مثال کے طور پر، آپ کو اپنے غذائی اجزاء ان کھانوں سے حاصل کرنے چاہئیں جو آپ کھاتے ہیں۔ تاہم، ہم جانتے ہیں کہ کوئی بھی شخص اتنی محنت نہیں کرتا ہے۔ اور اسی لیے خوراک کے ساتھ ساتھ سپلیمنٹس غذائی ماہرین کے مشورے سے استعمال کرنے چاہیئے۔ آج ہم اس وٹامن کی بات کریں گے جو اس موسم سرما میں آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ لیکن ہمیشہ کی طرح، اپنی خوراک میں نیا وٹامن شامل کرنے سے پہلے ڈاکٹر کا مشورہ ضروری ہے۔
۔ 1 وٹامن ای کے بارے میں اہم حقائق جانیں۔۔۔
۔ 1 وٹامن ای وہ نام ہے، جو وٹامنز کے ایک گروپ کو دیا جاتا ہے جو مختلف قسم کے تیل والے کھانے میں پائے جاتے ہیں۔
۔ 2 وٹامن ای صحت مند مدافعتی نظام، صحت مند بصارت اور جلد کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
۔ 3 وٹامن ای کی کمی غیر معمولی سمجھی جاتی ہے، مگر آپ کو صحت مند رہنے کے لیے اپنی خوراک کے ساتھ میں سپلیمنٹس کی مقدار بھی شامل کرنے کی ضرورت ہوسکتی ہے۔
۔ 4 وٹامن ای سپلیمنٹس کی مقدار غذائی ماہرین کے مشورے سے حاصل کریں، تاکہ کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
۔ 2 کیا سردیوں میں وٹامن ای کا استعمال آپ کے قوت مدافعت کو بڑھاسکتا ہے؟
اس سلسلے میں وٹامن ای آپ کی مدد کرسکتا ہے، وٹامن ای آپ کے جسم کے لیے ایک ضروری وٹامن ہے اور آپ کی بہت سی بیماریوں اور انفیکشن سے بچانے کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد کرسکتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ وٹامن ای کے استعمال کے ساتھ اپنے جسم میں بیماریوں کے خلاف لڑنے کی قوت پیدا کرسکتے ہیں۔
۔ 3 سردیوں میں وٹامن ای کا استعمال کیوں ضروری ہے؟
جسم میں وٹامن ای کی کمی نایاب ہوسکتی ہے، کیونکہ یہ آپ کی صحت مند جسم کے لیے ایک اہم جز کے طور پہ کام کرتا ہے وٹامن ای جسم کی صحت مند چکنائی میں گھل جانے والا وٹامن ہے۔ یہ وٹامن سردیوں میں جلد کی حفاظت کے ساتھ ساتھ آپ کی قوت مدافعت کو مضبوط کرنے میں بھی مدد کرسکتا ہے، کیونکہ اس میں بہت اہم خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔ اس موسم میں ہم بہت جلدی بیمار ہوجاتے ہیں جوکہ ہمارے قوت مدافعت کے کمزور ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے اس لیے اس وٹامن کا استعمال بہت ضروری ہوجاتا ہے۔
بہت سے لوگ وٹامن ای کے سپلیمنٹس کا استعمال اس امید میں کرتے ہیں کیونکہ اس وٹامن میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات موجود ہوتی ہیں، جو سردیوں میں تیزی سے پھیلنے والی فلو جیسی وائرل بیماریوں کے علاوہ بھی بہت سی بیماریوں سے بچاؤ کرنے میں مدد کرے گا اور اس کا علاج بھی کرے گا۔ وٹامن ای فری ریڈیکلز کو ختم کرنے، قوت مدافعت کو بڑھانے اور جسم کو آکسیڈیٹیو تناؤ سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔ اس میں مخصوص اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو ایک صحت مند مدافعتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہوتی ہیں۔
۔ 4 کیا آپ کو وٹامن ای سپلیمنٹ لینا چاہیئے؟