کیا آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ وزن میں کمی کے لیے روٹین میں کونسی چائے پینی چاہیئے؟ اگر آپ کا وزن بڑھ گیا ہے اور آپ اسے آسانی سے کم کرنا چاہتے ہیں تو ایک حل موجود ہے وہ چائے ہے۔ اور اگر آپ کو سبز چائے یا بلیک ٹی میں سے بہتر کون سی ہے ان کے درمیان فیصلہ کرنا مشکل ہورہا ہے، تو ہم آپ کو ان صحت بخش اور مزیدار مشروبات میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے میں مدد کرسکتے ہیں جو وزن کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
اہم بات
زیادہ اہم بات یہ ہے کہ چائے میں مختلف اینٹی آکسیڈنٹس بھی ہوتے ہیں جو وزن کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔ آپ کس قسم کی چائے پی سکتے ہیں اور اپ کی صحت کے لیے کون سی چائے مفید ہے اس کا صحیح مشورے کے لیے آپ مرہم کی سائٹ پہ آن لائن مستند ڈاکٹر سے مشورہ حاصل کرسکتے ہیں۔ کیونکہ یہ مشروب آپ کے میٹابولزم میں اضافہ کرکے آنتوں کی صحت میں بہتری جیسے فوائد فراہم کرے گا۔
بلیک ٹی اور سبز چائے دونوں وزن میں کمی کے لیے مؤثر ہوتی ہیں۔ فرق صرف ان کے کام کرنے کے انداز کا ہے۔کون سی چائے بہتر اور زیادہ کارآمد ہے، اسے کیسے تیار کیا جائے، اور ان چائے کو کتنا پینا ہے، اس بلاگ میں جانیں۔
ماہرین کے مطابق۔۔۔۔
سنٹر فار ہیومن نیوٹریشن (یو سی ایل اے) کی پروفیسر سوزان ہیننگ نے کہا کہ سبز چائے کے پولی فینول زیادہ مؤثر ہوتے ہیں اور بلیک ٹی کے پولی فینول سے زیادہ صحت کے فوائد موجود ہوتے ہیں کیونکہ سبز چائے کے کیمیکل خون اور ٹشوز میں جذب ہو جاتے ہیں۔ سبز چائے کے مقابلے بلیک ٹی میں کیفین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔
وزن کم کرنے میں مدد کے لیے چائے پینا کیسا ہے؟
ایک نہایت ہی آسان ترین طریقہ جس میں آپ چائے پی کر وزن کم کرسکتے ہیں کیونکہ یہ کم کیلوریز والا مشروب ہے۔ روزانہ مصنوعی اشیاء سے تیار کردہ مشروبات سے بہتر سادہ، تازہ پکی ہوئی چائے ہے۔ جس کے ذریعے آپ بڑی تعداد میں کیلوریز کو کم کر سکتے ہیں۔
دوسرے مشروبات جو کریم، چینی اور دیگر ذائقوں سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں ان میں 520 کیلوریز ہو سکتی ہیں اس کے مقابلے میں، سادہ پکی ہوئی گرم اور آئسڈ ٹی میں صفر کیلوریز ہوتی ہیں۔
ہائیڈریٹ رہ سکتے ہیں
چائے پینے سے آپ کو ہائیڈریٹ رہنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ اگر آپ اس میں چینی، دودھ، یا کریم شامل نہیں کرتے ہیں تو یہ کیلوریز کو بڑھنے نہیں دے گا اور آپ صرف چائے سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں، کیونکہ آپ اس کے ذریعے پانی بھی پی رہے ہوتے ہیں اور اس میں تمام قدرتی ذائقے اور خوشبو بھی شامل ہوتے ہیں۔
وزن میں کمی کے لیے بلیک ٹی بمقابلہ سبز چائے
سبز چائے کے پتے 100 فیصد آکسیڈیشن کے عمل سے نہیں گزرتے ہیں اور اس عمل سے چائے کو اپنے اہم غذائی اجزاء کو برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ سبز چائے میں زیادہ پولی فینول موجود ہوتے ہیں اور آکسیڈیشن کی کمی اسے ایپیگالوکیٹچن گیلیٹ ای جی سی جی سے بھرپور بناتی ہے، جو ایک اہم اینٹی آکسیڈینٹ ہوتا ہے۔
جبکہ بلیک ٹی کے ابالنے کا عمل اینٹی آکسیڈینٹس کی سطح کو کم کرتا ہے خاص طور پر کیٹیچنز جو کہ وزن میں کمی میں مدد کرتے ہیں۔ اس طرح بلیک ٹی میں کیفین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو وزن کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔
سبز چائے آپ کو وزن کم کرنے میں کس طرح مدد کر سکتی ہے؟
کیفین اور ای جی سی جی ( اینٹی آکسیڈنٹ ) میٹابولزم پر طاقتور اثر کرسکتے ہیں۔ بہت سے مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ایک کپ سبز چائے پینے سے آپ کے خون میں اینٹی آکسیڈینٹ کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ سبز چائے طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھری ہوتی ہے جسے کیٹیچنز کہتے ہیں اور ان میں سب سے اہم ای جی سی جی ہے، ایک ایسا مادہ جو میٹابولزم کو بڑھا سکتا ہے۔
بلیک ٹی آپ کو وزن کم کرنے میں کس طرح مدد کر سکتی ہے؟
بلیک ٹی کم کیلوری والا مشروب ہے۔ بلیک ٹی کے فی کپ میں صرف 2 کیلوریز ہوتی ہیں۔ اگر بلیک ٹی کے ایک کپ میں 2 سے زیادہ کیلوریز ہوں گی تو اس کا مطلب ہے کہ اس میں چینی اور دودھ جیسی دیگر اشیاء موجود ہیں جن سے وزن میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ لہٰذا وزن کم کرنے کے لیے بلیک ٹی کا استعمال کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اسے چینی، دودھ یا شہد ڈالے بغیر سادہ ہی پیئیں۔
دونوں قسم کی چائے اپنے الگ الگ طریقوں سے فائدہ مند ہیں۔ لیکن ان کو پینے میں اعتدال رکھیں۔ کسی بھی چیز کا بہت زیادہ استعمال ہمیشہ نقصان دہ ہوتا ہے۔