تہواروں اور سردیوں کے موسم میں جب آپ کی صحت کو برقرار رکھنے اور وزن کو کم کرنے کی بات آتی ہے تو کوئی بھی چیز بہترین خشک میوہ جات کا مقابلہ نہیں کرسکتی ہے۔
موسم سرما صحت مند اور مزیدار خشک میوہ جات کو کھانے کا بہترین وقت ہے۔ ویسے تو ہر موسم میں ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق اعتدال میں رہ کر کھاسکتے ہیں، کیونکہ یہ ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتے ہیں، جو آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے اور آپ کی قوت مدافعت کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔
خشک میوہ جات ایک صحت مند اور لذیذ ناشتے کا آپشن ہیں جو کہ صحت کے بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے۔ یہ وٹامنز، منرلز، اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ سردیوں کے موسم میں اچھی صحت برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہوتے ہیں۔ وزن کم کرنے کے لیے اگر آپ کوئی ڈائیٹ پلان بنانے کا سوچ رہے ہیں تو مرہم کی سائٹ پہ تجربہ کار ڈاکٹر سے باآسانی رابطہ کریں یا 03111222398 پہ کال کے ذریعے رجوع کریں۔
اس بلاگ میں، ہم غذائیت سے بھرپور خشک میوہ جات کے بارے میں بات کریں گے جنہیں آپ کو صحت مند اور توانا رہنے کے لیے اپنی سردیوں کی خوراک میں شامل کرنا چاہیے۔
سردیوں میں وٹامنز کی کمی پوری کرنے والے میوے
خشک میوہ جات کا انتخاب کرتے وقت، یہ ضروری ہے کہ وہ آپ کی صحت کے لیے بہت فائدے مند ہوں۔ ان غذائیت سے بھرپور خشک میوہ جات کے بارے میں درج ذیل ہے، جو آپ کو اس موسم سرما میں اپنی خوراک میں شامل کرنے چاہئیں۔
بادام کا استعمال
بادام کا شمار ایسے خشک میوہ جات میں ہوتا ہے جس کو سال کے بارہ مہینے کھایا جا سکتا ہے۔ سردی میں یہ اگر جسم کو گرمی فراہم کرتا ہے تو گرمی کے موسم میں یہ جسم کو ٹھنڈک فراہم کرنےکا باعث ہوتا ہے۔
ویسے تو بادام کو بغیر بھگوۓ کھانا بھی صحت کے لیۓ بہت مفید ہوتا ہے مگر اکثر افراد بادام کو رات بھر بھگو کر رکھتے ہیں اور صبح نہار منہ اس کا استعمال کرتے ہیں۔ ماہرین کے نزدیک بادام کو بھگو کر کھانا اس کی افادیت کو کئی گنا بڑھانے کا فائدہ ہو سکتا ہے۔
بادام میں وٹامن ای، غذائی فائبر، میگنیشیم، کاپر، زنک، آئرن، پوٹاشیم اور کیلشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے یہی سبب ہے کہ بے وقت کی بھوک کو مٹانے کے لیۓ بادام کسی بھی دوسرے اسنیکس کے مقابلے میں زيادہ مفید ہوتا ہے۔ مٹھی بھر بادام جسم کو 161کیلوری توانائی فراہم کرتا ہے جس میں 5۔2 گرام قابل ہضم کاربوہائيڈریٹ بھی موجود ہوتے ہیں۔
کاجو کا استعمال
کاجو غذائیت سے بھرپور اور صحت مند چکنائی، پروٹین، ضروری وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں جب اعتدال میں کھایا جائے تو یہ آپ کی خوراک میں صحت مند اضافہ ہو سکتا ہے۔
کاجو ایک ایسا خشک میوہ ہے جس میں قدرتی طور پر معدنیات، وٹامنز، غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں جو ہماری صحت کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں خاص طور پر وزن میں کمی اور دل کی اچھی صحت کے لیے کاجو بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔
اخروٹ کا استعمال
اخروٹ ایک انتہائی غذائیت سے بھرپور قسم کا میوہ ہے۔ اخروٹ اینٹی آکسیڈنٹس، صحت مند فیٹی ایسڈ، اور بہت سے غذائی اجزاء سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔ دن میں چند اخروٹ کا استعمال آپ کے دماغ کو اچھی طرح کام کرنے، آپ کے دل کی صحت کو بڑھانے اور صحت مند جلد رکھنے کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔
اگر آپ کو گری دار میوے سے الرجی نہ ہو، اخروٹ کم کولیسٹرول والی غذا ہے۔ اخروٹ کے صحت کے بہت سے فوائد ہیں ان میں آئرن، سیلینیم، وٹامن ای اور کچھ بی گروپ وٹامنز بھی موجود ہوتے ہیں۔
کھجور کا استعمال
کھجوریں آپ کی غذا میں ایک بہترین اضافہ ہیں کیونکہ وہ بہت زیادہ صحت کے فوائد کی حامل ہوتی ہیں لیکن کسی بھی کھانے کی طرح، کھجور کو مناسب مقدار میں کھانا چاہیئے اور مختلف غذاؤں کے ساتھ کھانا چاہیئے اگر آپ دراز عمر اور صحت مند زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور تمام ضروری غذائی اجزاء حاصل کرنا چاہتے ہیں تو دن میں تین کھجوریں کھانا صحت کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے۔
پستہ کا استعمال
پستہ جو کہ ایک خشک اور صحت بخش میوہ ہے, اس کا استعمال سردیوں میں زیادہ تر کیا جاتا ہے۔ گری دار میوے اور پستہ نہ صرف کھانے میں لذیذ اور مزے دار ہوتے ہیں, بلکہ یہ صحت سے متعلق بہت سے اہم فوائد رکھتے ہیں۔یہ پروٹین ،اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر کا اچھا ذریعہ بھی ہوتے ہیں۔ ان میں ضروری غذائی اجزاء شامل ہوتے ہیں جو وزن کم کرنے میں مدد گار ہوتے ہیں۔
انجیر کا استعمال
انجیر خشک میوہ جات میں شامل ایک اہم غذا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ خشک میوہ جات توانائی سے بھرپور ہوتے ہیں۔ جو ہمیں صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ انجیر بھی سب سے زیادہ استعمال ہونے والا خشک میوہ ہے۔ یہ وٹامنز اور منزلز سے بھرپور سپر فوڈ ہے۔