سردی کے امراض کا آسان علاج

Healthy Lifestyle
flu
Reading Time: 3 minutes
ہم سب کا ماننا ہے کہ نزلہ زکام کی وجہ بیکٹیریا اور وائرس ہی ہوتے ہیں۔ پرانے وقتوں میں زکام اور کھانسی کا ذمہدار پراسرار ذہریلے مادوں کو ٹھہرایا جاتا تھا۔ چین میں سردی اور اس سے متعلقہ بیماریوں کا ذمہ دار شیطانی قوتوںکوسمجھا جاتا تھا۔ بہرحال وجہ جو بھی ہو لیکن نزلہ زکام سے ہر شخص ہی متاثر نظر آتا ہے۔ کچھ لوگ موسم کی تبدیلی سے فوراّ بیمار پڑ جاتے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جنہیں سردی اور بدلتا موسم بلکل اثر نہیں کرتا۔ دراصل یہ ہر شخص کی قوت مدافعت پر منحصر ہے۔
sneezing
اگر آپ بھی سردی کے امراض سے متاثر ہیں تو اس سے بچائو اور علاج کے چند مفید طریقے جایئے۔

قوت مدافعت:

نزلہ زکام چونکہ وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے اس لئے اس سے بچائو میں سب سے مددگار آپ کا مدافعتی نظام ہے۔ اس کو فعال اور مضبوط رکھ کر آپ اس بیماری سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

غذا:

بہت سی غذائیں ایسی ہیں جن کا استعمال قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ انہی میں سے ایک کدو کے بیج ہیں۔ سردی کے موسم ان کو اپنی غذا کا حصہ بنا کر آپ نزلہ زکام سے بچ سکتے ہیں۔

گھر کا ماحول

آپ کے گھر کا ماحول بھی مختلف بیماریوں سے بچنے ہیں مدد کر سکتا ہے۔ اگر آپ گھر کے اندرونی حصے میں لیموں، لیمن بام اور مشروم کے پودے رکھین تو یہ مختلف اقسام کے انفیکشن سے بچنے میں آپ کی مدد کریں گے۔ اس کے علاوہ گرد اور مٹی سے بچائو میں بھی پوچد اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ کسی بھی بیماری کی صورت میں ڈاکٹر سے مشورہ اور معانہ ضرور کروائیں۔ مرہم کے ذریعے آپ کراچی، لاہور اور دیگر شہروں میں موجود ڈاکٹروں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
winters

وٹامن سی:

وٹامن سی کا استعمال بھی مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے۔ یہ وٹامن سبزیوں اور پھلوں میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔
نزلہ زکام کی صورت میں اپنی غذا کا خیال رکھیں۔ نشاستے والے اشیاٗ سے پرہیز بہتر ہے۔  ٹھنڈی اور کھٹی چیزیں ترک کر دیجیے۔ پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔ پھلوں کا رس استعمال کرنا اس بیماری میں افاقے کا باعث ہے۔
The following two tabs change content below.
Sehrish
She is pharmacist by profession and has worked with several health care setups.She began her career as health and lifestyle writer.She is adept in writing and editing informative articles for both consumer and scientific audiences,as well as patient education materials.