Table of Content
تخم بالنگا کے بیج میٹھے تلسی کے پودوں سے حاصل کیئے جاتے ہیں انہیں سبجا بیج بھی کہا جاتا ہے صحت کے بہترین تخم بالنگا کے فوائد موجود ہیں یہ اتنے چھوٹے نظر آتے ہیں کہ آپ انہیں پیاز کے بیج یا تل کہہ سکتے ہیں یہ رنگ میں سیاہ ہوتے ہیں اس میں صحت مند بہت سے فوائد موجود ہیں
یہ صحت مند آنتوں کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے یہ آپ کے وزن میں کمی کرنے میں بھی دد کرتا ہے یہ وٹامنز اور معدنیات کا ایک بہت بڑا ذریعہ بھی ہے اس وجہ سے ان بیجوں کو عام طور پر میٹھے تلسی کے بیج کہا جاتا ہے تلسی کے بیجوں کی آیورویدک اور چینی ادویات میں استعمال کی ایک طویل تاریخ ہے
تخم بالنگا کے بیج بہت سخت ہوتے ہیں اور آپ انہیں کچے استعمال نہیں کرسکتے ہیں لہذا انہیں پانی میں بھگونے کے بعد بہترین طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے جس سے وہ زیادہ جیلاٹین کی شکل میں بن جاتے ہیں تخم بالنگا کے بیج عام طور پر میٹھی تلسی یعنی اوسیمم باسیلیکم سے آتے ہیں جسے ہم عام طور پر سیزننگ کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں
تخم بالنگا کے فوائد
تخم بالنگا کے فوائد میں بلڈ شوگر لیول کو کم کرنے کا حل موجود ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس کے بیجوں میں ذیابیطس کے خلاف لڑنےکی صلاحیت موجود ہوتی ہے یہ گلوکوز کی بڑھتی ہوئی سطح کو کنٹرول کرتا ہے یہ ٹائپ2 ذیابیطس کے لوگوں کے لئے بہت مددگار ہے اس کے بیج تیزابیت اور قبض سے نجات حاصل کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں لوگ محدود مقدار میں روزانہ کی بنیاد پر اس کے بیج استعمال کرتے ہوئے فائدہ اٹھاسکتے ہیں اس کے بیج حل پذیر ریشے سے بھرپور ہوتے ہیں
کیا تخم بالنگا کے فوائد میں جسم کو اندر سے قدرتی طور پر ٹھنڈا کرنے کے اثرات موجود ہوتے ہیں؟
اپنے جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے موسم گرما میں اس کے بیج آپ کی مدد کریں گے یہ جسم کی گرمی کو کم کرتا ہے اور آپ کے پیٹ کو ٹھنڈا کرنے میں مدد کرتا ہے آپ اسے اپنے مشروبات ناریل کے پانی اسموتھیز اور شیکس میں استعمال کرسکتے ہیں آپ دہی کے ساتھ اس کے کچھ بیج بھی شامل کرسکتے ہیں
غذائی ماہرین سے مشورے کے لیے مرہم پہ کلک کریں
کیا تخم بالنگا کے فوائد میں وزن میں کمی کا حل ہے؟
اس کے بیجوں میں غذائی ریشے کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جب کوئی شخص روزانہ اس کا استعمال کرتا ہے تو اس کا پیٹ بھرا ہوا محسوس کرتا ہے جس سے آپ کو کم کھانا کھانے کی عادت پڑجاتی ہے اور وزن خود بخود کنٹرول ہوجاتا ہے یہ جسم سے خراب زہریلے مادوں کو ہٹانے میں بھی مدد کرتا ہے
وزن بڑھ رہا ہے پریشان نہ ہوں ابھی مرہم پہ متعلقہ ڈاکٹر سے رابطہ کریں
کیا یہ دل کی بیماریوں کے لیے مفید ہے؟
اس کے بیجوں میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں تخم بالنگا کے فوائد میں دل کی پیچیدہ خطروں سے بچنے کا حل بھی موجود ہے یہ دل کی بیماری فالج اور دیگر پیچیدگیوں کے خطرے میں دل کے کام میں بہت مددگار ثابت ہوسکتے ہیں
