تھائی رائیڈ گلینڈز اور آپ کی سیکس لائف ایک دوسرے سے جڑے ہو سکتے ہیں یہ آپ نے شاید کبھی سوچا بھی نہیں ہو گا لیکن یہ سچ ہے جب بھی کبھی آپ کو تھائی رائیڈز کے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا آپ کی جنسی خواہش اور فعل متاثر ہوں گے۔ تھائی رائیڈ آپ کی گردن میں تتلی کی شکل کا ایک غدود ہے جو آپ کے جسم کے ہر خلئے کے توانائی کے استعمال کے طریقے کو کنٹرول کرتا ہے۔ جب یہ صحیح طریقے سے کام نہیں کر رہا ہو تو اس کے اثرات آپ کی جنسی زندگی کو متاثر کر سکتے ہیں
تھائی رائیڈ گلینڈز کیا ہیں؟
تھائی گلینڈز ایک چھوٹا عضوہے جو گردن کے اگلے حصے میں واقع ہوتا ہےیہ ونڈ پائپ کے گرد لپٹا ہوتا ہے اس کی شکل تتلی کی طرح ہے ۔تھائی رائیڈ ایک غدود ہے جو ہارمونز بناتا ہے جو آپکے جسم کے بہت سے افعال کو کنٹرول کرتے ہیں۔ جب آپ کا تھائی رائیڈ صحیح طریقے سے کام نہیں کرتا ہے تو یہ آپ کے پورے جسم کو متاثر کر سکتا ہے
اگر آپ کا جسم بہت زیادہ تھائی رائیڈ ہارمون بناتا ہے تو آپ ایک ایسی حالت پیدا کر سکتے ہیں جسے ہائپر تھائرائیڈزم کہتے ہیں۔ اور اگر اپ کا جسم بہت کم ہارمون بناتا ہے تو آپ کے جسم کی حالت کو ہائپو تھائرائیڈزم کہتے ہیں، دونوں حالتیں سنگین ہیں اور ان کا علاج کروانا ضروری ہے
تھائی رائیڈ کی بیماری کے جنسی زندگی پر اثرات
ویسے تو تھائی رائیڈ کی خرابی آپ کی زندگی میں مکتلف طریقوں سے اثرانداز ہوتی ہے جیسے کہ وزن میں کمی یا زیادتی، چڑچڑا پن، تھکاوٹ، یاداشت کے مسائل، پٹھوں کے مسائل،نیند کی کمی، بے چینی وغیرہ لیکن یہ مختلف طریقوں سے آپ کی جنسی زندگی کو بھی متاثر کرتی ہے۔
تھائی رائیڈ کے مسائل اور جنسی تکلیف
امریکن سیکسوئل ہیلتھ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تھائی رائیڈ کی بیماری اندام نہانی کی چکنائی کو کم کر سکتی ہے جو جنسی عمل کو تکلیف دہ اور غیر اطمینان بخش بناتی ہے۔ خواتین کی جنسی لذت کے لئے اندام نہانی کا چکنا ہونا ضروری ہے اگر اندام نہانی نہانی بہت خشک ہو تو عضو تناسل کا داخل ہونا مشکل ہو سکتا ہے جس سے رگڑ یا جلن ہو سکتی ہے ۔ اگر آپ بھی اندام نہانی میں خشکی محسوس کرتی ہیں تو ڈاکٹر سے رابطہ کریں تاکہ وہ آپ کے تھائی رائیڈ گلینڈز کی جانچ کر
سکے
تھائی رائیڈ کے مسائل اور ٹیسٹوسیٹرون
جب آپ کو تھائی رائیڈز کی خرابی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو آپ کے ٹیسٹو سیٹرون کی پیداوار کم ہو جاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ آپ کی شہوت کو بھی متاثر کرتا ہےعام طور پر ٹسٹوسیٹرون کو مردوں کا ہارمون سمجھا جاتا ہے لیکن یہ خواتین میں بھی پایا جاتا ہے اور یہ جنسی تعلق میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے
