Table of Content
وزن کم کرنے کے لئے آپ کو بس ایک منٹ ہی کافی ہوگا اب۔ ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے موجود ہونگے جو یہ سوچتے ہونگے وزن کم کرنے کے لئے ایک ڈائیٹ پلان کو بنانا ہوگا اور اس پر کام کرنا ہوگا لیکن کی آپ جانتے ہیں آپ ک ایک منٹ بھی آپ کی مدد کرسکتا ہے۔
اگر آپ کا پختہ ارادہ ہے کہ آپ اپنا وزن کم کرنے کے لئے کوشاں ہیں تو آپ رومزہ کے چھوٹے چھوٹے کاموں کی وجہ سے بھی پتلے ہوسکتے ہیں۔ ہمیں وزن کو کم کرنے کے لئے اب زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے اب صرف آپ کا ایک منٹ ہی اس کے لئے کافی ہوگا۔
ہم کیسے ایک منٹ کی مدد سے اپنا وزن کم کر سکتے ہیں یہ جانتے ہیں؛
وزن کم کرنے کے آسان طریقے
اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ اپنا ایک منٹ دے کر کیسے وزن کم کرسکتے ہیں تو اس کے لئے آپ میرے ساتھ اس بلاگ پر رہیں؛
کام کے دوران چلنا
ہماری روزمرہ کی زندگی میں بہت سے کام ایسے ہونگے جن کو ہم چل کر بھی کر سکتے ہیں جیسے فون پر بات کرنا، پڑھائی کرنا ہم اگر بیٹھ کر فون پر بات کرتے ہیں تو اس کی وجہ سے ہمارے پیٹ پر چربی جمع ہو سکتی ہے اس کے ساتھ اگر ہم کچھ یاد کرتے ہیں کتاب سے تو چل کر کر سکتے یں۔
بہت سے طالبات ایسے ہوتے ہیں جو اپنے نوٹس کو چلتے وقت تیار کرتے ہیں آپ بھی ایسا کرسکتا ہیں۔ آپ اگر کوئی کام کرتے ہیں جو چل کر کر سکتے ہیں تو کوشش کریں آپ چل کر کریں اس کی مدد سے آپ کا وزن بھی کم ہوگا اور واک بھی ہوگی۔
سبز چائے کا استعمال
بہت سے لوگ ہم میں سے ایسے بھی ہونگے جو چائے کا بہت استعمال کرتے ہیں چائے میں کیفین ہوتی ہے اور اس کے بارے کہا جاتا ہے کہ یہ فیٹی ایسڈ خارج کرتی ہے۔ اس کی مدد سے چربی آسانی سے کم ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ ہم سبز چائے کے استعمال کی وجہ وزن کم کرسکتے ہیں۔
وہ افراد جو بلڈ پریشر کے مریض ہیں ان کو زیادہ کیفین کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ کسی مسئلے کی صورت میں آپ کو طبی ماہرین سے ملنا چاہیے۔
پھلوں کا جوس
پھل ہو یا سبزیاں یہ کیلوریز میں کم ہوتی ہیں جو وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔ اگر آپ وزن کم کرنے کے لئے محنت کررہے ہیں تو آپ ایک منٹ میں پھلوں کا جوس تیار کر سکتے ہیں۔ اس لئے آپ کولڈ ڈرنک کا استعمال ترک کریں اور آپ تازہ پھلوں کا جوس تیار کریں۔
پھلوں کا رس پینے سے آپ 85فیصد کیلوریز کم کر سکتے ہیں اس لئے آپ اگر روزانہ پھلوں کا رس پیتے ہیں تو آپ 5 پاونڈ تک وزن کو کم کر سکتے ہیں۔
چیونگم چبانا
بہت سے کھلاڑی چیونگم چباتے ہیں کیا آپ کی بھی یہ عادت ہے؟ اگر آپ چیونگم نہیں چباتے تو آپ چبانا شروع کر دیں کیونکہ یہ آپ کے لئے مفید ہے۔ تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر آپ چیونگم چباتے ہیں تو اس سے آپ کا نظام انہضام بھی اچھا ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ آپ سال میں 10 پاونڈ تک بھی وزن کم کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ آپ دن وقت بھی چیونگم چبائیں۔
پانی کی بوتل
آپ سب جانتے ہیں کہ پانی ہماری زندگی کی بنیادی ضرورت ہے اور اس کے بغیر زندگی کو گزارنا ہمارے لئے مشکل ہو سکتا ہے۔ پانی کی کمی ہمارے جسم میں بہت سی پچیدگیاں کر سکتی ہے۔ اگر آپ پانی کی کمی کا شکار ہیں تو آپ کو اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے۔
اس کے علاوہ آپ اپنے ساتھ ہر وقت پانی کی بوتل رکھیں اور زیادہ سے زیادہ اس کا استعمال کریں کیونکہ پانی کی مدد سے ہم اپنے جسم سے فاضل مادوں کا بھی اخراج کرتے ہیں اور وزن کم کرنے میں بھی مفید ہے۔
اٹھک بیٹھک
آپ کو یاد ہوگا آپ کے کسی استاد نے آپ کو اٹھک بیٹھک کی سزا دی ہو گی۔ لیکن اگر آپ اضافی وزن رکھتے تھے تو یہ آپ کی مد دکر سکتی تھی۔ اٹھک بیھٹک بھی ایک قرزش کی طرح ہے لیکن تب یہ سزا سمجھی جاتی تھی۔ لیکن اس سے لطف اندوز بھی ہوا جا سکتا ہے۔
یہ ایک مزیدار طریقہ ہے آپ جب بھی کوئی کھانے پینے کی چیز کا استعمال کریں تودس بار اٹھک بیٹھک کر لیں اس کی مدد سے آپ کی کیلوریز آپ کے جسم میں گھل جائیں گی اور نئی کیلوریز کو جگہ مل جائے گی۔
السی کے بیج
ہمارے وزن کم کرنے میں السی کے بیج مددگار ہیں جب آپ صبح ناشتہ کرتے ہیں تو السی کے بیجوں کا استعمال کریں یہ وزن کم کرنے میں بہت زیادہ مفید ثابت ہونگے اور آپ کا نظامِ انہضام بھی اچھا ہوگا۔
آپ ان کو پیس کر رکھ لیں اور ایک چمچ کا استعمال کریں۔ اس کے علاوہ کسی مسئلے کی صورت میں مرہم ڈآٹ پی کے کی ویب سایٹ پر یا اس نمبر پر 03111222398 پر رابطہ کریں۔