وزن بڑھانے کی ضرورت ان لوگوں کو پڑتی ہے جن کا وزن نارمل رینج سے کم ہوتا ہے۔ اگر چہ دنیا میں زیادہ تر افراد موٹاپے کا شکار ہیں اور وزن کم کرنے کے لیے جتن کرتے ہوئے نظر آتے ہیں لیکن دنیا میں ایسے لوگوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔ جن کا وزن کسی بھی صورت میں نہیں بڑھتا ہے اور وہ اپنے دبلے پتلے جسم کو کسی بھی طرح خوبصورت بنانا چاہتے ہیں۔ تاکہ ان کا پہنا ہوا کپڑا ان پر سج سکے اور ان کے کمزور وجود کو لوگ نظر انداز نہ کر کے گزر جائيں ۔بلکہ وہ اتنا وزن بڑھا لیں کہ لوگ ان کو قابل غور سمجھنے لگیں۔
۔ 1کم وزن سے کیا مراد ہے؟
کم وزن سے مراد یہ ہےکہ اگر کسی انسان کے جسم کا وزن اور اس کی قد کے درمیان شرح 5۔18 سے کم ہو۔ تو ایسے افراد کو کمزور اور پتلا تصور کیا جاۓ گا یعنی ان کا وزن نارمل رینج سے کم ہے۔
۔ 2 وزن کے کم ہونے کے صحت پر اثرات
جس طرح موٹاپا انسان کی صحت کے لیۓ کئی حوالوں سے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ اسی طرح وزن کا کم ہونا بھی ایک خطرناک بات ہے۔ اور اس سے مردوں میں 140 فی صد اور خواتین میں 100 فی صد بہت سے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کم وزن والے افراد کی قوت مدافعت بھی کمزور ہوتی ہے۔ اور وہ جلد بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔
۔ 3 وزن کم ہونے کی وجوہات
بہت پتلا ہونا یا کمزور ہونا درحقیقت جسم کی کسی نہ کسی خرابی کا سبب ہو سکتی ہے۔ جس میں تھائيرائیڈ کی خرابی، سیلئیک کی بیماری (گلوٹن کا ہضم نہ کرنا )، ذیابیطس ، کینسر یا مختلف قسم کے انفیکشن شامل ہو سکتے ہیں۔
۔ 4 قدرتی طریقے سے وزن میں اضافے کا طریقہ
اگر آپ کا وزن کم ہے اور آپ اس میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں۔ تو اس کے لیۓ سوڈا والے مشروبات اور بیکری کی چیزوں کو استعمال کر کے آسانی سے وزن بڑھایا جا سکتا ہے۔ لیکن اس کے نتیجے میں صحت برباد ہو جائے گی۔ اس وجہ سے آج ہم آپ کو ایسے طریقے بتائیں گے جن کے استعمال سے نہ صرف وزن بڑھایا جا سکتا ہے۔ بلکہ اپنی صحت کو بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
۔ 1 صحت بخش کیلوری والی خوراک کا استعمال
اگر آپ وزن میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو اپنی خوراک میں کیلوریز کا اضافہ بہت ضروری ہے۔ اس کے لیۓ ایسی خوراک کا انتخاب کریں جس میں زیادہ کیلوریز موجود ہوں ۔ان میں دودھ، انڈے، مکھن اور پنیر وغیرہ شامل کریں۔ جن کو استعمال کر کے زیادہ کیلوریز حاصل کی جا سکتی ہے۔
۔ 2 زیادہ پروٹین والی غذا کا استعمال
وزن کے اضافے کے لیۓ پروٹین سب سے زیادہ اہم کردار ادا کرتی ہے۔ پروٹین جسم کے اندر مسلز بنانے میں مدد دیتی ہے اور اگر پروٹین نہ ہو تو زیادہ کیلوریز جسم میں چکنائی کی صورت میں جمع ہوتی رہتی ہے۔ جو کہ خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ پروٹین کے لیۓ ہر قسم کے گوشت کا استعمال ، انڈے اور دودھ سے بنی اشیاء کا استعمال بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
۔ 3 مشروبات اور ملک شیک کا استعمال
اگر آپ اپنا وزن بڑھانا چاہتے ہیں تو آپ مختلف پھلوں کے شیک اور تازہ پھلوں کے مشروبات کا استعمال کرنا چاہیے ان میں غذائی اجزاء کےساتھ ساتھ زیادہ کیلوری بھی ہوتی ہے اس لئے مشروبات کا استعمال ضرور کریں۔
۔ 4 دن میں تین بار پیٹ بھر کر کھائیں
وزن کے اضافے کے لیۓ کاربوہائيڈ ریٹ اور چکنائی کا زیادہ استعمال بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ مگر صرف ان دونوں کا استعمال وزن تو بڑھا دے گا مگر صحت کو خراب کر دے گا۔ اس وجہ سے پروٹین اور زیادہ کیلوریز والی غذا کے ساتھ چکنائی اور نشاستے دار اشیاء کا استعمال مفید ہوتا ہے۔ اور ان تمام اشیاء کو دن میں کم از کم تین بار پیٹ بھر کر کھانا چاہیۓ۔
۔ 5 ورزش کریں
اگرآپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں یا زیادہ کرنا چاہتے ہیں تو ورزش بہترین صحت مند حل ہے، ورزش کرنے سے آپ کو صحت اور تندرستی مل سکتی ہے۔ ورزش سے آپ کو متوازن وزن بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔
۔ 6 اپنے کھانے میں مزید کیلوریز شامل کریں
اپنی بھوک بڑھانے اور یہ یقینی بنانے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ آپ دن میں کافی کھا رہے ہیں اپنے کھانے میں زیادہ کیلوریز شامل کرنا بہت ضروری ہے۔ اپنے کھانے کو کیلوری والے اجزاء جیسے مکھن، نٹ بٹر، زیتون کا تیل یا چکنائی والا دودھ شامل کریں۔مثال کے طور پر۔۔۔
۔ 1 اس میں45 کیلوریز شامل کریں: انڈوں کو مکھن کے ساتھ پکائیں۔
۔ 2 اس میں 80 کیلوریز شامل کریں: دلیا کو پانی کی بجائے پورے دودھ میں پکائیں۔
۔ 3 اس میں80 کیلوریز شامل کریں: سلاد میں زیتون کا تیل اور ایواکاڈو شامل کریں۔
۔ 4 اس میں100 کیلوریز شامل کریں: ناشتے کے لیے سیب کے ٹکڑوں پر کچھ مونگ پھلی کا مکھن لگائیں۔
اس طرح کے سادہ اضافے آپ کے کھانوں میں زیادہ صحت مند کیلوریز کا اضافہ کر سکتے ہیں اور آپ کی کل کیلوری کی مقدار کو بڑھا سکتے ہیں۔
۔ 7 وزن بڑھانے والی اہم غذائیں
کچھ ایسی غذائیں جو وزن میں اضافہ صحت کے ساتھ کر سکتی ہیں کچھ اس طرح سے ہیں۔
۔ 1 خشک میوہ جات کا استعمال
۔ 2 دودھ دہی اور اس سے بنی اشیاء کا استعمال
۔ 3 زیتون کے تیل میں پکے کھانے کا استعمال
۔ 4 گندم کا استعمال
۔ 5 گوشت اور آلو کا استعمال
یہ تمام اشیا ایسی ہیں جن کے استعمال سے صحت کے ساتھ وزن بڑھانے میں بہت مدد مل سکتی ہے۔
صحت اور تندرستی کو برقرار رکھنے کے لیے ڈائیٹیشن کا مشورہ کمزور افراد کے صحت مند وزن میں اضافے کے لیے خوراک اور ورزش کے منصوبے کو تیار کرنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔ اسی طرح، غذائی ماہر کیلوری کی مقدار بڑھانے کے لیے غذاؤں کے بہترین ڈائیٹ پلان فراہم کرے گا کہ کیسے کوئی شخص محفوظ طریقے وزن بڑھا سکتا ہے۔