سورج مکھی کے بیجوں کو کھانے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس کے بہت سے صحت کے فوائد ہیں جن سے آپ میں سے بہت سے لوگ ناواقف ہیں اس لیے یہ بلاگ آپ سب کے لیے فائدہ مند ہوگا۔
یہ ہماری سوچ ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے کھانے میں چکنائی کا استعمال ہمارا غیر ضروری وزن کو بڑھا دے گا لیکن ہم بھول جاتے ہیں کہ صحت مند چکنائیاں بھی ہوتی ہیں جو کہ ہماری جسمانی صحت کے لیے بہت اچھی ہوتی ہیں۔ یہ جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ یہ ہمارے قلبی نظام کو صحت بخشتی ہیں اور ہمارے جسم سے خراب کولیسٹرول کو کم کرتی ہیں۔
اگر آپ کسی بھی بیماری کا شکار ہیں تو مرہم کی سائٹ پہ متعلقہ ڈاکٹر سے آسانی سے آن لائن اپائنٹمنٹ بک کرسکتے ہیں یا 03111222398 پہ کال پہ بھی بات کرسکتے ہیں۔
سورج مکھی کے بیج کی اہم خصوصیات
سورج مکھی کے بیجوں کو ان کی اعلیٰ غذائیت اور ایک مخصوص ذائقے کی وجہ سے بہت اہمیت حاصل ہے جو ہمیں صحت سے متعلق بہت سے فوائد بھی فراہم کرتے ہیں۔
۔1 یہ بیج وٹامن ای کا بہترین ذریعہ ہوتے ہیں جو ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے لہذا سورج مکھی اینٹی آکسیڈنٹس کا قدرتی ذریعہ بھی ہیں جو ہمارے جسم کو پہنچنے والے نقصانات سے بچاتے بھی ہیں۔
۔2 سورج مکھی کے بیچ پروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں، اس سے اعلیٰ کوالٹی کا نباتاتی تیل حاصل کیا جاتا ہے، جس سے مارجرین اور خوردنی تیل تیار کیا جاتا ہے۔
۔3 سورج مکھی کی بعض اقسام کے بیج لمبے ہوتے ہیں، جنہیں عام طور پر بھون کر بھی کھایا جاتا ہے۔
۔4 سورج مکھی کے بیجوں میں بہت سے دیگر ضروری غذائی اجزاء ہوتے ہیں جیسے وٹامن ای، بی، کاپر اور فاسفورس۔ جس کے صحت کے فوائد بے شمار ہیں اور آپ کو غذائی اجزاء حاصل کرنے اور صحت مند جسم کے حصول کے لیے ان کو اپنے کھانے میں باقاعدگی سے شامل کرنا چاہیے۔
۔5 یہ بیج فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں اور فائبر، فائٹوسٹیرولز اور امینو ایسڈ کا ذریعہ بھی ہوتے ہیں۔
سورج مکھی کے بیجوں کے بارے میں صحت کے لیے فائدہ مند حقائق
یہاں کچھ طریقے ہیں جو سورج مکھی کے بیج آپ کی صحت کو بڑھا سکتے ہیں۔
۔1 آنتوں کے لیے بہترین پروٹین
سورج مکھی کے بیج پروٹین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ہمیں سورج مکھی کے بیج ضرور کھانے چاہئیں۔ اس سے آپ کی روزانہ پروٹین کی ضرورت پوری ہوتی ہے ۔سورج مکھی کے بیج سردیوں میں بہت پسند کئے جاتے ہیں، یہ ماہواری کی باقاعدگی میں بھی مدد کرتے ہیں۔
۔2 یہ پٹھوں کے درد کو دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
۔3 سورج مکھی کے بیجوں کے استعمال سے سر درد کا علاج کر سکتے ہیں۔
۔4 جسم پر بہت سے مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں جن میں کینسر سے بچاؤ بھی شامل ہے۔
۔5 جلد کو صحت مند بنانے میں بھی مدد کرتا ہے۔
۔6 یہ جسم کو ڈیٹاکسیفائی کرکے صحت کو بہتر بناتا ہے۔
۔7 یہ دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرتا اور سوزش سے بچاؤ بھی کرتا ہے۔
۔8 یہ ہائی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
۔9 یہ سیلینیم کا ایک اچھا ذریعہ بھی ہیں۔
۔10 شوگر کے مرض میں مفید
خواتین میں مینوپاز اور شوگر کے خطرے کو روکنے میں بھی سورج مکھی کے بیج اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ سورج مکھی کے بیجوں کو بھون کر کھائیں، اس کے علاوہ سلاد میں اسے ضرور شامل کریں اس سے سلاد کی غذائیت میں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ سورج مکھی کے بیجوں کو پاستا میں بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔
استعمال کرنے کا طریقہ
آپ اسے سلاد میں ٹاپنگ کے طور پر یا میٹھے پر چھڑک سکتے ہیں۔ آپ چپس اور شکر والی چیزیں کھانے کے بجائے اس کو ناشتے میں بھی کھاسکتے ہیں۔ ان بیجوں کے استعمال کی ہدایت ماہرین غذائیت بھی کرتے ہیں۔ اپنے کھانے میں سورج مکھی کے بیج ڈاکٹر کے مشورے سے شامل کریں اور ان کے اچھے ذائقے اور فوائد سے لطف اندوز ہوں۔