ہمارےچہرےپرہماری آنکھیں سب سے حساس ہیں،ہم آنکھوں کے بغیرصبح کی روشنی نہیں دیکھ سکتےبلکہ ہم کوئی بھی نظارہ نہیں دیکھ سکتے اس لئے آنکھوں کی صحت بہت ضروری ہے،جس طرح صحت مند جسم کے لئے غذائی اجزاضروری ہیں اس طرح آنکھوں کی صحت کے لئے بھی ضروری وٹامنز بہت اہم ہیں۔اگرآپ متوازن اور صحت بخش غذاکا استعمال کرتے ہیں توآنکھوں کو ہونے والے خطرات سے بچا جاسکتا ہے۔متوازن غذامیں پھل سبزیاں دودھ اور دہی شامل ہے۔متوازن غذا آنکھوں کی روشنی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
Table of Content
ہم کونسی غذائیں اپنی روزمرہ کی زندگی میں شامل کرکے آنکھوں کی روشنی بہتر بنا سکتے ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں؛
مچھلی –
مچھلی میں اومیگا 3فیٹی ایسڈ موجود ہوتا ہے،جوایک بہترین وٹامن ہےیہ وٹامن ریٹینا کی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہےیہ آنکھوں کو خشک ہونے سے بھی روکتا ہے۔ہفتے میں دو با مچھلی کا استعمال صحت کے لئے بہت اچھا ہے۔
انڈے –
انڈے بھی آنکھ کی صحت کے لیے ضروری ہیں،انڈے میں موجود وٹامن اےاور زنک ہماری صحت کے لئے بھی بہت اچھا ہے۔زنک کی مدد سے رات کے وقت آنکھوں کی روشنی اچھی ہوتی ہے۔انڈوں کو ہم صبح ناشتے میں کھاسکتے ہیں اس کے علاوہ اس کے بہترین لطف کے لئے ہم سینڈوچ اور سلاد میں بھی اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔
بادام –
بادام میں وٹامن ای موجود ہوتا ہے،گری دارمیوے ہماری صحت کی بہتری میں اہم کردار اد کرتے ہیں۔بادام ہماری دماغی صحت کے لئے بھی اچھے ہیں۔وٹامن ای کا باقاعدہ استعمال ہماری آنکھوں کی صحت کے لئے ضروری ہے۔
گاجر –
گاجر میں انڈے کی طرح وٹامن ای موجود ہوتا ہے،اس کے علاوہ اس میں بیٹاکیروٹین موجود ہوتا ہےجو آنکھوں کی صحت کے لئے بہت اہم وٹامن ہے،یہ آنکھ کے انفیکشن کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔
کینو –
لیموں اور کینو میں وٹامن سی پایا جاتا ہےجوہماری صحت کےلئےبہت ضروری ہے۔تازہ پھل اور سبزیوں میں پایا جانے والا وٹامن خون کی شریانوں میں مدد کرتا ہے۔اس لئے تازہ پھل اور سبزیوں کا استعمال کرنا چاہیے۔
آنکھوں کی صحت کے لئے ضروری نکات –
دھوپ سے بچنے کے لئے سن گلاسز کا استعمال کریں۔ –
سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔ –
صحت مند وزن برقرار رکھیں۔ –
کمپوٹر اسکرین سے دور رہیں۔ –
تازہ پھل اور سزیوں کا استعمال کریں۔
ہم اپنی آنکھوں کی صحت اور حفاطت مختلیف طریقون سے کرسکتے،لیکن اگر خدانخواستہ آپ آنکھ کے کسی انفیکشن یا آپ کسی چیز کو دیکھنے کے لئے توجہ کی ضرورت ہوتی ہےآپ کو چاہیے کہ آپ ڈاکٹر سے بات کریں اس کے لیے آپ گھر بیٹھے ایک فون کال کی مددسے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے آئی سپیشلسٹ کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ وڈیو کال یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن بھی لے سکتے ہیں۔