بالوں کا گرنا بہت عام مسئلہ ہے۔کوئی بھی فرد ایسا موجود نہیں ہے جو بالوں کے گرنے کی وجہ سے پریشان نہیں ہوگا۔ہم اپنی جلد کی حفاظت اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے ان وٹامنز کا استعمال کرتے ہیں۔ جو ہمارے لئے مفید ہوتے ہیں۔اسی طرح بالوں کی صحت کے لئے بھی کچھ ضروری وٹامنز ہوتے ہیں۔
بازار سے بہت سی مہنگی پروڈکٹس پر ہم پیسے خرچ کرتے ہیں،لیکن اس بات ہر غور نہیں کرتے کہ ہمارے بالوں کے لئے کونسے وٹامنز ضروری ہیں جو ہمیں بالوں کے گرنے سے بچاتے ہیں۔اور بالوں کی صحت اور نشوونما کو بہتر بناتے ہیں۔وہ کونسے وٹامنز ہیں جو بالوں کو گرنے سے روکتے ہیں یہ جاننے کے لئے بلاگ لازمی پڑھئیں۔
Table of Content
بالوں کے لئے ضروری وٹامنز-
ہمارے بالوں کی صحت ہمارے لئے بہت معنے رکھتی ہے،اور ان کی صحت کیسے برقرار رکھی جائے اس کے لئے یہ وٹامنز کھائیں۔
بائیوٹین-
وٹامن بی 7 یعنی بائیوٹین ہمارے جسم کے اندر کے خلیوں کے لئے بہت اہم ہے۔اس کی کمی کی وجہ سے ہمارے بال جھڑتے ہیں،ناخن ٹوٹتے ہیں اس کے علاوہ جلد پر خارش کا انفیکشن بھی اس وٹامن کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔اس کی سطح اس صورت میں کم ہوسکتی ہے جب آپ حاملہ ہیں یا دودھ پلاتی ہیں ۔اس کے علاوہ اینٹی بائیوٹکس کا زیادہ استعمال بھی اس کی سطح میں کمی لاتا ہے۔
کھانے کی چیزوں سے بھی بائیوٹین حاصل کیاجاتا ہے جیسے اناج،انڈے کی زردی اور گوشت وغیرہ۔
آئرن-
سرخ خون کے خلیوں میں آکسیجن لے جانے میں آئرن کی ضرورت ہوتی ہے۔اس کی کمی کی وجہ سے خون کی کمی ہوسکتی ہے جس کی صورت میں تھکاوٹ اور بال گر سکتے ہیں۔اس کی کمی کی وجہ سے جلد کی رنگت پیلی ہوجاتی ہے۔اس وٹامن کی کمی کی وجہ سے بالوں کے گرنے کا مسئلہ پیش آتا ہے۔
ان خواتین میں اس وٹامن کی کمی ہوسکتی ہے جس کو زیادہ دن تک ماہواری آتی ہے۔آپ سبز پتوںوالی سبزیوں سے آئرن حاصل کرسکتے ہیں۔اس کے علاوہ بکرے کے گوشت کی مدد سے خون کی کمی دور ہوتی ہے۔
وٹامن سی-
یہ ہمارے جسم کے لئے بہت ضروری وٹامن ہے۔اس کی مدد سے ہم کیلشیم کو جذب کرتے ہیں۔یہ نہ صرف بالوں کا گرنا روکتا ہے بللکہ ہماری جلد کے لئے بھی ضروری وٹامن ہے۔ہم کھٹے پھلوںسے اس وٹامن کو حاصل کرسکتے ہیں۔جیسے کینو،لیموں اور اسٹرابری وغیرہ۔ہمیں اپنی مجموعی صحت اور بالوں کی صحت کے لئے اس وٹامن کا استعمال یقینی بنانا چاہیے۔
زنک-
یہ وٹامن ہمارے جسم کے دیگر خلیوں اور بالوں میں پروٹین بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ہمارا جسم اسے نہیں بنا سکتا ہم سیپلیمنٹس کی مدد سے اسے حاصل کرتے ہیں۔زنک کی کم سطح کی وجہ سے بالوں کا گرنا،زخم کا ٹھیک نہ ہونا شامل ہے۔اگر آپ حاملہ ہیں یا دودھ پلاتی ہیں تو آپ کو زنک کی کمی ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ اگرآپ کو کوئی گردوں کی بیماری ہے یا شدید اسہال ہے تو اس وٹامن کی کمی ہوسکتی ہے۔ہم قدرتی چیزوں کی مدد سے زنک حاصل کرسکتے ہیں۔جیسے گری دار میوے اور گوشت وغیرہ۔ہیر فال سے بچانے کے لئے اس کا استعمال ضروری ہے۔
وٹامن ڈی-
یہ وٹامن نہ صرف ہماری ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے بلکہ ہمارے ہیرز کے لئے بھی ضروری وٹامن ہے۔اس وٹامن کی کمی بہت سے مسائل کو دعوت دیتی ہے۔ہمیں اپنے جسم اور مجموعی صحت کے لئے اس وٹامن کی کمی کو پورا کرنا چاہیے تاکہ ہمسنگین صورتحال سے بچ سکیں۔ہم اس کو سورج کی روشنی کی مدد سے حاصل کرسکتے ہیں۔
ان وٹامنز کی کمی کو پورا کرکے ہم بہترین صحت حاصل کرسکتے ہیں۔لیکن اگر آپ کے بال تیزی کےساتھ جھڑ رہے ہیں تو اس کے لئےآپ کو جلد کے اچھے ڈاکٹر سے ملنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ آپ کوصحیح وجوہات بتا سکے ۔آپ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹر کی اپائنمنٹ حاصل کرسکتے ہیں اس کے علاوہ اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن حاصل کرسکتے ہیں۔