وٹامن ای کے ایو یون کیپسول جسے اپ کے ڈاکٹر نے وٹامن ای کی خوراک حاصل کرنے کے لئےتجویز کیا ہوگا اسے خوبصورتی کے جزو کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہےان میں موجود اجزاءجو آپ کی خوبصورتی کو حیرت انگیز فوائد فراہم کر سکتے ہیں۔
وٹامن ای کے کیپسول کیا ہیں؟
وٹامن ای کیپسول جنہیں ایو یون کیپسول بھی کہا جاتا ہے یہ کیپسول صحت کے فوائد کا ذخیرہ ہیں اس کے تیل کو سر سے لیکر پاؤں تک جسم کے مختلف حصوں پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ یہ کیمسٹ شاپس پر آسانی سے دستیاب ہیں اور کم قیمت بھی ہیں
وٹامن ای کیپسول ،ایو یون کے جادوئی فوائد
وٹامن ای آپ کی جسمانی صحت کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ جلد اوربالوں کو بھی مختلف طریقوں سے فائدہ پہنچانے کے لئے مقبول ہے۔
چہرے کے داغ دھبے مٹاۓ
چہرہ، آپ کی شخصیت کا سب سے نمایاں حصہ ہے یہ آپ کی شخصیت کو بنا یا بگاڑ بھی سکتا ہے ۔ خوبصورت خصوصیات کے باوجود چہرے پر موجود نشانات منفی تاثر چھوڑ سکتے ہیں۔چہرے پر موجود کسی بھی داغ سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے وٹامن ای کیپسول ،ایون کیسپول جیل کا استعمال کریں۔
تاہم اسے تھوڑا سا استعمال کریں اس کی وجہ اس کی چکنائی ہے اور اگر اسے زیادہ مقدار مین استعمال جلد کو زیادہ چکنا بنا سکتا ہے اس کو روزانہ رات کو استعمال کرنے سے نہ صرف آپ کو داغوں سے نجات مل جائے گی بلکہ چہرے کی جلد کو بھی ٹائٹ کرنے میں مدد کریگا
ناخن بڑھانے والا ایجنٹ
صحت مند اور خوبصورت ناخن ہر لڑکی کی کوشش ہوتی ہے اکثر دیکھ بھال کی کمی ٹوٹے اور غیر صحت مند ناخنوں کا باعث بنتا ہے اور پھر اس کے لیئے مینی کیور کی ضرورت پڑتی ہے جس کے لئے ہر کسی کی جیب اجازت نہیں دیتی اور اس کا آسان اور سستا حل وٹامن ای کے کیپسول ،ایون ہو سکتے ہیں
صرف ایون کیپسول سیرم کا چھوٹا سا قطرہ لیں اسےکیوٹیکلز کی مالش کے لئے استعمال کریں یہکمزور اور خشک ناخن کو ٹھیک کرنے کے لئے حیرت انگیز کام کرتا ہے ۔چند دن کے استعمال سے ہی آپ کے ناخنوں کے اردگرد کی جلد نرم ہو جائے گی
ایکنی دور بھگاۓ
مہاسے جلد کی سب سے نفرت انگیز پریشانیوں میں سے ایک ہیں جس کا تقریبا سب ہی سامنا کرتے ہیں اگر آپ ان سے لڑتے لڑتے تھک چکے ہیں تو یہ نیا طریقہ آزمائیں ایون کیپسول کو پنچ کریں، سیرم نکالیں اور اسے مہاسوں پر لگائیں نتائج دیکھ کر آپ خود بھی حیران رہ جائیں گےیہ سب سے زیادہ کارآمد ہونے کے ساتھ ساتھ پمپلز کو دور کرنے کا تیز ترین طریقہ علاج ہے۔
بالو ں کی صحت کو بہتر بناۓ
آپ اسے ہیئر سیرم کے طور پر بھی استعمال کر سکتے ہیں اور نتائج حیرت انگیز ہیں۔بالوں کی لمبائی کے لحاظ سے دو سے تین ایون کیپسول کھولیں اسے تمام بالوں پر اچھی طرح سے لگائیں بالوں کی پوری لمبائی کو ڈھانپیں اسے 30 منٹ تک بالوں میں لگا رہنے دیں پھر بالوں سے اچھی طرح دھوکر کنڈیشن کریں اس کا باقاعدہ استعمال کرنے سے بالوں کی صحت بہتر ہوگی
سن ٹین یا سورج سے جلد کی رنگت کی خرابی کا علاج
زیادہ دھوپ والے دنوں میں زیادہ باہر نکلنا اکثر سن برن کی وجہ بنتا ہے آپ وٹامن ای کیپسول ایون کا جیل متاثرہ جگہ پر لگائیں یہ جلد کی نمی کو بحال کرنے میں مدد کرتا ہے ،اس کے علاوہ سن برن کی وجہ سے ہونے والی جلن کو دور کرتا ہے۔اسے آپ فریج میں رکھ کر کولنگ ایڈ کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔
ایکزیما، چنبل اور انتہائی خشک جلد کو دور کرتا ہے
اگر آپ جلد کی پریشانیوں جیسے ایکزیما، چنبل یا جلد کی خشکی سے پریشان ہین تو وٹامن ایکیپسول ایون کا جیل جلد پر براہراست لگائیں ایون کیپسول میں موجود جلد کو ہائیڈریٹ کرتا ہےاور جلد کی تکالیف سے کم خرچ میں نجات پا سکتے ہیں۔
نرم ملائم ہونٹ
وٹامن ای کا آئل پھٹے ہوئے خشک ہونٹوں کو صحیح کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے چونکہ وٹامن ای خلیوں کی تبدیلی اور تخلیق نو کو فروغ دیتا ہے اس لئے اسے خشک ہونٹوں پر استعمال کرنے سے نئے خلۓ تیزی سے سطح پر اتے ہیں۔
وٹامن ای کیپسول کے استعمال میں احتیاطی تدابیر
وٹامن ای ہر ایک کے لئے مؤثر علاج نہیں ہے اگر آپ کو بار بار بریک آؤٹ کا سامنا کرتا ہے یا آپ کی جلد کے سوراخ بار بار بند ہو جاتے ہیں تو وٹامن ای کا تیل لگانے سے یہ مسائل بڑھ سکتے ہیں، زبانی ایون کیپسول کو بھی مختصر مدت کے لئے استعمال کرنا محفوظ ہو سکتا ہے لیکن انہیں ایک سال سے زیادہ استعمال کرنا آپ کے جسم کے اندر وٹامن ای کو جمع کرنے کا سبب بن سکتا ہےجو آپ کے خون مین سے پلیٹلیٹس کی تعداد میں کمی اور خون کو پتلا کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔
وٹامن ای نہ صرف جسمانی صحت حاصل کرنے کا سستہ اور آسان طریقہ ہے بلکہ یہ آپ کے چہرے اور بالوں کی صحت کو بھی برقرار رکھنے میں معون ثابت ہو سکتا ہے لیکن کسی بھی نقصان سے بچنے کے لئےاس کو استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر کا مشورہ لینا ضروری ہے
Android | IOS |
---|---|
![]() |
![]() |