یہ ۳ تیل سردیوں میں بالوں کا گرنا کم کر سکتے ہیں

Hair Care
hairfall
Reading Time: 3 minutes

اگر آپ کسی سکن اسپیشلسٹ سے پوچھیں گے تو وہ بھی آپ کو بالوں میں تیل لگانے کا مشورہ دے گا۔ کیونکہ یہ بالوں کی نشونما پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔ دراصل بالوں میں تیل لگانے کا ایک صحیح طریقہ اختیار کرنا بہت ضروری ہے۔ نہانے سے کم از کم آدھا گھنٹا پہلے تیل کو ہلکا گرم کر کے لگانا بہت مفید ہے۔  تیل لگانے کے لیے خاص قسم کی لکڑی کی کنگھی کا استعمال بھی بہت موثر ہے۔

سردی کا موسم بالوں اور جلد کے لئے کچھ اچھا ثابت نہیں ہوتا۔ آپ جہاں جلد کی خشکی سے پریشان ہوتے ہیں وہیں اچانک بالوں کا زہادہ جھڑنا ایک نئی افتاد بن جاتا ہے۔ لیکن اب  سرد موسم کا بھرپور لطف اٹھانا ممکن ہے۔ بالوں کے جھڑنے کی ہریشانی کو کم کرنے کیلیئے ہم آپ کو تین ایسے مفید تیلوں کے بارے میں بتانے والے ہیں جن کا استعمال بالوں کی صحت اور خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتا ہے۔

کھوپرے کا تیل

کھوپرے کا تیل بالوں کے لئے استعمال ہونے والی کئی مصنوعات میں شامل کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ اس کی کچھ خاص خصوصیات ہیں کہ جو اس کو بالوں کی حفاظت کے لئے ایک بہترین چیز بناتی ہیں۔ کھوپرے کا تیل بالوں کے اندر جذب ہو کر انہیں نمی پہنچاتا ہے۔ یہ بالوں میں نمی کو محفوظ کرتا ہے اور اس کو موسمیاتی اثرات کے نقصان سے بچاتا ہے۔ اگر آپ کھوپرے کے تیل میں ایلو ویرا اور پیاز کا عرق شامل کر کے لگاتے رہیں گے تو اس سے آپ کے بال مضبوط اور گھنے ہو جائیں گے۔ یہ ان لوگوں کے لئے بھی بہت مفید ہے جن کے بال بہت پتلے ہو گئے ہوں۔

آملے کا تیل

آملہ کئی ایک فوائد کا حامل ایک چھوٹا سا گول ہرے رنگ کاپھل ہوتا ہے۔ اس کا تیل بالوں کے لئے صدیوں سے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ یہ بالوں کی کنڈیشنگ کا ایک بہتریں ذریعہ ہے۔ آملے کا تیل لگاتار استعمال کرتے رہنے سے بال نہ صرف گرنا بند ہو جاتے ہیں بلکہ یہ بالوں کو سفید ہونے سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ اگر آپ خوبسورت چمکدار بالوں کی خواہش رکھتے ہین تو آملے کا تیل استعمال کرنے کی عادت بنا لیجئے۔

سر کی جلد کی سوزش اور خارش کم کرنے کے لئے آملے کا تیل ایک بہترین دوا ہے۔ اگر آپ جلد کی کسی بیماری کے سلسلے میں ماہر امراض جلد سے مشورہ کرنا چاہتے ہیں تو مرہم ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے ابھی اپائنٹمنٹ بک کروائیے۔

کیسٹر آئل

کیسٹر آئل بالوں کے لئے مفید ترین چیزوں میں سے ایک گردانا جاتا ہے۔ یہ بالوں کے کئی مسائل اور بیماریوں کا حل ہے۔ سے کی جلد پر اس کی مالش کرنے سے بالوں کا گرنا کم کیا جا سکتا ہے۔ اس میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں جو سر کی جلد پر مسائل پیدا کرنے والے جراژیم کا خاتمہ کرتی ہیں۔ یہ خشکی کو ختم کرتا ہے اور بالوں کو خون کی فراہمی بڑھاتا ہے جس سے بالوں کی نشونما اور بڑھوتری میں اضافہ ہوتا ہے۔

ان قدرتی اجزا کا استعمال کیجیئے اور بالوں کی خوبصورتی اور چمک میں اضافہ کیجیئے۔

Few Most Popular Dermatologists:

Share This:

The following two tabs change content below.
Sehrish
She is pharmacist by profession and has worked with several health care setups.She began her career as health and lifestyle writer.She is adept in writing and editing informative articles for both consumer and scientific audiences,as well as patient education materials.