وٹامن ای کا استعمال چہرے پر اداکاروں جیسا نکھار لاۓ عمر کے اثرات کو گھٹاۓ

Reading Time: 2 minutes

وٹامن ای کا شمار جسم کو درکار ان وٹامن میں ہوتا ہے ۔جن کی غیر موجودگی کے سبب انسان وقت سے پہلے بڑھاپے کا شکار ہو سکتا ہے ۔ مردوں کی بڑھی ہوئي توند اور گنجا سر اور عورتوں کا وقت سے پہلے مینو پاز ہو جانا۔ اور چہرے پر جھریاں اور بے رونق جلد درحقیقت  اسی وٹامن  کی کمی کی وجہ سے ہی ہوتا ہے

وٹامن ای کیا ہے اور اس کے استعمال کا طریقہ

یہ وٹامن  ہماری غذا کا اہم جز ہے۔جس کو پودوں سے حاصل ہونے والی اشیا سے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔وٹامن ای کے آئل کو کاسمیٹکس کی اشیا میں استعمال کیا جاتا ہے۔ کیوں کہ یہ عمر کے اثرات کو کنٹرول کرتا ہے ۔جب کہ اس کے علاوہ اس کا سپلیمنٹ کیپسول کی صورت میں بھی میڈیکل اسٹورز پر دستیاب ہوتے ہیں۔ جن کی 400 گرام کی ڈوز دن میں ایک بار استعمال کرنا جسم کے لیۓ بہت فائدہ مند ہوتے ہیں

 اس کے علاوہ اس کو قدرتی طور پر سورج مکھی کے تیل یا بیجوں سے حاصل کیا جا سکتا ہے

وٹامن ای کے تیل کے  فوائد

وٹامن ای کے سپلیمنٹ بہت سارے فوائد کے حامل ہوتے ہیں۔ اس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے

عمر کے اثرات کو کم کرتا ہے

رات کو سونے سےپہلے چہرے کو صاف پانی سے دھو لیں ۔اس  کے بعد نائٹ کریم کے اندر کچھ قطرے وٹامن ای کے شامل کر کے اسکو چہرے پر لگائيں ۔ اس سے ایک جانب تو دن بھر کے اثرات کا خاتمہ ہوتا ہے ۔ اور دوسری جانب جھریوں کوبننے سے روکتا ہے

وٹامن ای چھائيوں کو ختم کرتا ہے

وٹامن ای

وٹامن ای کو وٹامن سی کے ساتھ ملا کر لگانے سے چہرے پر پڑنے والی چھائیوں کے بننے کے عمل کو، نہ صرف روکا جا سکتا ہے۔ بلکہ پہلے سے بنی ہوئی چھائیوں کو بھی صاف کرتا ہے ۔اس کے علاوہ ایکنی کا بھی خاتمہ  کرتا ہے

وٹامن ای کے سپلیمنٹ کا استعمال

اس  کے کیپسول روزانہ استعمال کرنے سے درج ذیل فائدے حاص ہوتے ہیں

قوت مدافعت میں اضافہ

وٹامن ای

اس کا استعمال جسم کو کینسر جیسی بیماری سے بھی لڑنے کی طاقت فراہم کرتا ہے ۔  اس کے علاوہ یہ دل کے دورے کے خطرے سے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔ اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کی شریانوں کو بھی طاقت فراہم کرتا ہے

بالوں کی نشونما

لمبے اور گھنے بالوں کے لیۓ اس کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ وقت سے پہلے بالوں کے سفید ہونے کے عمل کو روکتا ہے

یاد رہے  اس جیسے کسی بھی وٹامن سپلیمنٹ کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہیں کرنا چاہیۓ ۔ ڈاکٹر سے آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ایپ ڈاون لوڈ کریں یا 03111222398 پر رابطہ کریں

The following two tabs change content below.
Ambreen Sethi

Ambreen Sethi

Ambreen Sethi is a passionate writer with around four years of experience as a medical researcher. She is a mother of three and loves to read books in her spare time.

Leave a Comment