ویٹ ڈریمز عام طور پر نوعمر لڑکوں کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں، یہ بلوغت سے لے کر جوانی تک مرد و عورت، دونوں جنسوں کے لیے ایک عام تجربہ ہیں۔ ویٹ ڈریمز کے لیے طبی اصطلاح ‘رات کا اخراج’ استعمال ہوتی ہے۔
اس مضمون میں، ہم ویٹ ڈریمز کے بارے میں حقائق پرروشنی ڈالیں گے اور اس عام، صحت مند عمل کےحوالے سے موجود کچھ مفروضوں کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔
Table of Content
ویٹ ڈریمز کیا ہیں؟
ویٹ ڈریمز کو طبی طور پر رات کے اخراج کے طور پر جانا جاتا ہے اور یہ مردوں اور عورتوں دونوں کو متاثر کر سکتا ہے۔
ویٹ ڈریمز دراصل کسی شخص کا خواب کی وجہ سے سوتے ہوئے غیر ارادی طور پر ‘آرگیزم’ کرنے کے عمل کو کہتے ہیں، یہ خواب شہوت انگیز ہو بھی سکتا ہے اور نہیں بھی۔
صحت سے متعلق مزیددلچسپ معلومات کے لئے وزٹ کریں marham.pk .
یا ماہر نفسیات سے رابطے کے لئے ابھی ملایئں03111222398
انہیں ‘ویٹ ڈریمز ‘ اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ جب ایک مرد کو اس قسم کا خواب آتا ہے تو وہ کپڑے یا بسترگیلا ہونے سے جاگ سکتا ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ منی یا منی پر مشتمل سیال، انزال کے دوران خارج ہوتا ہے۔
تاہم، جب عورت کو نیند کے دوران ‘آرگیزم ‘ہوتا ہے تو اس کے لئے بھی یہی اصطلاح استعمال ہوتی ہے ۔نیند کے دوران ویٹ ڈریمز مشت زنی کی وجہ سے نہیں آتے۔ یہ بغیر کسی دستی محرک کے ہوتے ہیں۔
ایک تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اوسطاً 8 فیصد خواب کچھ حد تک جنسی مواد پر مشتمل ہوتے ہیں۔ اسی مطالعہ میں، مردوں اور عورتوں دونوں نے اپنے شہوت انگیز خوابوں کے دوران تقریباً 4 فیصد آرگیزم ہونے کی اطلاع دی۔
ویٹ ڈریمز کے بارے میں حقائق اور مفروضے
ویٹ ڈریمزیا رات کے اخراج کے بارے میں بہت سے مفروضے پائے جاتے ہیں۔نتیجتاً یہ کسی بھی ایسے شخص کو جو اس کے بارے میں نہیں جانتا، کو الجھن میں ڈال سکتے ہیں یا پریشانی کا باعث بن سکتےہیں ۔
کیا ویٹ ڈریمز سپرم کی تعداد کو کم کرتے ہیں؟
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ رات کے اخراج سےمرد کے سپرم کی تعداد کم ہو جاتی ہے۔ تاہم، ویٹ ڈریمزخصیوں کے لیے پرانے سپرم کو ہٹانے اور جسم میں نئے، صحت مند سپرم کی قدرتی تشکیل میں مدد کرنے کا ایک طریقہ ہیں۔
کیا خواتین ویٹ ڈریمز دیکھ سکتی ہیں؟
عام طور پر رات کے اخراج کو مردوں یا خاص طور پر نوعمر لڑکوں کے ساتھ جوڑا جاتا ہے، لیکن خواتین بھی ویٹ ڈریمز دیکھ سکتی ہیں۔خواتین کے ویٹ ڈریمز کے نتیجے میں آرگیزم کے ساتھ ساتھ اندام نہانی سے اضافی رطوبتیں نکل سکتی ہیں۔مردوں کو رات کے اخراج کا زیادہ خطرہ ہوسکتا ہے کیونکہ وہ قدرتی طور پر ایک رات میں متعدد بار عضو تناسل کا تناؤ حاصل کرتے ہیں ۔
رات کا اخراج اور قوت مدافعت
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ رات کے اخراج کی بدولت کسی شخص کی نزلہ یا انفیکشن جیسی چیزوں کے خلاف قوت مدافعت میں کمی آ سکتی ہے۔ یہ ایک مفروضہ ہے اور حقیقت میں اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ تاہم، ویٹ ڈریمز خصیوں میں اضافی سپرم کو کم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں، جو کہ مرد کے تولیدی نظام کے لیے ایک صحت مند عمل ہے۔
رات کا اخراج اور بلوغت
ہارمونل تبدیلیوں کی وجہ سے بلوغت میں ویٹ ڈریمز زیادہ عام ہوتے ہیں، لیکن یہ جوانی کے دوران بھی آ سکتے ہیں۔بالغوں میں ہارمون کی سطح کافی حد تک مستقل ہوتی ہے، جس سے ان میں رات کے اخراج کا امکان کم ہوجاتا ہے ۔ جوانی کے دوران اس کا امکان زیادہ اس لئے بھی ہوتا ہے کیونکہ چھوٹے لڑکے اکثر مشت زنی یا جنسی تعلقات نہیں رکھتے ہیں، اس لیے نیند کے دوران پرانے سپرم خارج ہوتے ہیں۔
ویٹ ڈریمز ، بیماری کی علامت نہیں ہیں یہ ایک مفروضہ ہے، کہ ویٹ ڈریمز کسی بنیادی بیماری یا طبی حالت کا نتیجہ ہوتے ہیں۔حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ یہ ایک عام عمل ہے اور یہ صحت مند جنسی عمل کی علامت ہو سکتے ہیں۔ .
