جسمانی توانائی کا ذ ریعہ (انرجی فوڈز)۔

Reading Time: 3 minutes

توانائی کی کمی آپ کی روزمرہ کی سرگرمیوں کو متاثرکرسکتی ہے،انسان دن بھرکام کرنےکے بعدخودکوتھکاہوامحسوس کرتاہےجوتوانائی کی کمی کی نشانی ہے۔اس کی کمی کی وجہ سےہماری کارگردگی بھی متاثرہوتی ہے۔جوخوراک ہم دن میں کھاتے ہیں اس سےہم توانائی کی سطح کاتعین کرسکتے ہیں۔اگرچہ جوخوراک ہم دن بھرکھاتے ہیں اس سےہمیں توانائی ملتی ہےلیکن کچھ فوڈز ایسی ہوتی جس میں غذائی اجزاشامل ہوتے ہیں اوروہ ہماری توانائی کی سطح کو بڑھانے میں اہم کردار اداکرتی ہے جس سے ہم اپنی سرگرمیاں باخوبی سرانجام دے سکتے ہیں۔

صحت مند طرزِزندگی اور صحت مند وزن کےلئے متوازن غذا بہت ضروری ہےاگرآپ تھوڑاسابھی کام کرکےتھک جاتے ہیں توآپ کو ایسی غذا کی ضرورت ہے جس میں ضروری اجزااور منرلز شامل ہوں جوآپ کو توانائی فراہم کریں تاکہ آپ دن بھر چست رہ سکیں اور ہر کام اچھے طریقے سے سرانجام دے سکیں۔کونسی ایسی غذائیں ہیں جن کے استعمال سے ہم اپنی جسمانی طاقت بڑھا سکتے ہیں اورانرجی حاصل کر سکتے ہیں۔ان غذاؤں کو جاننے کےلئے یہ مضمون آپ کے لئے فائدہ مند ہوگا۔

ہمارے جسم میں توانائی بڑھانے والی غذائیں مندرجہ ذیل ہیں؛

سیب

سیب دنیاکے مقبول پھلوں میں سے ایک ہے،یہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔قدرتی مٹھاس اور فائبر ہمارے جسم کو توانائی فراہم کرنے میں اہم ہے۔روزانہ سیب کا استعمال ہمیں بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔سیب میں اینٹی اکسیڈنٹ مواد ہوتا ہےجو ہمارے جسم کو زہریلے مادوں سے دور رکھتا ہے۔سیب کا استعمال آپ کو دن بھر توانا اور چست رکھ سکتا ہے۔

کیلا

کیلے میں موجودپوٹاشیم اور وٹامن بی6آپ کو توانائی فراہم کرتا ہے۔اس میں پروٹین،کاربوہائیڈریٹ ،فاسفورس اور وٹامن اے سے بھرپور ہوتا ہے یہ ہمارے جسم کو فوری طور پر توانائی فراہم کرتا ہے۔ریشےبنانے والے عناصر۔پروٹین اور معدنیات کا امتزاج جو اس میں پایا جاتا ہے وہ بہت کم کسی اور پھل میں پایا جاتا ہے۔جسمانی توانائی کی بحالی اور الیکٹرولائٹس کے باعث کیلے ورزش کرنے والے افراد کے لئے انرجی ڈرنک سے زیادہ موئژہوتے ہیں۔

انڈے

انڈے نہ صرف اطمینان بخش کھانا ہے بلکہ یہ توانائی سے بھی بھرپور ہوتے ہیں۔انڈوں میں پروٹین،کیلشیم اور اومیگا3فیٹی ایسڈ کا اچھا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔یہ ہمارے جسم کے لئے بہت ضروری ہیں۔اس سے جسمانی میٹابولزم کی رفتار تیز ہوتی ہے اور توانائی بھی حاصل ہوتی ہے۔

دہی

دہی میں بہت سے غذائی اجزاپائے جاتے ہیں،دودھ کی نسبت دہی میں کیلشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔دہی ہماری صحت لیے بہت ضروری ہے اگرآپ تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں تو روزانہ دہی کا استعمال کریں یہ ہمیں ہائیڈریٹ کرکے ہمارے جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے۔اس میں موجود بیکٹریا ہماری قوت مدافعت بڑھتی ہے۔اس سے بہت سی بیماریاں بھی ختم ہوتیں ہیں۔نظامِ ہاضمہ بھی مضبوط ہوتا ہے۔اس لئے دہی کا استعمال لازمی کریں۔

دلیہ

دلیہ میں فائبراور کاربوہائیڈریٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو ہمارے وزن کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔روزانہ ایک کٹوری دلیہ سے ہمارے جسم کو توانائی فراہم کرتی ہے۔اس سے ہمارا کولیسٹرول کی کمی ہوتی ہے کیونکہ اس میں موجود فائبر کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے۔اس میں کیلشیم اور میگنیشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہےجس وجہ سے ہماری ہڈیاں مضبوط ہوتیں ہیں۔

گری دار میوے

گری دار میوے ایک زبردست ناشتہ ہوسکتا ہے،جن میں موجود غذائی اجزا ہمارے جسم کو توانائی فراہم کرتے ہیں۔زیادہ تر گری دار میووں میں بادام،اخروٹ،کاجو،پستہ اورمونگ پھلی شامل ہے۔خاص طور پر اخروٹ میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈاور اینٹی اکسیڈنٹ ہونے کی وجہ سے یہ ہمیں توانائی فراہم کرتے ہیں۔گری دار میووں میں بہت سے وٹامنز اور غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جیسے آئرن اور وٹامن ای تونائی فراہم کرنے اور تھکاوٹ کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ہم ان فوڈز کا استعمال کرکے اپنے جسم کو توانا تو رکھ سکتے ہیں لیکن ہمارے جسم میں کسی بیماری یا خون کی کم کی وجہ سے کمزوری ہے تو اس کے لئے ہمیں ڈاکٹر کی ضرورت ہے،ہم گھر بیٹھے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ایک فون کال سے ڈآکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ ہم وڈیو کال پر یا اس نمبر پر 03111222398ؔ آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔

The following two tabs change content below.

Leave a Comment