اکثر لوگوں کے لیے ورزش کے بغیر وزن کم کرنا کافی جان جوکھوں کا کام ہوسکتا ہے، لیکن اگر تھوڑی سی توجہ دی جائے تو اس مسئلے کا حل بھی موجود ہے۔ ہم سب نے سنا ہوگا کہ موٹاپا حسن کا دشمن ہوتا ہے اور یہ بات بہت حد تک درست بھی ہے۔کیونکہ انسان جتنا بھی حسین ہو پر سمارٹ نہ ہو تو موٹاپا اس کی خوبصورتی میں ایک ایسی مثال ہے، جیسے چاند میں گرہن لگا ہو۔ تاہم اچھی بات یہ ہے کہ چند عام چیزوں کا خیال کرکے ہم اپنے اضافی وزن کو بغیر ورزش کے کم کرسکتے ہیں۔
Table of Content
اپنی غذا کے بارے میں باخبر رہیں۔
ایک تحقیق کے مطابق، ورزش کے بغیر وزن میں کمی آپ کی کھانے کی مقدار جو آپ کس ٹائم پہ لے رہے ہیں، اس پر منحصر ہوتا ہے۔ جسمانی وزن میں اضافہ عمر بڑھنے کے ساتھ ہی ضروری نہیں ہوتا ہے۔ مگر دنیا بھر میں کروڑوں افراد درمیانی عمر میں پہنچ کر موٹاپے یا توند نکلنے کا شکار ہوجاتے ہیں۔
اس کی بڑی وجہ موجودہ غذائی عادات بھی ہیں۔ جس میں چکنائی، میٹھے اور فاسٹ فوڈ کا بہت زیادہ استعمال ہونے لگا ہے, جبکہ دوپہر اور رات کے کھانے کے درمیان بھی منہ چلانے کی عادت ہوتی ہے۔ جس کے نتیجے میں بلڈ شوگر لیول بڑھتا ہے اور انسولین کا اخراج بھی بڑھ جاتا ہے۔
ورزش کے بغیر وزن کم کرنے کے غذائی ماہرین کا مشورہ۔
اگر آپ ورزش کے بغیر اپنا وزن کم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تو آپ کو دن میں کھانے پینے کی ہر چیز پر دھیان دینا ہوگا۔ کھانے سے پہلے دیکھیں کہ اس میں غذائی اجزا اور کیلوریز کی کتنی مقدار ہے۔
مگر یہ ذہن میں رہے کہ کوئی بھی ڈائیٹ پلان تمام موٹاپے کے شکار افراد کے لیے نہیں ہوتا ہے۔ کیونکہ ہر شخص کا وزن ایک جیسا نہیں ہوتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو ڈاکٹر کی رہنمائی میں بی ایم آئی کیلکولیٹر کے ذریعے اپنے وزن کا حساب لگا کر اپنی روٹین میں ان غذاؤں کو شامل کرنا ہے، جس میں غذائی ماہرین کی حمایت شامل ہو۔
۔1 پروٹین کا استعمال۔
تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوا ہے کہ پروٹین پیٹ بھرنے کے احساس کو برقرار رکھنے کے لیے سب سے موثر غذاؤں میں سے ہے، جس سے زیادہ کھانے کی خواہش پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔ زیادہ پروٹین والی غذاﺅں کا استعمال کم مقدار میں پیٹ بھر دیتا ہے، جس سے بے وقت کھانے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ پروٹین سے بھرپور غذاﺅں میں گوشت، مچھلی، انڈے، گریاں، دالیں اور دودھ یا اس سے بنی مصنوعات شامل ہیں۔
۔ 2 نیند کی صحت بخش روٹین۔
نیند صحت کے بہت سے پہلوﺅں جیسے جسم سے چربی کم کرنے کے لیے بہت اہم ہے، ایک تحقیق کے مطابق بالغ افراد کو ہر رات 7 سے 9 گھنٹے سونا عادت بنانی چاہیے، مگر بیشتر افراد 7 گھنٹے سے کم نیند لینے کے عادی ہوجاتے ہیں اور تحقیقی رپورٹس میں بتایا کہ نیند کا کم دورانیہ جسمانی وزن میں اضافے کا باعث بنتا ہے، خصوصاً نوجوانوں میں یہ حالت عام ہوتی جارہی ہے۔۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ صرف 5 دن کی ناقص نیند بھی نوجوانوں میں زیادہ کھانے کی عادت کا باعث بن سکتا ہے، اس کے نتیجے میں جسمانی وزن بڑھتا جاتا ہے۔
