آج کے اس جدید ترین دور میں صحت وتندرستی سب سے اہم چیز ہے۔جدید دور نے انسان کی مصروفیت اتنی بڑھادی ہے کہ اب راتوں کو بھی آرام ممکن نہیں ہے۔کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ پرکام اتنا زیادہ بڑھ گیا ہے کہ کئی گھنٹے ان پر کام کرتے ہی گزرجاتے ہیں۔جہاں کام اتنا ضروری ہے وہاں صحت بھی اتنی ہی ضروری ہے انسان جب صحت مند ہوگا تب ہی اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں ٹھیک طریقےسےسر انجام دے سکے گا۔صحت مند اور تندرست رہنے کے لئے ہمیں صحت کےکچھ اصولوں پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔
ہم اپنی جسمانی اور دماغی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت سی غذاؤں کا بھی استعمال کرسکتے ہیں جو ہماری جسمانی نشوونما اور صحت کے لئےبہت مفید ہوں۔آج ہم ایسی چیز کے بارے میں ذکر کریں گےجس کی افادیت ہماری مقدس کتاب قرآن مجید میں بھی کی گئی ہے۔آج ہم ان فوائد کے بارے میں جانیں گے جو شہدسے ہمیں ملتے ہیں۔شہد ایک خوشبوداراور میٹھا گاڑھا سیال ہےجو غذا اور دوا کےطورپر استعمال کیا جاتا ہےاس کے کیا فوائد ہیں ہم ان کے بارے جانیں گے۔
قوت مدافعت
شہدایک طاقت کا خزانہ ہے،اس سے جسم کو توانائی اور طاقت حاصل ہوتی ہے تاکہ انسان انفیکشن اور بیماریوں کا مقابلہ کرسکے۔شہد کا پانی جراثیموں اوربیکٹریاکےخلاف اینٹی بائیوٹک کی طرح کام کرتا ہے،اگر ہم سردیوں میں نیم گرم پانی میں شہد ملاکرپیتے ہیں تو ہم بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔
وزن میں کمی
اگرآپ اپنی بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ہیں توآپ اپنے کھانوں میں چینی کی جگہ شہد کا استعمال کریں،شہدکی مٹھاس چینی کی مٹھاس سے مختلیف ہوتی ہے۔شہد ہمارے میٹابولزم کو بہتر بناتا ہےاورجسمانی وزن میں کمی آتی ہے۔صبح نہارمنہ اگر ہم نیم گرم پانی میں شہد ملاکرپیتے ہیں تو وزن میں کمی ہونے لگے گی۔شہد میں کولیسٹرول نہیں پایاجاتا بلکہ اس میں وہ تمام غذائی اجزاپائے جاتے ہیں جوصحت کے لئے بہت مفید ہیں۔
دل کی صحت
طبی ماہرین کی تحقیق سے ثابت ہواہےکہ شہد میں ایسےاینٹی اکسیڈنٹ پائے جاتے ہیں جو شریانوں کو سکڑنےسےبچاتے ہیں۔شریانوں کا سکڑناحرکتِ قلب بند ہونے،سر درداوریادداشت کم ہونے کا خطرہ ہے۔اس لئے روزانہ شہد کا استعمال دل کی صحت کے لئے موئثرثابت ہوتا ہے۔
بہترین یادداشت
شہدبہترین یادداشت کے لئے بہت اہم ہے،طبی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ شہدذہنی تناؤسےلڑنے کی صلاحیت رکھتا ہےاورایسے دفاعی نظام کو بخال کرتا ہے جو یادداشت کو بہتر بنانے کے لئے مددگار ہے۔شہد میں موجود کیلشیم دماغ میں آسانی سے جذب ہوجاتا ہےجودماغی افعال پر فائدہ مند اثرات مرتب کرتا ہے۔
سرکی خشکی
شہد ہمارے سرکی خشکی کودورکرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے،یہ نمی کو برقرار رکھتا ہے،سر کی خشکی کو دور کرنے لے لئے پانی میں تھوڑاسا شہد ملاکر کچھ دیر سر کی مالش کریں۔اس سے خشکی کا امکان کم ہوجاتا ہے۔
معدے کی صحت
جراثیم کش ہونے کی وجہ سے شہد ہمارے معدے کے لئے بہت اچھا ہے۔خالی پیٹ شہد کا ایک چمچ کھا لینے سے ایسی متعدد بیماریوں سے نجات ملتی ہے جو معدے کے لئے نقصان دہ ہوتی ہیں۔شہد کے استعمال سے ہمارا معدہ جلد چیز ہضم کرتا ہےاور معدے کی تکلیف سےبھی نجات ملتی ہے۔
دلکش جلد
شہدایک بہت اچھا اینٹی اکسیڈنٹ ہےیہ ہمارے جسم میں موجودزہریلےاورفاسد مادوں کے اخراج میں مدد دیتا ہے۔اس کی جراثیم کش خصوصیات جلد کو شفاف اور بہترین بنانے میں مدد کرتی ہیں۔شہد کو کھانے اور منہ پر لگانے کے بھی بہت فوائد ہیں۔شہد کو کافی میں ملاکراس کا ماسک بناکر بھی چہرے پر لگایا جاتا ہے۔
کھانسی میں آرام
کھانسی کی ایک عام وجہ گلے میں ہونے والی خارش یاخشکی ہوتی ہے۔شہد کےپانی سے گلےکی خارش دور ہوتی ہے ساتھ ہی اس سے بلغم بھی صاف ہوتا ہے۔نیم گرم پانی میں لیموں کے چند قطرےاورشہد ملاکر پینے سے کھانسی کو آرام ملتا ہے۔یہ ایک اینٹی اکسیڈنٹ ڈرنک ہے جو کھانسی میں راحت کا باعث بنتا ہے۔
ہم شہد کے فوائد تو جان چکے ہیں اور اس سے فائدہ حاصل بھی کر سکتے ہیں لیکن کچھ بیماریاں ایسی بھی ہوتی ہیں جیسے دل کی بیماری،جلد کی الرجی،موٹاپہ اس کا مستقل علاج ہم نہیں کر سکتے اس کے لئے ہمیں مستندڈاکٹر کی ضرورت ہوتی ہے،اس لئے ہم گھر بیٹھے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ڈاکٹرکی اپائنمنٹ بک کروا سکتے ہیں اور وڈیو کال پر آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