Book Video Consultation
Stay Home
No Waiting in lines
Audio/Video Call
PMC Verified Doctors
Asking for Self, Male, 25 years old, Kohat
السلام وعلیکم ڈاکٹر صاحب امید ہے کہ آ پ صاحبان خیریت سے ہونگے میں کامران خان ضلع کوھاٹ سے تعلق رکھتا ھوں میں نے دو ماہ پہلے جون کی سخت گرمی میں سخت جسمانی مشقت کا کام کیا تھا جس کے بعد میری طبیعت خراب ہو گئی اور میں نے بازار سے ایک ڈرپ لگوایا1000mlکا ڈرپ لگنے کے بعد مجھ پر ری ایکشن طاری ہوگئی اور اچانک میرے دل کی دھڑکن تیز ھوگئ اور بلڈ پریشر 160 تک پہنچ چکا تھا جس کے بعد میں نے تھوڑا بہت علاج کیا لیکن پھر سے مجھے BP کا مسلئہ پیدا ھوگیا اور میرا بلڈ پریشر ھائی ھو جاتا جس کے بعد میں نے نمک بلکل چھوڑ دیا ہے اور اب میری طبیعت ٹھیک ہے لیکن جسمانی کمزوری کا احساس ھورہا ہے اور تیز چلنے کے بعد آنکھوں پر اندھیرا آ جاتا ہے اور دل کی دھڑکن بھی معمول سے زیادہ تیز ھے تو کیا اب میں ھائی بلڈ پریشر کا مستقل مریض بن چکا ہوں یا نہیں ضرور راہنمائی فرمائیں شکریہ