۔ 3 ذہنی تناﺅ میں کمی لانا۔
ذہنی تناﺅ جسم کو نقصان پہنچاکر بہت سے امراض کا خطرہ بڑھا دیتا ہے، شدید تناﺅ جسمانی وزن میں اضافے اور موٹاپے کا باعث بن سکتا ہے، ذہنی تناﺅ میں کمی لانا بھی ورزش کے بغیر چربی کم کرنے کے لیے ایک کارآمد ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے، اس مقصد کے لیے تناﺅ کی علامات سے آگاہی، دوستوں اور خاندان کے ساتھ اچھے تعلقات، پرسکون سرگرمیاں جیسے چہل قدمی، مطالعہ کرنا یا کسی ڈاکٹر سے رجوع کرنا وغیرہ مددگار ثابت ہوگا۔
۔ 4 چینی اور کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کو کم کریں۔
کاربوہائیڈریٹ انتہائی پروسیس شدہ کھانوں میں ہوتا ہے جس میں ریشہ اور غذائی اجزا کی کمی ہوتی ہے۔ ان میں سفید چاول، روٹی اور پاستا شامل ہیں۔ ان سے پرہیز کریں۔
پروسیس شدہ اور چینی والے کھانوں کی جگہ صحت بخش کھانوں کی ہدایت کی جاتی ہے جو درج ذیل ہیں: سفید چاول کی جگہ پھل، گری دار میوے اور بیج۔ چینی یانمکین اشیاء کی جگہ جڑی بوٹیوں کی چائے اور پانی استعمال کریں۔
ورزش کے بغیر وزن کم کرنے کے لیے کھانا کھانے کے طریقے۔
ورزش کے بغیر وزن کم کرنے کے لیے کھانا کھانے کے ان 4 طریقوں کو اپنائیں تاکہ آپ کا جسم اس کا عادی ہوجائے اور وزن کھٹانے میں آسانی ہو۔
۔1 اس بات پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے کہ ہم کیا کھا رہے ہیں، اس سے لطف اندوز ہوں۔
۔ 2 ٹی وی، لیپ ٹاپ، یا فون کو کھانے کے دوران دور رکھیں۔
۔ 3 آہستہ کھائیں اور کھانا چبانے اور کھانے کے لیے وقت لگائیں۔
۔ 4 غذائی اجزا سے بھرے کھانوں کا انتخاب گھنٹوں بھوک کو ختم کردے گا اور آپ کو پیٹ بھرنے کا احساس دلائے گا۔
ورزش کے بغیر تیزی سے وزن کم کرنے کے فوری نسخے۔
ورزش کے بغیر تیزی سے وزن کم کرنے کے لیے فوری اور آسان نسخے ضرور آزمائیں۔
۔ 1 کا ناشتہ زیادہ پروٹین والی غذاؤں کا کریں تاکہ دن بھر زیادہ بھوک نہیں لگے گی اور وزن کم ہو سکے گا۔
۔ 2 پھلوں کے جوس کی زیادتی اور دیگر مصنوعی شکر والے مشروبات سے سختی سے پرہیز کریں یہ وزن بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں۔
۔ 3 ایسی غذائیں کھائیں جو وزن کم کرنے میں مدد کریں اور ایسی غذاوں سے پرہیز کریں جو وزن بہت زیادہ تیزی سے گھٹائیں اور پریشانی کا باعث بنے۔
۔ 4 اسپغول کی بھوسی کا استعمال کریں اس میں موجود فائبر پیٹ کو صاف کرتا ہے اور وزن گھٹاتا ہے۔
۔ 5 کافی یا چاۓ باقاعدگی سے پیئيں کیوں کہ یہ جسم کے میٹا بولزم کے عمل کو تیز کرتا ہے۔
۔ 6 جنک فوڈ کا استعمال نہ کریں اس کی جگہ متوازن غذا کے استعمال کی عادت اپنائيں۔
۔ 7 آہستہ آہستہ کھانا کھایا کریں۔
۔ 8 اپنی نیند کا خیال رکھیں اور بھر پور نیند لیا کریں۔
یاد رکھیں کہ ہر انسان کے جسم کی بناوٹ مختلف ہوتی ہے اس وجہ سے یہ ممکن ہے کہ ہر فرد اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی ڈائیٹ پلان پر عمل کرنے سے قبل کسی ماہر غذائیت سے مشورہ ضرور کر لیں۔
مرہم کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں پہ کلک کریں۔
Android | IOS |
---|---|
![]() | ![]() |