کیا تخم بالنگا کے بیج میں منہ کی اندرونی صحت موجود ہے؟
اس کے بیجوں میں اینٹی بیکٹیریا اینٹی وائرل اور اینٹی فنگل خصوصیات موجود ہوتی ہیں یہ منہ کے السر کے علاج میں مدد کرتے ہیں یہ بدبو پلاک اور دانتوں کو گہرائیوں سے صاف کرنے میں مددگار ہوسکتا ہے
کیا تخم بالنگا کے بیج تناؤ کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں؟
جسم اور دماغ کو پرسکون اثرات کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے اور دماغ سے تناؤ اور پریشانی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے
کیا تخم بالنگا کے فوائد میں جلد کے انفیکشن کو دور کرنے کا حل ہے؟
اس میں اینٹی مائیکروبائیل اور اینٹی فنگل خصوصیات ہوتی ہیں جو جلد کو انفیکشن سے بچاتی ہیں اس کا باقاعدگی سے استعمال جلد کو قدرتی چمک دیتا ہے اس کے بیج قدرتی طور پر جسم کو ڈیٹاکسیفائی کرتے ہیں اور آپ کو بے داغ جلد دیتے ہیں
جلد کے ڈاکٹر سے اہم معلومات حاصل کرنے کے لیے مرہم پہ رابطہ کریں
نیم گرم پانی کے ایک کپ میں دو چائے کے چمچ بیج تقریبا 15-20 منٹ تک بھگو دیں وہ پھول جائیں گے اور اس کے سائز میں اضافہ ہوگا اسے کسی بھی مشروب میں استعمال کریں ایک دن میں2 چائے کے چمچ سے زیادہ اس کے بیج استعمال نہ کریں
کیا تخم مالنگا کے بیج معدنیات فراہم کرنے کا اچھا ذریعہ ہیں؟
کیلشیم اور میگنیشیم آپ کی ہڈیوں کی صحت اور پٹھوں کے کام کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں جبکہ آئرن خون کے سرخ خلیات کی پیداوار کے لئے بہت اہم ہے بہت سے لوگوں کو اپنی روزمرہ کی غذا کے ذریعے کافی کیلشیم اور میگنیشیم نہیں ملتا ہے اس کے بیج کھانے سے آپ کو ان غذائی اجزاء کی اپنی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد مل سکتی ہے
تخم بالنگا کے فوائد کے بعد اس کے استعمال کے طریقوں کو جانتے ہیں
آپ آن لائن ترکیبیں تلاش کرسکتے ہیں جن میں اس کے بیج شامل ہیں ان کا نرم ذائقہ پکوانوں میں آسانی سے مل جاتا ہے مثال کے طور پر آپ اس کے بیجوں کو استعمال کر سکتے ہیں
اسموتھیز
دودھ
لیمونیڈ اور دیگر مشروبات
سوپ
سلاد کی ڈریسنگ
دہی
پڈنگ
گرم اناج جیسے دلیہ
پورے اناج پین کیکس
پورے اناج پاستا کے پکوان
روٹی اور مفن میں بھی استعمال کرسکتے ہیں
تخم ملنگا کے بیجوں میں فائبرکی مقدار زیادہ ہوتی ہے یہ معدنیات کا ایک اچھا ذریعہ ہیں یہ پودوں پر مبنی اومیگا-3 چربی سے بھرپور ہوتے ہیں آپ انہیں پانی میں بھگونے کے بعد کھا سکتے ہیں اس کے بیج کے مشروبات طویل عرصے سے ہندوستان اور جنوب مشرقی ایشیا میں مقبول ہیں اور اب امریکہ میں بھی استعمال ہورہے ہیں
اگر آپ نئے صحت مند کھانے کو آزمانے اور لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو کھانے میں اس کے بیجوں کے لئے ایشیائی کھانے پر غورکریں اور کسی بھی قسم کی صحت کے حوالے سے تشویش کی صورت میں ڈاکٹر سے ضرو رجوع کریں
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |