خارش سکن الرجی کی ہی ایک قسم ہے۔آپ کو سکن الرجی کی یہ قسم پریشان اوربےچین کر سکتی ہے۔خاص کر یہ رات کو سوتے وقت آپ کے لئے مشکل پیدا کرسکتی ہے۔جب انسان خارش میں مبتلا ہوتا ہے تو یہ آپ کو الجھن میں بھی ڈال سکتی ہے۔جب خارش شدید صورت اختیار کرتی ہے تو یہ آپ کو کسی انفیکشن میں بھی مبتلا کرسکتی ہے۔
اگرآپ بھی اس الرجی میں مبتلا ہیں توآپ اس سے گھریلو طریقوں کی مدد سے جان چھڑا سکتے ہیں۔یہ گھریلوطریقے جاننے کے لئے اس بلاگ پر میرے ساتھ رہیں۔
Table of Content
خارش کا سبب کیا ہے؟-
ہم کسی کیڑے کے کاٹنےمچھر کے کاٹنے،خشکی ،تناؤ کی وجہ سے اس بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔جیسے چنبل اور ایکزیما وغیرہ۔اگر آپ زیادہ کھرچتے ہیں تو آپ انفیکشن کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔اس لئے گرم پانی کا استعمال کم کرنا چاہیے تاکہ خشکی سے بچ سکیں۔
خارش کو ختم کرنے کے گھریلو طریقے-
ہم کھجلی یا سکن الرجی سے کن طریقوں کی مدد سے جان چھڑاسکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
مینتھول کا تیل-
یہ ایک ضروری تیل ہے اور پودینے کے پودے سے اس کا تعلق ہے۔اس کی مدد سے الرجی کے علاج میں آپ کو مدد مل سکتی ہے۔یہ کولنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔حاملہ خواتین جو جلد کی اس الرجی میں مبتلا ہوں۔وہ اسکی مدد سے علاج کرسکتی ہیں۔
برف کا استعمال-
اگرآپ کی جلد پر خارش یا کھجلی ہورہی ہے توآپ متاثرہ حصے پر برف لگانے سے آپ کو راحت مل سکتی ہے۔آپ کھجلی والی جلد کو گرم پانی سے زیادہ سے زیادہ بچانے کی کوش کریں۔ٹھنڈے پانی میں کوئی بھی تیل کو بھی شامل کرکے آپ اپنی سکن پر لگا سکتے ہیں۔
ایپل سائڈرسرکہ-
یہ سرکہ سالوں سے جراثیم کش کے طور پر استعمال ہوتا آرہا ہے۔اس میں ایسیٹک ایسڈ موجود ہوتا ہے۔جو کسی بھی انفیکش اور جراثیم کو مارنے کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔پانی میں سرکہ کو گھول کر جلد پر لگائیں اس سے بھی آپ کو سکون ملے گا۔سرکہ کسی بھی زخم پر جلن کا سبب بن سکتا ہے اس لئے زخم پر اسکا استعمال نہ کریں۔
لوشن-
کوئی بھی لوشن یا موئسچرائزر ہماری جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ہماری جلد پر خشکی بھی کھجلی کا سبب بن سکتی ہے۔اس لئےآپ
سونے سے پہلے لازمی اپنی جلد کو موئسچرائزر کریں۔
جب آپ نہائیں اس کے بعد زیادہ تیل والا موئسچرائزر کا استعمال کریں۔-
پانی میں رابطے کے بعد کوئی نہ کوئی لوزن لازمی لگائیں۔
بیکنگ سوڈا-
اس میں اینٹی فنگل خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔جس وجہ سے انسان کسی بھی قسم کے انفیکشن سے محفوظ رہتا ہے۔یہ جراثیموں کو بھی ختم کرنے کے کام آتا ہے۔ہم نہانے کے لئے ایک چوتھائی اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔جیسے پانی کے ٹب میں ایک کپ اس کو شامل کرکے نہا سکتے ہیں۔
ایلوویراجیل-
یہ جیل اپنے اندر جادوئی اثر رکھتی ہے۔ اسکی مدد سے اہم اپنی جلد سے کیل مہاسوں کے علاوہ ایکزیما کا بھی علاج کرسکتے ہین۔اس میں اینٹی سوزش اینٹی وائرل اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔جو ہمیں کسی بھی انفیکن سے دور رکھتی ہیں۔اپنی کجھلی والی جلد سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے آپ اس کو اپنی جلد پر لگائیں اور اس سے چھٹکارا حاصل کریں۔
ناریل کا تیل-
اس کا تیل بھی خارش کے علاج کے لئے موئثر ثابت ہوسکتا ہے۔اس میں بھی اینٹی وائر اینٹی سوزش خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ جو ہمیں کسی بھی انفیکشن سے محفوظ رکھنے میں کامیاب ہیں۔یہ جلد اور کھوپڑی دونوں پر لگائا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ ٹی ٹری آئل بھی اس انفیکشن کے علاج میں کامیاب ہے۔
ہم گھریلو طریقوں کی مدد سے اس سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔لیکن شدید انفیکش کی صورت میں آپ کو ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت ہے۔آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ بک کروا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ اس نمبر پر 03111222398 آن لاین کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