ہر ماں یہی چاہتی ہے کہ اس کا پیدا ہونے والا بچہ خوبصورت اور صحت مند ہو اور نیا آنے والا خاندان کے کسی فرد سےمشابہت رکھتا ہو لیکن ہنگری میں برف کے سفید بالوں کے ساتھ پیدا ہو کر ایک ننھے بینس نے سب کو حیران کر دیا
Table of Content
برف کے سفید بالوں کے ساتھ بچے کی پیدائش
ہنگری سے تعلق رکھنے والے ننھے بچے بینس نے 2015 میں اس دنیا میں قدم رکھا۔ لیکن وہ زیادہ تر بچوں کی طرح نہیں تھا۔ سویٹ بینس کی پیدائش برف کے سفید بالوں کے ساتھ ہوئی اس لئے ڈاکٹروں اور نرسوں نے ہسپتال میں اس کے قیام کے دوران اس کا نام پرنس چارمنگ رکھ دیا۔ تاہم اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بینس کتنا پیارا دکھتا ہے اس کے والدین پریشان تھے کہ اس کے ساتھ کچھ غلط ہو سکتا ہےاور وہ اس کے لمبے سفید بالوں کی وجہ جاننا چاہتے تھے
سفید بالوں کے ساتھ پیدا ہونے کی وجہ
بینس کے والدین یہ جاننا چاہتے تھے کہ ان کا بچہ سفید بالوں کے ساتھ کیوں پیدا ہوا ہے ، آیا اس میں کوئی خرابی یا کمی ہے۔ ڈاکٹروں نے ابتدائی طور پر یہ شبہ ظاہر کیا کہ بینس کو البینیزم نامی ایک بیماری ہے ایک ایسا عارضہ جو پیدائشی طور پر ہوتا ہے جس کے نتیجے میں جلد،بالوں اور آنکھوں میں روغن کی مکمل یا جزوی عدم موجودگی ہوتی ہے لیکن پھر مکمل تحقیق کے بعد یہ طے پایا کہ بینس میں البینیزم نہیں تھا لیکن اس میں میلانین کی کمی تھی جس کی وجہ سے وہ سفید بالوں کے ساتھ پیدا ہوا
میلانین کیا ہے؟
میلانین جلد کا ایک قدرتی روغن ہےانسانوں اور جانوروں میں جلد، آنکھوں اور بالوں کا رنگ میلانین کی قسم اور اس کی مقدار پر منحصر ہوتا ہے ۔ جلد کے خاص قسم کے خلئے میلانوسائٹس میلانین بناتے ہیں۔ ہر ایک کے پاس میلانوسائٹس کی ایک ہی جیسی تعداد ہوتی ہے لیکن کچھ لوگ دوسروں سے زیادہ میلانین بناتے ہیں ۔ اگر خاص خلئےکم مقدار میں میلانین بناتے ہیں تو آپ کے بال ، جلد اور آئرس کی رنگت بہت ہلکی ہو سکتی ہےاور سفید بالوں کی وجہ ہو سکتی ہے
آپ کے جسم میں میلانین کی مقدار آپ کے جینزپر منحصر ہے اگر اپ کے والدین کی جلد میں بہت زیادہ روغن ہے تو ممکن ہے کہ آپ ان ہی کے جیسے نظر آئیں۔
میلانین کی کمی سے جڑے خطرات
میلانین کی کمی جلد کی بیماریوں کے خطرات کو بڑھانے کی وجہ بن سکتی ہے ۔ میلانین کی کمی کا مطلب ہے سورج کی شعاعوں سے جلد کی کم حفاظت،اس کی وجہ سے کالی رنگت، غیر ہموار جلد اور جھریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔سورج کی وجہ سے جلد کو پہنچنے والے نقصان سے جلد کے کینسر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ جلد کی حساسیت بڑھ جاتی ہے
سفید بالوں کی وجہ کیا ہو سکتی ہے؟
بینس کے والدین یہ جاننے کے لئے بےچین تھے کہ ان کے بچے کے سفید بالوں کے ساتھ پیدا ہونے کی وجہ کیا ہے جس کے جواب کے طور انہوں نے جانا کہ اس میں میلانین کی کمی ہے۔ یومیلانین جو کہ عام طور پر آنکھوں بالوں اور جلد کے گہرے رنگ کے لئے کام کرتا ہے اس کی دو قسمیں ہیں کالی اور بھوری۔کالے اور بھورے بال ان دونوں قسموں کے خاص مقدار میں ملاپ سے آتے ہیں لیکن سفید بالوں کی وجہ کم مقدار میں بھورے یومیلانین کا ہونا اور کالے یومیلانین کا بالکل نہ ہونا ہنتی ہے
کیا بینس کی صحت کو کوئی خطرہ تھا؟
سفید بالوں کے ساتھ پیدا ہونے والے بینس کے والدین اس کی صحت کو لیکر کافی فکرمند تھے وہ یہ جاننا چاہتے تھے کہ آیا ان کا بچہ پیدائشی طور پر کسی بیماری کا شکار تو نہیں تاہم انہوں نے اسوقت اطمینان کی سانس لی جب ڈاکٹروں نے انہیں اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ان کا بچہ مکمل طور پر صحت مند اور نارمل بچہ ہےاور اس کے بال بھی شاید وقت کے ساتھ سیاہ ہو جائیں گےجو ایک ممکنہ طور پر روغن کی کمی کی وجہ سے ہیں۔
سفید بالوں کی وجہ بننے والی بیماریاں
بینس کے سفید بالوں کو لے کر ڈاکٹروں کوشک تھا کہ اسے ایک موروثی بیماری البینیزم ہے۔ یہ ایک جینیٹک بیماری ہے جس کی وجہ سے جلد ، بالوں اور آنکھوں کی رنگت ہلکی ہوتی ہےکیونکہ ان کے جسم میں میلانین نارمل مقدار سے کم ہوتا ہے۔ جبکہ اس کے علاوہ ان میں صحت کے مسائل کم ہوتے ہیں
البینیزم کی وجہ کیا ہے؟
زیادہ تر البینیزم کی وجہ ماں باپ سے ملنے والی وراثتی جین ہوتی ہے۔ ایک جین کا ہونا البینیزم کی وجہ نہیں بنتا۔اور بعض اوقات البینیزم ایک نئی جین کی تبدیلی (میوٹیشن)کی وجہ سے ہوتا ہے۔
البینیزم کے صحت کو لاحق خطرات
وراثت میں ملنے والی یہ بیماری جو بچوں میں سفید بالوں کی وجہ بننےکے ساتھ ساتھ صحت کے لئے بھی چند خطرات کی وجہ بن سکتی ہے ریٹینا کی غیر معمولی نشونما جو کہ بینائی کی کمی کی وجہ بنتی ہے،آپٹک اعصاب کا غلط راستہ،ناقص گہرائی کا ادراک،مکمل اندھا پن وغیرہ