اور رات کے وقت ہائپوگلیسیمیا یا کم بلڈ شوگر کا تجربہ ہوسکتا ہے، جس سے ان کی نیند پریشان ہوسکتی ہے۔
کیا سونے سے پہلے کھانے کے منفی اثرات ہوتے ہیں؟
بھوکے سونے سے آپ کو خالی پن یا بے چینی کا احساس ہوسکتا ہے کیونکہ آپ نے اپنی بھوک کو مطمئن نہیں کیا ہوتا ہے، لیکن سونے سے پہلے کھانے سے بھوکا سونا زیادہ صحت مند ہوسکتا ہے یہ آپ کی صحت کا سوال ہے سونے سے پہلے کھانے سے متعلق کئی منفی اثرات ہیں جس سے رات کے کھانے کے بعد یا رات گئے کھانے کے نتیجے میں وزن میں اضافہ ہوسکتا ہے ،اور باڈی ماس انڈیکس میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
کیلوری۔
کیا یہ غلط ہے کہ رات گئے کھانا یا شام کو کھانے سے وزن میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ شام کی کیلوری دن کے وقت کیلوری کے برابر ہوتی ہے۔ آپ کا وزن صرف اس صورت میں بڑھتا ہے ،جب آپ کی کیلوری کی مقدار دن کے کھانے کے دوران زیادہ ہوگی اس لیے رات کو ہمیشہ کم کھانا چاہیئے۔
اگر آپ سونے سے پہلے اضافی کیلوری کھاتے ہیں تو آپ کا وزن ضرور بڑھ جائے گا ۔ اس کی وجہ کھانے کی مختلف اقسام ہوتی ہیں۔ جو آپ سونے سے پہلے کھاتے ہیں رات یا شام کو زیادہ کیلوری والے کھانے ،جسم کی چربی میں اضافہ کرتے ہیں ان زیادہ کیلوری والے کھانے میں چپس مٹھائیاں یا کوکیز شامل ہیں۔
سونے سے کم از کم 2 سے3گھنٹے پہلے آپ کو دن کا آخری ہیوی کھانا کھانا چاہئے، اور اگر آپ جاگ رہے ہیں وہ بھی رات گئے تک اور 4 سے 5 گھنٹے آپ کے آخری بڑے کھانا کھانے کے بعد گزر چکے ہیں تو آپ سونے سے پہلے تھوڑا سا کچھ کھا سکتے ہیں۔ ایسے معاملات میں آپ ہلکا پھلکا فوری طور پر ہضم ہونے والے کھانا کھا سکتے ہیں آپ کو شام کو دیگر مشروبات اور چائے کافی جیسے مشروبات سے پرہیز کرنا چاہئے یہ آپ کی نیند کو منفی طور پر متاثر کرسکتے ہیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |