وٹامن کے کا انسانی صحت میں ایک اہم کردار ہوتا ہے۔ جو انسان قدرتی طور پہ غذاؤں کے ذریعے حاصل کرسکتا ہے۔ وٹامن کے ہڈیوں کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔
Table of Content
وٹامن کے کا ہڈیوں کے فریکچر سے متعلق ریسرچ۔۔۔
ایڈتھ کوون یونیورسٹی کے نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ انوویشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مشاہداتی مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ وٹامن کے کی زیادہ مقدار ہڈیوں کے فریکچر کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
ایک تحقیقی سروے میں لگ بھگ 1400 خواتین میں ہڈیوں کے فریکچر اور وٹامن کے ون کے درمیان تعلق کو دیکھایا گیا ہے۔ بڑی عمر میں ہڈیاں ٹوٹنے سے زندگی شدید متاثر ہوجاتی ہے۔ بالخصوص کولہے کی ہڈی ٹوٹنے سے معذوری، محتاجی اور خود زندگی بھی داؤ پر لگ جاتی ہے۔ اس لیے وٹامن کے کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہڈیوں کے فریکچر کے خطرے کو کم کرسکتا ہے۔
آسٹیوپوروسس کیسی حالت ہے؟
آسٹیوپوروسس ایک ایسی حالت ہے جہاں ہڈیوں کے ٹشو وقت کے ساتھ گھنا پن کم ہونے لگتا ہے۔ ہڈیوں کی کثافت میں کمی سے ہڈیوں کے ٹوٹنے کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے۔ کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ وٹامن کے آسٹیوپوروسس کے علاج یا روکنے میں مدد کر سکتا ہے۔
آسٹیوپوروسس کا خطرہ کس کو زیادہ ہوتا ہے؟
اگرچہ یہ بوڑھے مردوں اور عورتوں دونوں کو متاثر کر سکتا ہے، لیکن یہ پوسٹ مینوپاسل خواتین کے لیے صحت کے ایک بڑے مسئلے کے طور پر جانا جاتا ہے کیونکہ ہارمون ایسٹروجن میں کمی کے نتیجے میں ہڈیوں کی صحت متاثر ہوتی ہے۔
وٹامن کے کس طرح ہڈیوں کے فریکچر کو روکنے میں مفید ہوسکتا ہے؟
وٹامن کے ہڈیوں کے پروٹین کے ساتھ ملنےکی وجہ سے صحت مند ہڈیوں کے لیے بہت اہم ہے۔ کاربوکسیلیشن نامی ایک عمل کے ذریعے، وٹامن کے ان پروٹینوں کو تبدیل کرتا ہے تاکہ وہ ہڈیوں کے لیے ایک اہم معدنیات، کیلشیم سے مل کر اچھی طرح کام کرسکیں۔
وٹامن کے کی کمی کے نقصانات کیا ہیں؟
وٹامن کے کا شمار ان تین وٹامنز میں سے ہے جن کو اگر زیادہ دیر پکایا جائے تو یہ وٹامن ختم ہو جاتے ہیں۔ تاہم وٹامن کے کی کمی صحت کے لیے بہت نایاب ہوتی ہے، کیونکہ اس کی کمی کی وجہ سے خون جمنے میں مسائل پیدا ہونے کے باعث مختلف جگہوں سے خون نکلنے لگتا ہے، ہڈیاں کمزور ہو جاتی ہیں اور دل کے مسائل کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔
وٹامن کے قدرتی طور پہ کن سبزیوں میں پایا جاتا ہے؟
وٹامن کی دو اقسام ہیں؛
2 وٹامن کے 1 اور وٹامن کے
وٹامن کے 1 زیادہ تر پتوں والی سبزیوں میں پایا جاتا ہے جبکہ وٹامن کے 2 فرمنٹڈ اور جانوروں سے حاصل کردہ اشیاء میں بھی پایا جاتا ہے۔ ان دونوں میں ایک اور فرق یہ ہے کہ وٹامن کے 2 ہمارا جسم زیادہ جلدی ہضم کر لیتا ہے۔ لہذا ماہرین کے مطابق وٹامن کے کی خوراک مقدار میں زیادہ ہونی چاہیئے چونکہ یہ ہمیں ذیابیطس سے بھی بچانے میں مدد کرسکتا ہے۔ آئیے ہم ان غذاؤں کا تفصیلی ذکر کرتے ہیں جو ان وٹامنز سے مالامال ہیں۔
۔ 1سیب
سیب میں وٹامن کے کی بہت زیادہ مقدار نہیں پائی جاتی مگر اس کے بہت جلد ہضم ہونے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ جسے وٹامن کے کی فوری ضرورت پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس میں موجود فلیوینائیڈز اور اینٹی آکسیڈینٹس ہمیں کینسر، بلڈ پریشر، شوگر اور دیگر دل کے امراض سے بچاتے ہیں۔
۔ 2 سویابینز
۔ 1 سویا بینز پھلیوں کی وہ قسم ہے، جس میں وٹامن کے کافی مقدار میں پایا جاتا ہے۔
۔ 2 یہ زیادہ تر مشرقی ایشیا کی طرف مختلف شکلوں میں پایا جاتا ہے، جیسا کہ سویا بین والا دودھ، تیل اور چٹنی کی شکل میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔
۔ 3 سویا بین آئل کے ذریعے اسے ہم اپنی خوراک میں بآسانی استعمال کر سکتے ہیں۔
۔ 4 تقریبا 3 چمچ سویا بین آئل ہمیں ایک دن میں درکار وٹامن کے کی مقدار مہیا کرتا ہے۔
۔ 5 جبکہ اس کے مقابلے میں کینولا آئل کے 9 چمچ روزانہ وٹامن کے کی مقدار فراہم کرتا ہے۔
۔ 6 سویا بین آئل میں دل کے لئے فائدہ مند فیٹس اور اومیگا 3 ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں جو کہ دل کے مسائل سے نجات دلاتے ہیں۔
۔ 3 بلیو بیریز
یہ پھل بھی وٹامن کے سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں موجود کم کیلوریز اور بہت زیادہ نیوٹرینٹ وزن کم کرتے ہوئے لوگوں کے لیے بھی اسے ایک بہترین ذریعہ بنتے ہیں۔ بلیو بیریز میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس ہماری نیند اور توجہ کو بھی بہتر بناتے ہیں اور یہ اعضائے مخصوصہ کی افزائش کیلئے بھی بہت مفید ہے۔
۔ 4 خشک میوہ جات
خشک میوہ جات میں وٹامن کے، کے علاوہ پروٹین، فائبر، صحت مندانہ آئلز بھی پائے جاتے ہیں جو کہ انفلیمیشن، دل کے امراض اور معدے کے مسائل میں فائدہ مند ہوتے ہیں۔ مختلف خشک میوہ جات کا مرکب، کاجو اور چلغوزے وٹامن کے سے بے حد مالا مال ہوتے ہیں۔
۔ 5 ہرے پتوں والی سبزیاں
ہرے پتوں والی سبزیاں بالخصوص پالک اور کیل وٹامن کے سے بھرپور ہوتی ہیں۔ ان میں وٹامن کے، کے علاوہ دیگر وٹامنز بھی خاصی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ انہیں ہم لوگ سلاد سے لیکر سالن تک کسی بھی شکل میں استعمال کر سکتے ہیں۔
۔ 6 مچھلی
ماہرین کے مطابق ہفتے میں 2 بار مچھلی کے استعمال سے وٹامن بی، ڈی، کے اور کیلشیم اور فاسفیٹ کی صحت مند مقدار پوری ہو جاتی ہے۔ ان نیوٹرینٹ کی وجہ سے مچھلی بلڈ پریشر اور امراض دل میں بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔
۔ 7 ساورکراٹ
یہ بند گوبھی کی ایک خام شکل ہے جسے لیکٹیک ایسڈ کی مدد سے فرمینٹ کر کے تیار کیا جاتا ہے۔ اس سے اسکا ذائقہ اور شیلف لائف دونوں بڑھ جاتی ہیں۔ چونکہ یہ ایک سبزی ہے، مگر اس میں وٹامن کے 1 اور 2 دونوں کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ ہماری ہڈیوں اور مدافعتی نظام کو مضبوط بناتی ہے اور نظام ہضم میں بہتری پیدا کرتی ہے۔ یہ عام طور پر ہاٹ ڈاگز اور ساسیجز کے ساتھ استعمال کی جاتی ہے۔
وٹامن کے ہمارے جسم کو کئی طرح فائدہ پہنچاتا ہے اور اس کو ان قدرتی غذاؤں کے ذریعے استعمال کرکے ہڈیوں کو نقصان سے بچاسکتا ہے۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |