صرف پانچ دن میں 5 کلو وزن کم کرنے کا آسان ڈائٹ پلان

Reading Time: 5 minutes

وزن میں اضافہ تو دنوں میں دیکھنے میں آتا ہے اور ذرا سی بے احتیاطی سے تیزی سے وزن بڑھ جاتا ہے مگر وزن کم کرنے کے لیۓ سو جتن کرنے پڑتے ہیں اور یہ بات بہت حیرت انگیز لگتی ہے کہ بڑھا ہوا وزن صرف پانچ دنوں میں کم بھی کیا جا سکتا ہے

پانچ دن میں 5 کلو وزن کم کرنے کا طریقہ

پانچ دن میں وزن کم کرنا اگرچہ ناقابل یقین لگتا ہے لیکن اس کو متوازن اور خاص ڈائٹ سے ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔ لیکن اس کے لیۓ نہ صرف ایک سخت ڈائٹ پلان پر عمل کرنا ہو گا اس کے ساتھ ساتھ اپنی طرز زندگی میں بھی تبدیلی لانی ہو گی جس کی بنا پر مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں

صبح نہار منہ

وزن
Image Credit: Healthline

موٹاپے کا بنیادی سبب جسم میں فاضل چربی کا جمع ہو جانا ہوتا ہے ۔ لیکن اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں تو اس کے لیۓ آپ کو سب سے پہلے جسم کو زہریلے مادوں سے پاک کرنا ہو گا جس کے لیۓ صبح نہار منہ دو گلاس نیم گرم پانی پینا ہو گا تاکہ پیٹ کے راستے تمام زہریلے مادے جسم سے خارج ہو سکیں

ناشتہ

وزن
Image Credit: Goodtoknow

اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں تو اپ کا ناشتہ کسی بھی صورت 250 کیلوریز سے زيادہ نہیں ہونا چاہیے ہے ۔ اس لیۓ ناشتے میں دلیہ یا املیٹ ، براون بریڈ اور بغیر چکنائی کے دودھ میں سے کچھ لے لینا چاہیۓ

ناتشے کے بعد کے اسنیکس

وزن
Image Credit: Freepik

وزن کم کرنے کے لیۓ اس بات کا خیال رکھنا چاہیۓ کہ کسی ایک وقت بھی پیٹ بھر کر نہیں کھانا ہے بلکہ اس کی جگہ ہر دو گھنٹوں کے بعد ہلکا پھلکا کچھ نہ کچھ کھا لینا چاہیۓ ۔ بھوک کی صورت میں بسکٹ کے ساتھ گرین ٹی پی جا سکتی ہے ۔یا پھر کوئي نہ کوئي پھل جیسے سیب ، تربوز یا اورنج وغیرہ کھاۓ جا سکتے ہیں

دوپہر کا کھانا

وزن
image Credit:Taste of Home

اسی طرح دوپہر کے کھانے کے دوران بھی کیلوریز کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے اور ان کی مقدار کسی بھی صورت 300 کیلوریز سے زیادہ نہیں ہونی چاہیۓ ہے ۔ آپ کھانے میں سلاد کسی بھی قسم کے سبزیوں کے سوپ کے ساتھ لے سکتے ہیں مگر اسکی مقدار کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ کھانا کم آئل میں پکا ہونا چاہیۓ اور روٹی چکی کے آٹے کی ہی کھانی چاہیۓ

شام کے اسنیکس

وزن
Image Credit: VKool.com

شام کے وقت چھ بجے کے قریب اگر آپ بھوک محسوس کریں تو اس کے لیۓ آپ گرین ٹی پی سکتے ہیں اسکے ساتھ کوئی فروٹ یا ڈرائي فروٹ لیا جاسکتا ہے ۔ اس وقت میں انڈے کی سفیدی اور براون بریڈ کا سینڈوچ بھی بہت کم مقدار میں لیا جا سکتا ہے