ارتکاز کی کمی
ہائیپر تھائیرائیڈزم اور ہائپو تھائیرائیڈزم دونوں حالتوں میں ڈپریشن اور تھکاوٹ جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور یہ دونوں مسائل سیکس کی جانب توجہ نہ دے سکنے کی وجہ بن سکتے ہیں۔ہائپو تھائیرائیڈزم کو تھکاوٹ کی وجہ مانا جاتا ہے اور ہائیپر تھائیرائیڈزم کو ڈپریشن اور موڈ کی خرابی کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔
اگر آپ دونوں میں سے کسی ایک حالت کا بھی سامنا کرتے ہیں تو اس سے آپ کی جنسی زندگی ضرور متاثر ہوتی ہے اور آپ اپنے جنسی تعلق کو قائم کرنے پر توجہ نہیں دے پاتے ہیں۔
انزال کے مسائل
انزال کے مسائل چاہئے جلد ہوں یا دیر سے، خواتین اور مرد دونوں کے لئے مایوس کن ہو سکتے ہیں اور یہ دونوں مسئلے بھی تھائی رائیڈ کی خرابی سے منسلک ہو سکتے ہیں۔ تاخیر سے انزال کا مطلب یہ ہے کہ آپ 20 سے 40 منٹ تک کا جنسی تعلق رکھنے کے بعد ہی انزال کر سکتے ہیں اور جلد انزال کا مطلب یہ ہے کہ خواہش نہ ہونے کے باوجود جلدی انزال ہو جاتا ہے
سیکسوئل میڈیسن سوسائٹی آف نارتھ امریکہ نے رپورٹ کیا ہے کہ ہائیپو تھائیرائیڈزم تاخیر سے انزال کے امکانات کو بڑھاتا ہے اور ہائپر تھائیرائیڈزم جلد انزال کے امکانات کو بڑھانے کی وجہ بنتا ہے
عضو تناسل کے مسائل
جب کبھی آپ عضو تناسل سے متعلق کوئی اشتہار دیکھتے ہیں تو آپ کو اس پر ہنسی آتی ہے اور آپ اس بات کا مزاق اڑاتے ہیں کیونکہ یہ سب آپ کے ساتھ نہیں ہو رہا ہوتا لیکن عضو تناسل کی خرابی کوئی ہنسنے والی بات نہیں ہے یہ کافی مایوس کن اور تکلیف دہ ہو سکتا ہے جب یہ آپ کے یا آپ کے ساتھی کے ساتھ ہو رہا ہو
سیکسوئل میڈیسن سوسائٹی آف نارتھ امریکہ کے مطابق تھائی رائیڈ کے مسائل ہارمون میں عدم توازن کا باعث بنتے ہیں جس کی وجہ سے مردوں کو عضو تناسل حاصل کرنے یا رکھنے میں دشواری پیش آ سکتی ہے۔خاص طور پر ہائپو تھائیرائیڈزم کے ساتھ
تھائی رائیڈ کی خرابی کا علاج
آپ میں تھائی رائیڈزکی خرابی کی تشخیص ہو جانے کے بعد آپ کا ڈاکٹر آپ کو مختلف اینٹی تھائیرائیڈ دواؤں کے ذریعے علاج کرنے کی کوشش کریگا۔ اس کا مقصد آپ کے تھائی رائیڈ ہارمون کی سطح کو معمول پر لانا ہوگا۔اگر آپ کا مسئلہ دواؤں سے کنٹرول نہ ہو سکا تو ڈاکٹر آپ کو تھائی رائیڈ گلینڈز نکالنے کے لئے سرجری کا مشورہ بھی دے سکتا ہے۔ سرجری کے بعد آپ کو ساری زندگی اس کے متبادل ہارمونز لینے کی ضرورت ہو گی۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |