رمضان کے دوران روزہ رکھنا آپ کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے، لیکن صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب صحت بخش طریقوں کو استعمال کیا جائے۔ جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ صحت مند روزہ اس صورت میں ممکن ہے جب آپ صحیح مقدار میں صحیح خوراک کا استعمال کریں تاکہ کھانا تیزی سے ہضم ہوسکے۔ اگر آپ صحیح طریقے اختیار نہیں کرتے ہیں تو یہ سینے میں جلن، ہاضمے کے مسائل جیسے بدہضمی، اپھارہ، معدے کی تیزابیت اور قبض کا سبب بن سکتا ہے۔
جب ہم اضافی مصالحہ اور نمک کے ساتھ کھانا کھاتے ہیں تو اس سے ہمارا معدہ ٹھیک نہیں رہتا ہے۔ خاص طور پر تلی ہوئی اشیاء ہاضمہ خراب کردیتی ہیں۔ ہاضمے کے مسائل کو دور کرنے کے لیے، اس رمضان میں ان 7 طریقوں پہ عمل کریں۔
۔ 1 اپنی خوراک میں بہت زیادہ فائبر شامل کریں
جب ہاضمہ کے مسائل کی بات آتی ہے تو، فائبر کا استعمال ایک بہترین علاج ہے۔ پھلیاں، پھل اور سبزیاں فائبر کا ایک بڑا ذریعہ ہوتے ہیں۔ افطار اور سحری میں ان غذاؤں کو شامل کرنے کی کوشش کریں۔
۔ 2 اپنی خوراک سے چکنائی کو کم کریں
ایسی غذائیں جن میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے وہ ہاضمے کے عمل کو سست کر دیتی ہے اور آپ کو قبض کا شکار بنا دیتی ہے۔ افطار اور سحری کے لیے کم چکنائی والے کھانے کا انتخاب کریں۔
۔ 3 آہستہ آہستہ کھائیں
آپ جلدی جلدی کھاتے ہیں کیونکہ آپ کو افطار میں بھوک لگ رہی ہوتی ہے یا آپ کو سحری میں جلدی ہورہی ہوتی ہے۔ ٹھیک ہے! یہ سمجھ میں آتا ہے لیکن پھر بھی، آپ کو ہاضمے کو برقرار رکھنے کے لیے آہستہ آہستہ سے کھانے کو چبانے کی ضرورت ہے۔ جب بھی آپ کھانا آرام سےکھاتے ہیں، تو آپ کا نظام ہاضمہ تیزی سے کام کرتا ہے۔
۔ 4 دہی کھائیں
دہی پیٹ کے لیے بہت اچھی ہوتی ہے آپ دہی ضرور کھائیں، خاص طور پر سحری میں، یہ ہاضمہ کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے بہترین غذا میں سے ایک ہے۔ یہ ایک پروبائیوٹک ہے اور سینے کی جلن اور اسہال جیسے مسائل کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔
۔ 5 اپنی چینی کی مقدار کو کم کریں
کوشش کریں کہ شکر والی چیزیں زیادہ نہ کھائیں، اس سے آپ کا ہاضمہ ہی سست ہوجائے گا۔ پھل اور سبزیاں زیادہ کھائیں اور پراسیسڈ فوڈ کم کھائیں۔ ہو سکتا ہے آپ کو اندازہ نہ ہو لیکن پراسیسڈ فوڈ میں کیمیکلز اور چینی کی زیادہ مقدار ہوتی ہے۔
۔ 6 زیادہ مقدار میں پانی پئیں
آپ کے لیے رمضان میں ہائیڈریٹ رہنا زیادہ ضروری ہوتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، یہ آپ کے ہاضمے کی کارکردگی میں اضافہ کرے گا اور پاخانہ کو نرم بنانے میں مدد کرے گا، جس سے قبض بھی نہیں ہوگی۔
۔ 7 ورزش ضرور کریں
روزانہ ورزش کرنے والے بہت سے لوگ رمضان میں اس عادت کو چھوڑ دیتے ہیں۔ تاہم، آپ کو ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ رمضان میں بھی ورزش کرنا صحت کے لیے بہت اچھا ہے۔ یہ تیز ہاضمے کے لیے مفید ہے اور کھانے کو آپ کے نظام میں منتقل کرنے میں مدد کرتی ہے۔
رمضان خود کو صحت مند اور ایکٹو بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ اس موقع کو ضائع نہ کریں کیونکہ اپنے طرز زندگی میں تھوڑی بہت تبدیلیاں لا کر آپ رمضان کے حقیقی معنی کو محسوس کر سکتے ہیں۔ آج سے شروع کریں اور اس رمضان میں ایسی تبدیلیاں لائیں جو ہمیشہ رہیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|