رات کا کھانا

وزن
Image Credit:pinterest

رات کا کھانا بہت ہی کم مقدار میں ہلکا پھلکا کھانا چاہیۓ اگر وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں تو اس کے لیۓ رات کو پیٹ بھر کر کھانا سخت نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اس وجہ سے رات کے کھانے میں صرف ابلی ہوئی سبزیاں ،اور اس کے ساتھ ایک چھوٹا ٹکڑا وائٹ میٹ کا بھی ابال کر لیا جا سکتا ہے

وزن گھٹانے والا مشروب

رات کو سونے سے قبل لازمی طور پر یا تو گرین ٹی کا استعمال کرنا ہے یا پھر اس کی جگہ ڈيٹوکس والے پانی کا استعمال کرنا ہے جو کہ جسم میں سے فاضل چربی کو پگھلا کر وزن میں کمی کا باعث بن سکتی ہے

پانچ کلو وزن کم کرنے کے لیۓ طرز زندگی میں تبدیلی

وزن
image Credit:chiro thin weight loss

عام طور پر وزن میں اضافے کا بنیادی سبب انسان کا غیر صحت مند طرز زندگی ہوتا ہے اس وجہ سے وزن میں کمی کے لیۓ صرف سخت ترین ڈائٹ پلان کامیاب نہیں ہوتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ طرز زندگی میں بھی تبدیلی لانی ضروری ہے

کھانے پینے کی عادات

اگرآپ ایک ہفتے میں پانچ کلو تک وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں تو آپ کو اپنی کھانے پینے کی عادات پر نظر ثانی کرنی پڑے گی جس کے سبب آپ موٹاپے کا شکار ہوۓ ۔ اس وجہ سے میٹھا اور زيادہ کیلوریز والے کھانے کھانے سے اجتناب کرنا ضروری ہے

اس کے علاوہ تلی ہوئي چیزوں یا بیکری کی بنی اشیا کو بھی وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کو نہیں کھانا چاہیۓ کیونکہ یہ سب چیزیں تیزی سے وزن میں اضافے کا باعث ہو سکتی ہے

ان کھانوں سے بچنا ہے

وزن میں کمی کے لیۓ ایسی غذا کا استعمال کرنا چاہیۓ جس میں پروٹین کی شرح کم ہو ۔ تلی ہوئی اشیا کو کھانے کے بجاۓ گرل کیۓ ہوۓ کھانے استعمال کر نے چاہیۓہیں ۔ اس کے علاوہ سوڈے والے مشروبات ، آئس کریم یہ تمام اشیا وزن میں تیزی سے اضافہ کرتے ہیں اس وجہ سے ان سے بچنا چاہیۓ

چہل قدمی

چہل قدمی ایک بہترین ترین ورزش ہے اور وزن کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہو سکتی ہے جو لوگ چہل قدمی باقاعدگی سے کرتے ہیں اور چلنے کے شوقین ہوتے ہیں عام طور پر ان افراد کا وزن تیزی سے نہیں بڑھتا ہے ۔

اس وجہ سے اگر آپ کو پانچ دنوں میں پانچ کلو وزن کم کرنا ہے تو اس کے لیۓ آپ کو بہت زیادہ اور تیز واک کرنی پڑے گی ایک محتاط آندازے کے مطابق اگر آپ باقاعدگی سے تیز واک کریں تو ہر روز آدھا کلو وزن تو صرف واک کر کے کم کیا جا سکتا ہے

لیکن اسکے لیۓ آپ کوکم از کم 10،000 قدم روزانہ تیزی سے چلنا ضروری ہے اس کے بغیر وزن کم کرنا ممکن نہیں ہے

یاد رکھیں کہ ہر انسان کے جسم کی بناوٹ مختلف ہوتی ہے اس وجہ سے یہ ممکن نہیں ہے کہ ایک فرد کو یہ ڈائٹ پلان جس طرح اثر کرۓ باقی تمام افراد پر بھی ایسے ہی کرے اس وجہ سے کسی بھی پلان پر عمل کرنے سے قبل کسی ماہر غذائیت کے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لیں

ماہر غذائیت سے آن لائن مشورے کے لیۓ مرہم ڈاٹ پی کے کی ویب سائٹ وزٹ کریں یا پھر 03111222398 پر رابطہ کریں