کیا رات کا اخراج عضو تناسل کے سکڑنےکا باعث بنتا ہے؟
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ رات کے اخراج کی بدولت عضو تناسل کا سائز کم ہو جاتا ہے۔ تاہم، اس کا کوئی سائنسی ثبوت موجود نہیں ہے۔ تحقیقات کے مطابق ایسی کوئی بیماریاں، حالات یا قدرتی واقعات نہیں ہیں جو مردانہ تولیدی عضو کے سکڑنے کا سبب بنیں۔
کیا ویٹ ڈریمز سبھی دیکھتے ہیں؟
ویٹ ڈریمز مردوں اور عورتوں دونوں کے لیے ایک فطری عمل ہے۔ ان پر قابو نہیں پایا جاسکتا اور نہ ہی روکا جا سکتا ہے، اور کسی شخص کو ان کی وجہ سے شرم نہیں محسوس کرنی چاہیے۔ تاہم یہ کتنی بار یا کتنی کثرت سے آتے ہیں یہ ہرفرد کے کے لئے مختلف ہوتا ہے۔
کچھ لوگوں کو ویٹ ڈریمز کبھی نہیں آتے، کچھ کو جوانی کے دوران صرف چند بار آتے ہیں، بعض کو جوانی میں کئی بار تاہم بلوغت میں کبھی نہیں آتے۔ جبکہ اکثر لوگوں کو زندگی بھر باقاعدگی سے آتے ہیں۔
ویٹ ڈریمز / شہوت انگیز خواب
یہ اکثر جنسی یا شہوت انگیز خوابوں سے وابستہ ہوتے ہیں۔ تاہم، ضروری نہیں کہ ہمیشہ ایسا ہو۔ ایک شخص کو جنسی سرگرمی کے بارے میں خواب دیکھے بغیر بھی بستر کے ساتھ رگڑ یا دیگر عوامل کی وجہ سے رات کا اخراج ہو سکتا ہے۔
کیا ویٹ ڈریمز کا سبب پیٹ کے بل سونا ہے؟
ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پیٹ کے بل سونے سے کسی شخص کے جنسی خواب دیکھنے کا امکان زیادہ ہوجاتا ہے۔ تاہم، شواہد محدود ہیں، اور اس بات کا تعین کرنے کے لیے مزید مطالعات کی ضرورت ہے کہ آیا سونے کی پوزیشن اس میں کوئی کردار ادا کرتی ہے ۔
روک تھام اور مقابلہ
کثرت سے جنسی تعلق استوار کرنے سے رات کے اخراج کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے،تاہم اس سلسلے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔اگرچہ انکو روکنے کا کوئی مستند طریقہ دریافت نہیں ہوا ہے، لیکن کچھ ایسی تکنیکیں ہیں جو انہیں کم کرسکتی ہیں۔
اگر ویٹ ڈریمز کسی شخص کے لئے شرمندگی یا تکلیف کا باعث بنتے ہیں، یا اسکی زندگی پر منفی اثر ڈال رہے ہیں، تو ان کو کم کرنے یا ختم کرنے کے درج ذیل طریقے مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں:
کثرت سے جنسی تعلق قائم کرنا
سونے سے پہلے مراقبہ یا آرام کی تکنیکوں پر عمل کرنا
ان کے بارے میں ماہر نفسیات سے بات کرنا
بدخوابی کےشکار شخص کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ یہ ایک قدرتی اور غیر ارادی عمل ہے جسے روکا نہیں جا سکتا۔رات کا اخراج کسی شخص کےکم جنسی تعلق قائم کرنے یا اپنے جنسی ساتھی سے ناخوش ہونے کی علامت نہیں ہے۔بد خوابی سے شرمندہ ہونے والا شخص کسی مشیر یا ماہر نفسیات سے مشورہ کر سکتاہے۔۔