آپ اپنی خوبصورتی کے معمولات کو آسان بنانے کے لیے ملٹی ٹاسکنگ پروڈکٹس کو آزماتے ہیں۔ اپنی خوبصورتی کو مزید بڑھانے کے لیے سوہانجنا کا تیل بہترین فوائد دے سکتا ہے۔ یہ تیل نہ صرف نمی سے بھرپور ہوتے ہیں، بلکہ ان میں دیگر خصوصیات بھی ہوتی ہیں جو آپ کی جلد اور بالوں کو بغیر کسی سختی کے صحت مند رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔ اس تیل کی بہت سی خصوصیات ہونے کی وجہ سے آپ اس کا استعمال کرنے سے پہلے ڈرماٹولوجسٹ کا مشورہ مرہم کی سائٹ پہ حاصل کرسکتے ہیں یا 03111222398 پہ کال کرسکتے ہیں۔
۔1 سوہانجنا (مورنگا) کا تیل کیا ہے؟
سوہانجنا کا تیل مورنگا اولیفیرا کے بیجوں سے حاصل کیا جاتا ہے، جو کہ ہمالیہ کے پہاڑوں کا ایک چھوٹا سا درخت ہے۔ مورنگا کے درخت کے تقریباً تمام حصے، اس کے بیج، جڑیں، چھال، پھول اور پتے، غذائیت، صنعتی پروڈکٹ یا دواؤں کے مقاصد کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ اس وجہ سے، اسے بعض اوقات “معجزہ درخت” کہا جاتا ہے۔ اس کے بیجوں کی پھلیوں کی شکل کے حوالے سے اسے ڈرم اسٹک ٹری بھی کہا جاتا ہے۔
سوہانجنا (مورنگا) کے بیجوں میں تیل کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور اس میں بہت سے غذائی مرکبات موجود ہوتے ہیں، جن میں مونو سیچوریٹڈ چکنائی، پروٹین، سٹیرولز اور ٹوکوفیرولز شامل ہوتے ہیں۔ مورنگا تیل مختلف قسم کے صنعتی عمل کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے۔
۔2 سوہانجنا کا (مورنگا ) تیل کے جلد کے لیے بہترین فوائد
اس تیل میں سالوینٹس نکالنا اور کولڈ پریسنگ شامل ہے۔ یہ تیل لگانے اور کھانا پکانے کے تیل کے طور پر بھی دستیاب ہوتا ہے۔ یہ بالوں اور جلد کی مصنوعات میں بھی ایک اہم جزو کے طور پہ استعمال ہوتا ہے۔ یہ تیل اپنے بہترین اینٹی ایجنگ فوائد اور دیگر اہم خصوصیات کی وجہ سے خالصتاً کاسمیٹک انڈسٹری میں دن بہ دن مقبول ہوتا جارہا ہے۔ مورنگا تیل کے جلد کے فوائد یہ ہیں۔
۔1 اینٹی ایجنگ آئل
یہ غذائیت سے بھرپور تیل عمر کو کم دکھانے کی خصوصیات کے لیے مشہور ہے۔ یہ جھریوں کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے اور چہرے کی جلد کو بھی صاف رکھتا ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرا ہوا ہوتا ہے. جو عمر بڑھنے کے عمل کو کم کرتا ہے اور فری ریڈیکلز کو بڑھنے سے روکنے میں مدد کرتا ہے۔
۔2 جلد کی قدرتی چمک
مورنگا کا تیل دراصل بےجان جلد اور آئلی سکن سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ آپ کی جلد پر آلودگی کے برے اثرات کو دور کرنے کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے۔ یہ ایک بہترین جلد صاف کرنے والا کلینزر ہے، جو جلد کو قدرتی طور پر چمکاتا ہے۔
۔3 ایکنی، بلیک ہیڈز اور سیاہ دھبوں سے لڑتا ہے
مورنگا کا تیل مہاسوں کو ٹھیک کرنے کی اپنی شاندار خصوصیات کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ آپ کی جلد سے بلیک ہیڈز اور دھبوں کو دور کرنے میں حیرت انگیز طور پر کام کرتا ہے ۔کیونکہ بے عیب جلد ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے۔
۔4 کٹنے، جلنے اور دانے کا علاج
مورنگا کا تیل جراثیم کش اور اینٹی سوزش تیل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ جلد کی معمولی کٹ، خارشوں یا یہاں تک کہ جلنے کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے۔ آپ اسے کیڑوں کے کاٹنے کے علاج کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
۔3 بالوں کے لیے سوہانجنا کا (مورنگا )تیل کے فوائد
یہ تازہ مہکنے والا تیل صدیوں سے قدرتی بالوں کو صحت مند رکھنے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ تو یہاں ہم بالوں کے لیے سوہانجنا کے تیل کے چند اہم فوائد کا ذکر کریں گے۔
۔1 سر کی سکن کو نمی دیتا ہے
سوہانجنا کا (مورنگا) تیل مساج کے تیل کے طور پر مشہور ہے۔ آپ پہلے اپنے بالوں کو گیلا کر سکتے ہیں اور پھر اپنی کھوپڑی پر ہلکے سے مورنگا کے تیل کی مالش کر سکتے ہیں۔ اس طرح یہ آپ کی جڑوں تک پہنچ جائے گا اور آپ کی کھوپڑی کو نمی بخشے گا۔ یہ خشک کھوپڑی والے لوگوں کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔
۔2 بالوں کو مضبوط بناتا ہے
اپنے بالوں پر مورنگا کے تیل کا باقاعدہ استعمال کریں یہ آپ کے بالوں کو مضبوط کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ بالوں میں اہم معدنیات اور وٹامنز پہنچا کر آپ کے بالوں کو مضبوط بناتا ہے۔ یہ آپ کے بالوں کی جڑ کے اندر گہرائی سے مضبوط بناتا ہے۔
۔3 خشکی سے لڑتا ہے اور پھٹے بالوں کو ختم کرتا ہے
سوہانجنا کے تیل میں موجود معدنیات اور وٹامنز آپ کے بالوں کو مضبوط بناتے ہیں ۔یہ خشکی اور بالوں کو پھٹنے سے روکتے ہیں۔ اس میں بہترین شفا بخش خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو بالوں کی دیکھ بھال کے لیے بہت اہم سمجھی جاتی ہیں۔
سوہانجنا کا تیل مورنگا کے بیجوں سے نکالا جاتا ہے۔ یہ فائٹونیوٹرینٹس، پروٹین اور اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتے ہیں۔ مورنگا کے تیل کے فوائد میں جھریوں کا دیر سے ظاہر ہونا، ٹائٹ جلد، جلد کی رنگت میں بہتری، اور مہاسوں اور سیاہ دھبوں کو کم کرنا شامل ہیں۔ آپ غذائیت سے بھرپور تیل کا استعمال شروع کریں اور اس کے فوائد سے لطف اندوز ہوں۔ اور کسی بھی قسم کے مشورے کے لیے آپ ڈاکٹر سے فوری رابطہ کرسکتے ہیں۔