کیوٹی یا خلا سے مراد دانت میں ہونے والا وہ سوراخ ہے جو وقت کے ساتھ بن جاتا ہے ۔ اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں منہ مین موجود بیکٹیریا ، وقت بے وقت کھانا ، میٹھےمشروبات کا استعمال اور دانتوں کی مناسب انداز میں صفائی نہ کرنا ہو سکتا ہے ۔ یہ ابتدا میں بہت چھوٹی ہوتی ہیں جو وقت کے ساتھ بڑھ سکتی ہیں ۔ ایسے خلا یا کیوٹیز میں ابتدا میں تکلیف نہیں ہوتی ہے ۔ جس وجہ سے اس مسلے کی سنجیدگی کا اندازہ نہیں ہو پاتا ہے ۔لیکن ماہردندان ڈاکٹر اس کو مختلف طریقوں سے درست کر سکتے ہیں ۔ اس کو منہ کی مناسب صفائی کرنے سے بھی روکا جا سکتا ہے-
دانتوں میں ہونے والی کیوٹیز یا سوراخ کے سائز کےاعتبار سے اس کی علامات مختلف ہو سکتی ہیں ۔ سوراخ کے بننے کے عمل کے آغاز میں اس میں کسی قسم کی علامات ظاہر نہین ہوتی ہیں مگر جیسے جیسے سڑنے کا عمل بڑھنے لگتا ہے اس کی علامات ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں جو کچھ اس طرح سے ہو سکتی ہیں
دانت میں ہونے والا درد جس کو اسپونٹینیس درد بھی کہا جاتا ہے جوبغیر کسی ظاہری وجہ کے ہو سکتا ہے
دانتوں میں حساسیت
کچھ کھانے پینے کے دوران ہلکے درد سے شدید درد کا ہونا
دانت میں واضح سوراخ
دانت کے اندر براؤن ، سفید کا کالے دھبے
دانتوں کے اندر بننے والا سوراخ اور اس کی نوعیت اس کے علاج کا فیصلہ کرتی ہے جو کچھ اس طرح سے ہو سکتے یہں
فلورائڈ : اگر دانتوں کے سڑنے کے عمل کا وقت سے پہلے پتہ چل جاۓ تو فلورائڈ کے استعمال سے اس کو روکا جا سکتا ہے ۔ یہ احتیاطی تدابیر کے طور پر بھی استعمال کی جاسکتی ہے ۔ اس کے لیۓ ماہر دنان ایسے ماوتھ واش اور ٹوتھ پیسٹ کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں جس میں فلورائڈ شامل ہوتا ہے
فلنگ: جب دانت میں سوراخ ہو جاتا ہے تو اس صورت میں سڑے ہوۓ حصے کو نکال دیا جاتا ہے اور اس خالی جگہ میں چاندی ، سونا یا دوسرے مٹیریل کو بھر دیا جاتا ہے تاکہ اس سوراخ کے مذید بڑھنے کے عمل کو روکا جا سکے
روٹ کنال : یہ ایک ڈینٹل پروسیجر ہے جس میں دانتوں کے سڑنے کے سبب ہونے والے درد کو روکا جا سکتا ہے ۔ اس میں ماہر دندان اعصاب سے جڑے درد پیدا کرنے والے گودے کو نکال دیتے ہیں اور درد کو ختم کر دیتے ہیں
دانت نکال دینا : اگر ڈاکٹر یہ دیکھتا ہے کہ روٹ کنال کا عمل درد کو ختم کرنے میں ناکام رہا ہے تواس صورت میں وہ درد کا سبب بننے والے دانت ہی کو نکال دیتے ہیں ۔ اس نکالے جانے والے دانت کی جگہ پر ڈاکٹر مصنوعی نیا دانت لگا دیتے ہیں جس سے اس دانت کی کمی کو ظاہری اور عملی طور پر پورا کیا جا سکتا ہے
Experience
15 Yrs
Dentist, Oral and Maxillofacial Surgeon
BDS, M.Phil (Oral Pathology & Microbiology), FCPS (Oral & Maxillofacial Surgery)
Dentist, Oral and Maxillofacial Surgeon, Orthodontist
BDS, Implantology From Korea, Fellowship In Laser Dentistry (PALD),
Dentist, Cosmetic Dentist, Restorative Dentist, Pediatric Dentist, Implantologist
BDS , RDS , C-Endo, C-Ortho , C -Implants , C-Clear Aligners ,Certificate In Implantology
Dentist, Orthodontist
BDS, FCPS, (Res), ORTHODONTICS, C-Implants (Switzerland ) C- Implants (Dubai) Implantologist, Smile Design Specialist
A cavity is a gap or hole in your tooth that develops over time. They are caused by several factors, including bacteria in the mouth, frequent snacking, drinking sugary beverages, and not brushing your teeth thoroughly. Cavities begin small and grow larger over time if they are not treated. Because many cavities do not cause pain at first, it can be difficult to notice a problem. It may come as a shock to learn that you have a cavity. Even if your dentist tells you that you have a cavity, there are ways to treat it and prevent new ones from forming. This is particularly true if you believe you practice good oral hygiene.
Treatment
The extent of tooth decay determines treatment. Treatments for cavities include: