کن غذاؤں میں وٹامن سی ہے؟

Reading Time: 2 minutes

ہمارےجسم کو اچھے طریقے سے کام سر انجام دینے کے لئے ضروری وٹامنز اورمنزلز کی ضرورت ہوتی ہے جو ہمارے جسم میں توانائی پیدا کرنے کے ساتھ ہمیں تندرست بھی رکھتے ہیں۔سارے وٹامنز اہم ہیں لیکن چندایک وٹامنز جو بہت ضروری ہیں ان میں وٹامن سی بھی شامل ہے۔وٹامن سی ہماری ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے یہ ہارمونز کو متوازن رکھتا ہے،وٹامن سی کی وجہ سے آئرن کو جذب ہونے میں مددملتی ہے۔جسم کے پروپر فنکشنز کے لئےبھی بہت ضروری ہے۔یہ ایک اینٹی ایکسیڈنٹ ہے جو ہمارے جسم میں قوت مدافعت پیداکرتا ہے۔وٹامن سی ہماری جلد کی خوبصورتی کے لئے بھی بہت اچھا ہے یہ ہمارے جسم میں موجودپانی اور خون میں مکس ہوجاتا ہے جس وجہ سے ہمارے بالوں،جلدی اور ناخنوں کی بہترین نشوونماہوتی ہے۔اگرہمارے جسم میں وٹامنز کی کمی ہو تو ہمیں یہ مسائل ہوسکتے ہیں؛

تھکاوٹ کا احساس –
خشک جلد –
دانتوں کا کمزور ہونا –
مسوڑھوں سے خون آنا –
ناخنوں کا کمزور ہونا –
ہڈیوں میں درد رہنا اور آواز آنا –
جسم میں درد رہنا –
بالوں کا خشک ہونا –

یہ چند مسائل ہیں جو وٹامن سی کی کمی کی وجہ سے ہوتے ہیں،ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ہمیں ایسی غذا کا استعمال کرنا چاہیے جو اس وٹامنسے بھرپور ہو اور ہماری صحت میں بہتری لاے۔وٹامن سی کے لئے ہم کونسی غذااستعمال کرسکتےان کا جاننا بہت ضروری ہے

کینو

کینووٹامن سی کا بہت اچھاذریعہ ہے اس میں موجود وٹامن سی خون کی شریانوں کو سوزش سے بچاتا ہے۔ وٹامن سی بالوں کی نمی کو بھی برقرار رکھتا ہے اس کے علاوہ یہ بلڈ پریشر سے بھی حفاظت کرتا ہے۔یہ ہمارے دفاعی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔

اسٹرابری

اسٹرابری جتنی دکھنے میں خوبصورت ہے اتنے ہی اس کے فوائد ہیں۔اسٹرابری بھی وٹامن سی کا بہت اچھا ذریعہ ہے،یہ بالوں کے ساتھ ساتھ ہمارے ناخنون کی بھی حفاظت کرتی ہے۔اس کے استعمال سے ناخن مضبوط اور سفید رہتے ہیں۔بالوں کو نرم اوملائم رکھنے کے لئے موسم سرما میں اسٹرابری ہیر ماسک کا بھی کام دیتی ہے۔صحت اور تندرستی کے لئے اسٹرابری کا ستعمال بہت اہم ہے۔

امرود

امرودوٹامن سی کے علاوہ اور بھی بہت سے وٹامنز کا ذرائع ہے،اس میں موجود وٹامن سی اور اینٹی اکسیڈنٹ جسم میں موجود نقصان دہ اجزا سے بچاتے ہیں۔اس میں موجود وٹامن اے بینائی کے لئے بہت اہم ہے اس کے علاوہ یہ تناؤ کو بھی کرتا ہے اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے۔

لیموں

لمیوں میں وٹامن سی بہت اچھی مقدار میں پایا جاتا ہے،یہ خون کو صاف کرتا ہے اور کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتا ہےاس کے علاوہ یہ کیل چھائیوں کو بھی صاف کرتا ہے۔یہ رس دار پھل ہے اس کاا ستعمال ہمیں انفیکشنز سے محفوظ رکھتا ہے۔

آملہ

آملہ وٹامن سی کا خزانہ ہے،یہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہےاس کے علاوہ یہ اور بھی غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے یہ دل کی صحت،آنکھوں کی صحت اور بالوں کے لئے بہت مفید ہے ،لمبے اور خوبصورت بالوں کے لئےاس کا تیل بنا کر بھی لگایا جاتا ہے۔
ہماری اچھی صحت کے لئےوٹامن سی بہت اہم کردار اد کرتا ہے،اور یہ ایک ضروری وٹامن ہے ان اس کا روزمرہ میں استعمال یقینی بنانا چاہیے تاکہ ہم صحت مند زندگی گزار سکیں۔ہم ان غذاؤں کے استعمال سے وٹامنز کی کمی تو دور کرسکتے ہیں لیکن ہمارے جسم کو کس وقت کس وٹامن کی ضرورت ہے اس کا پتہ ہم ایک ڈاکٹر سے لگوا سکتے ہیں۔ہم گھر بیٹھے مرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ماہرِغذائیت کی اپائنمنٹ لے سکتے ہیں اس کے علاوہ وڈیو کال یا اس نمبر پر 03111222398آن لائن کنسلٹیشن بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

The following two tabs change content below.
Avatar
I developed writing as my hobby with the passing years. Now, I am working as a writer and a medical researcher, For me blogging is more of sharing my knowledge with the common audiences

Leave a Comment