موسم سرما میں انگلیوں پرسوزش کیوں ہوتی ہے؟

Reading Time: 3 minutes

موسم کی تبدیلی کسی نہ کسی طریقے سے ہم پر اثرانداز ہوتی ہے،جب موسم بدلتا ہے تو ہم میں سے بہت سے حساس لوگ ہیں جوبیمار پڑجاتے ہیں۔اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے جن کا امیوں سسٹم کمزور ہوتا ہے وہ جلد بیماری کا شکار ہوتے ہیں اس کے مقابلے میں صحت منداور تندرست انسان بیماری کا مقابلہ کر سکتا ہےاوراسے مات دے سکتا ہے۔جب موسم سرما کا آغاز ہوتا ہے تونزلہ زکام اور سردی کی بیماری تو عام ہےاس کے علاوہ ہمیں ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں پر سوزش کا سامنا ہوتا ہے جو بہت تکلیف دہ ہوتا ہے،جس وجہ سے ہم الجھن کا شکار رہتے ہیں۔ہاتھوں کی سوزش کی وجہ سے ان پر خارش بھی ہوتی ہےاور وہ سرخ ہوجاتیں ہیں۔سردیوں کے موسم میں ہاتھوں کی انگلیوں پر سوزش کیوں ہوتی ہے اس کو وجہ جاننے کے لیے یہ مضمون آپ کے لئے مددگار ثابت ہوگا۔

ہاتھوں کی انگلیوں پر سوزش کی وجہ –

ہاتھوں پر سوزش کئی وجوہات کی بنا پر ہوسکتی ہے سوزش کسی انفیکشن یا چوٹ کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔لیکن جب ہمیں سردی کے موسم میں ہاتھوں پر سوزش ہوتی ہے تو اس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ جب موسم کا درجہ حرارت ٹھنڈا ہوتا ہے تو ہمارے ہاتھوں کی انگلیوں میں بلڈ سرکولیشن کم ہوتی ہے۔اس وجہ سے ہاتھوں میں درد بھی محسوس ہوتا ہے۔ہمارے ہاتھ اور پاؤں کی انگلیاں جسم کا آخری حصہ ہےیہ حساس حصے ہیں جب خون کی گردش کم ہوتی ہے تو ہمارے ہاتھوں کے مسلز کو جو انرجی چاہیے ہوتی ہےوہ نہیں مل پاتی جس وجہ سے سوزش ہوتی ہے۔اس کو چلبلین بھی کہا جاتا ہے۔

چلبلین کی علامات کیا ہےِ؟

اس انفیکشن کی علامات مندرجہ ذیل ہیں؛
سوزش –
کھجلی –
خارش –
لال جلد –
جلتا ہوا احساس –
چلبلین میں یہ علامات ظاہر ہوتی ہیں توجہ اور احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے یہ علامات بگڑ سکتی ہیں۔

درجہ حرارت میں تبدیلی –

چلبلین کی کوئی خاص وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی لیکن یہ سرد موسم میں ہوتا ہے جس کا تعلق شریانوں سے ہے، خون کی شیریانوں میں سرکولیشن کم ہوتی ہے تاہم اچانک سرد گرم کی وجہ سے بھی انگلیوں پر سوزش ہوتی ہے جب اچانک درجہ حرارت بدلتا ہے یعنی ہم ٹھنڈے ہاتھ جب تیزی سے گرم کرتے ہیں تو ایسا ہوتا ہے،متوازن درجہ حرارت انگلیوں کی سوزش سے روک تھام کر سکتا ہے۔

اسباب –

،حساس لوگوں میں یہ مسئلہ زیادہ ہوتا ہے یعنی مردوں کی نسبت عورتوں میں یہ زیادہ ہوتا ہے کیونکہ ان کی جلد زیادہ حساس ہوتی ہے

درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی –

سگریٹ نوشی –

سردی کی وجہ سے خون کی شریانوں کا تنگ ہونا –

اختیاط –

ٹھنڈا گرم ہونے سے بچنا چاہیے –
سردی میں دستانے پہنیں۔ –
ہاتھوں کو آہستہ آہستہ گرم کریں۔ –
ٹھنڈے پانی سے ہاتھ نہ دھوہیں۔ –

گھرپر اس کا علاج کیسے کریں؟

نیم گرم پانی میں نمک ڈالیں اس میں اپنے ہاتھ بھگوئیں،اس کے ہاتھ تولیے سےاپنے ہاتھ صاف کر کے ان پر سرسوں کے تیل کی مالش کریں۔اس کے علاوہ زیتون اور ناریل کا تیل ہلکا سا گرم کریں،اور اس کو ہاتھوں پر لگائیں۔اس سے پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح سے دھولیں۔اس کے علاوہ ایسی غذا کا استعمال کریں جو اس انفیکشن کو کم کریں،اپنی غذا میں لہسن ادرک کے علاوہ پھل اور سزیوں کا بھی استعمال کریں۔
چلبلین کا مسئلہ اکثر لوگوں کو سردیوں کے موسم میں ہوتا ہے جو خطرناک صورت اختیار کر سکتا ہے،اس مسئلے کے حل کے لئے آپ گھر بیٹھےمرہم۔پی۔کے کی ویب سائٹ سے ماہرِامراض جلد کے ڈاکٹر سے اپائنمنٹ لے سکتے ہیں اس کے علاوہ وڈیو کال یا اس نمبر پر 03111222398 آن لائن کنسلٹیشن لے سکتے ہیں۔

The following two tabs change content below.

Leave a Comment