5/5 Average rating based on 436 reviews.
Wait Time
9 mins
Avg. Time to Patient
15 mins
I am satisfied with the doctor.
ویسے تو شہر کراچی میں بہت سے اچھے اور بہترین ڈاکٹر بیریاٹک سرجری کا یہ بہترین کام سرانجام دے رہے ہیں۔ مگر میں نے دو وجوہات کی بنیاد پر اپنا پروسیجر ڈاکٹر تنویر رضی صاحب سے کروایا ۱۔ واحد ڈاکٹر ہیں جو صرف اور صرف بیریاٹرک سرجی کرتے ہیں ۲۔ڈاکٹر صاحب کی پوری فالو اپ کی ٹیم ۔پروسیجر کے بعد بہت چھوٹی چھوٹی باتیں معلوم کرنی ہوتی ہیں اب مریض یہ ذرا ذرا سی باتیں ڈاکٹر سے تو نہیں پوچھ سکتا اور مجھے جب بھی کچھ معلوم کرنا پڑا فورأ معلومات مل گہیں میں اپنے پروسیجر سے اور ڈاکٹر کو سلیکٹ کرنے سے بہت مطمہں ہون أپریشن کے وقت میرا وزن 128کلو گرام تھا اور أج سولہ دن کے بعد میرا وزن 119 کلوگرام ہے اور جسم میں بھی کافی بہتری نظر أتی ہے الحمدوللہ میں ڈاکٹرتنویر احمد رضی صاحب اور ان کی پوری ٹیم کا بےحد شکر گزار ہوں میر عمر اس وقت . 67 سال ہے اور میں اپنے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس رب العزت نے مجھے درست فیصلہ کرنے کی توفیق دی ۔ محمد اصغر انصاری
I am satisfied with the doctor.
میں نے 22 فروری کو آپریشن کروایا تھا اس وقت میرا وذن 133کلو گرام تھا ۔اج الحمدللہ 90کلو گرام ھے۔بھت اچھا احساس ھے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں اور شکریہ ڈاکٹر صاحب ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ھمیشہ خوش رکھے آمین ۔
I am satisfied with the doctor.
میرا وزن بڑھتا جا رہا تھا اور میں بارڈر لائن ذیابطیس 6.2 پر تھا۔ compromised زندگی گزار رہا تھا نہ نماز پڑھ پاتا تھا صحیح سے نہ واش روم میں بیٹھ پاتا تھا۔ رات کو نیند بھی بہت خراب تھی مجھے sleep apnea تھا اور خراٹوں کا مسئلہ بھی تھا ۔ ان سب مسائل کا حل مجھے بس یہی لگتا تھا کے اب سرجری کروا لینی چاہیے ہے۔ دس سال پہلے کوشش کی تھی وزن کم کرنے کی اور اس میں کامیاب بھی ہوا تھا مگر وہ پھر بڑھ گیا۔ اس بار بہت کوشش کے اور جم جانے کے باوجود میں ناکام رہا ۔ پھر ڈاکٹر تنویر رازی سے ملاقات ہوئی دل کو اطمینان ہوا ۔ انہوں نے روٹین کے ٹیسٹ لکھے HBA1C لیول 9.5 آیا ۔ یہ بہت ہی خطرناک حالت تھی اور اس نے ذہن کو بالکل ماؤف کردیا۔ میرا کلینک متاثر ہورہا تھا۔ ڈاکٹر نے کہا معمولی درد ہوگا۔ میرا تجربہ اس سے زیادہ اچھا رہا مجھے کوئی تکلیف نہیں ہوئی ۔ اگلے دن سے ہی بلڈ پریشر کی دوا بند ہو گئی۔ بلڈ شوگر نارمل ہے بغیر دوا اور انسولین کے۔ ہارٹ ریٹ میرا پہلے بہت زیادہ رہتا تھا اب وہ بھی ٹھیک رہتا ہے۔ اور چلنا پھرنا بہت بہتر ہوگیا نماز پڑھنا اٹھنا بیٹھنا سب بہت اچھا ہوگیا ہے کپڑے پہننا اچھا لگتا ہے۔ پہلے بار بار پیشاب کے لئے اٹھنا پڑتا تھا اب چھے ساتھ گھنٹے آرام سے سوتا ہوں۔ لوگ کہتے ہیں کے آپ لڑکا لگنے لگے ہیں۔ میں بہت اچھی، صحت مند اور سکون والی زندگی گزار رہا ہوں اللہ اس میں برکت ڈالے آمین۔ ڈاکٹر تنویر رازی ایک بہت ہی شاندار آدمی ہیں بہت ہی ماہر سرجن ہیں ۔ انکے ساتھ میں فالو اپ میں رہا اور انکی ساری ہدایت پر عمل کیا۔ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم اپنے ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کریں۔ ڈاکٹر تنویر رازی بہت تفصیل سے سمجھاتے ہیں عام زبان میں۔ تین مہینے گزرنے کے بعد پوسٹ سرجری ٹیسٹ کروائے ہیں میرا HBA1c 5.8 ہوگیا ہے بغیر کسی دوا کے اور میرا کولیسٹرول بھی صحیح ہوگیا ہے۔ میرا آپکو مشورہ ہے یہ بہت سستا سودا ہے ۔