ذہنی دباؤ کو کم کرنے والی غذائیں اگر ہمارے روزمرہ کے کھانوں میں شامل کردی جائيں تو نہ صرف اس سے ہماری صحت بہتر ہو گی بلکہ اس سے ذہنی دباؤ اورڈپریشن بھی ختم ہوگا
ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے روزمرہ کے طبی جائزے اور طبی ماہرین کے مطابق حالات علامات، طریقہ کاراور ٹیسٹ دیکھ بھال کے میعاراور عام پروٹوکول کے بارے میں جب آپ تناؤ محسوس کریں تو تناؤ کی سطح کوکم کرنے کے بہت سے طریقے ہیں
Table of Content
ذہنی دباؤ کوکم کرنا گرین ٹی سے
ڈپریشن کو دور کرنے کے لیے سبز چائے اس میں موجود کفین ذہنی دباؤ اور تناؤ کو کم کرتی ہے سبز چائے کے ایک کپ میں 25سے 29 ملی گرام کفین موجود ہوتی ہے جبکہ بلیک کافی میں اس کے مقابلے میں 95 سے 165 ملی گرام ہوتی ہے لیکن گرین ٹی ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کے لیے مفید ہے
ڈارک چاکیٹ سے ذہنی دباؤ کم کرنا
ذہنی دباؤ اور تناؤ کو چاکلیٹ دو طریقوں کے زریعے کم کرتی ہیں اس میں موجود کیمیائی اثرات اور موڈ کو بدلنے والی خصوصیات ہوتی ہیں اس کے ایک ٹکڑے کے زریعے ذہنی دباؤ اور تناؤ کو کم کیا جاسکتا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی چاکلیٹ پسندیدہ غذا ہوتی ہے
کاربوہائیڈریٹ اور فائیرکا استعمال
ذہنی دباؤ اور تناؤ کو کم کرنے کے لیے کاربوہائیڈریٹ اور فائبر کا استعمال بہت مؤثرہے ایک تحقیق کے مطابق کاربوہائیڈریٹس عارضی طور پر سیٹرونن کی سطح کو بڑھا سکتے ہیں یا ایک ہارمون ہے جو موڈ میں تبدیلی لاتا ہے اور تناؤ کو کم کرتا ہے جسم میں سیٹرونن کے اضافے سے ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کا شکار افراد کے موڈ میں نمایاں تیدلی لائی جاسکتی ہے
صحت مند زندگی اورغذائیت حاصل کرنے کے لیے پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس کا ہی انتخاب کرنا چائیے جیسے آلو شکر اور دیگر اناج شامل ہیں سادہ کاربوہائیڈریٹس میں کوکیز، کیک اور سفید پاستہ سفید روٹی اور معدے سے بنی چیزیں شامال ہیں
اس قسم کی چیزوں کے استعمال سے بلڈ شوگر بڑھ سکتی ہے فائبرآنتوں کے لیے مفید ہے اور ہاضمے کے لیے مفید ہے شوگر اوربلڈپریشر کے بڑھنے سے بھی چڑچڑاپن اورذہنی دباؤ اور اضطراب کی کفیت ہوتی ہے
ایواکوڈو یا کیوی کا استعمال
یہ نہ صرف کھانےمیں مزیدار پھل ہے بلکہ غذائیت سے بھی بھر پور ہے اس میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ موجود ہوتا ہے غذائی ماہرین کے مطابق کچھ ضروری تیزاب تناؤ اضطراب کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں ارتکاز کو بڑھانے اور موڈ کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہیں
خوراک میں ان کی موجودگی اومیگا3 اور فیٹی ایسڈ کی صیح مقدار سے حاصل ہوتی ہے اس میں فائٹوکیمیکلز فائبراور ضروری غذائی اجزاء ہوتے ہیں اس میں موجود میٹابولک سینڈروم ہائی بڈ پریشر اور موٹاپے کو کم کرتا ہے
مچھلی کےاستعمال سے
مچھلی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے جسم میں موجود بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مدد دیتی ہے غذائی ماہرین کے مطابق چربی والی مچھلی دل کے لیے مفید ہے اور اس میں موجود اومیگا3 ایس ڈپریشن کو کم کرتا ہے صرف مچھلی سے ہی نہیں بلکہ انڈے ،دودھ سیپلیمینٹس سے بھی یہ وٹامن حاصل کیاجاسکتا ہے اورادویات کی شکل میں بھی یہ موجود ہوتے ہیں اور باآسانی میڈیکل اسٹور پر دستیاب ہوتے ہیں اس کی مدد سے بھی ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کوختم کیا جاسکتا ہے
گرم دودھ کے استعمال سے
رات کو گرم دودھ پینے سے نیند کو پرسکون بنایا جاسکتا ہے یہ ڈپریشن کو دور کرنے کا گھریلو علاج بھی ہے گرم دودھ پینے سے دماغ کو ارام ملتا ہے اس میں موجود کیلشیم اور اضافی وٹامن ڈی ہڈیوں کے لیےمفید ہے اور دیگر ڈیری چیزوں کے استعمال سے پٹھوں کو آرام ملتا ہے اور موڈ کو مستحکم کرنے میں مدد ملتی ہے دودھ سے بنی دوسری اشیاء جیسے دہی پنیرکیلشیم حاصل کرنے کا بہترین زریعہ ہے
ڈرائی فروٹ کے زریعے
ڈرائی فروٹ غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں ان میں وٹامن بی اور فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں صحت مند زندگی اورڈپریشن کو دور کرنےکے لیے وٹامن بی بہت ضروری ہے بادام پستہ اور اخروٹ بلڈ پریشر کی سطح کو بھی کم کرتے ہیں صحت کے ساتھ یہ ذہنی دباؤ اور ڈپریشن کو بھی ختم کرتے ہیں
گری دار میوہ جات میں میکنیشیم زیادہ ہوتا ہے ڈپریشن کے مریضوں کے لیے یہ ایک بہترین غذاء ہے میگنیشیم کی زیادہ مقدارذہنی تناؤ اورڈپریشن کو کم کرتی ہے
وٹامن سی کے استعمال سے
ایک تحقیق کے مطابق وٹامن سی ذہنی دباؤاور ڈپریشن کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے ایک صحت مند شخض کے لیے روزانہ 500 ملی گرام وٹامن سی حاصل کرنا ضروری ہے اس لیے ذہنی دباؤ کا شکار افراد کو وٹامن سی کا استعمال لازمی کرنا چائیے اسٹرابیری انگور اور سنترے وٹامن سی حاصل کرنے کا بہترین زریعہ ہے اور اعصابی بیماریوں اورڈپریشن کو کم کرتے ہیں
ملٹی وٹامنز کا استعمال
ہمارے جسم میں اچھے بیکٹریاصحت مند گٹ ہارمونز کوسپورٹ کرنے کا بہترین زریعہ ہے اسے پروبائیوٹکس کہتے ہیں پروبائیٹکس مدافعتی نظام کو بڑھاتا ہے اور نقصاندہ بیکٹریا سے تحفظ دیتا ہے اورغذائی اجزاء کے ہاضمے اورجذب کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں یہ موڈ کو بہتر بناتے ہیں گٹ بیکٹیریا نیوروایکٹو افعال کے ساتھ مالیکیولز پیدا کرتے ہیں جن میں پروٹونن گاماامینوبیٹرک ایسڈ شامل ہیں جو موڈ پر اچھا اٹر ڈالتے ہیں